روزہ اور تزکیۂ نفس تحریر ۔۔ نزہت وسیم مضمون ۔ اسلام دین حق ہے جو شخص اسلام کو قبول کرلیتا ہے گویا اپنی گردن میں الله اور اسکے رسول صلی الله علیہ وسلم کی اطاعت کا پٹکا ڈال لیتا ہے ۔ کلمہ لا الہ الا الله محمد رسول الله پڑھنے کے بعد لازم ہے کہ وہ تمام فرائض کو دل کی خوشی اور پوری رضامندی کے ساتھ ادا کرے ۔ ایک دن میں پانچ وقت کی نماز کے بعد اسلام کا ایک اور اہم رکن صوم یعنی روزہ ہے اسلام کا بنیادی ستون ۔ بخاری ومسلم میں حضرت عبد الله بن عمر رضی الله عنہ سے روایت ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ ستونوں پر قائم کی گئی ہے ۔ ایک یہ کہ اس حقیقت کی گواہی دینا کہ الله کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی الله علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول صلی الله علیہ وسلم ہیں ، دوسرے نماز قائم کرنا ، تیسرے زکوة دینا چوتھے حج کرنا ، پانچویں رمضان کے روزے رکھنا ۔ روزے کی فرضیت کا حکم سورة بقرہ کی آیت نمبر 185 میں روزے کی فرضیت کا حکم بیان کیا گیا ہے جس کا اردو مفہوم ہے کہ تم میں سے جو شخص اس مہینے یعنی رمض...
قرآن مجید ترجمہ بمع مختصر تفسیر