نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

فروری, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

واحد اور احد میں فرق:

واحد اور احد میں فرق:  عربی زبان میں واحد کا لفظ بالکل اسی طرح استعمال ہوتا ہے جس طرح ہم اردو میں ایک کا لفظ استعمال کرتے ہیں ۔  بڑی سے بڑی کثرتوں پر مشتمل کسی مجموعہ کو بھی اس کی مجموعی حیثیت کے لحاظ سے واحد یا ایک کہا جاتا ہے ، جیسے ایک آدمی ، ایک قوم ، ایک ملک ، ایک دنیا ، حتی کہ ایک کائنات ، اور کسی مجموعہ کے ہر جز کو الگ الگ بھی ایک ہی کہا جاتا ہے ۔ یعنی کسی قوم کا ایک آدمی  یا کائنات کا ایک سیارہ ۔ لیکن اَحَد کا لفظ اللہ تعالی کے سوا کسی کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا ۔ ” قل ھو الله احد” میں  لفظ احد جس طرح استعمال کیا گیا ہے وہ عربی زبان میں اس لفظ کا غیر معمولی استعمال ہے ۔  عام طور پر  یہ لفظ یا تو مضاف یا مضاف الیہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ جیسے  یوم الاحد ، ہفتے کا پہلا دن ،  اور فَابْعَثُوْٓا اَحَدَكُمْ اپنے کسی آدمی کو بھیجو  یا نفی عام کے لیے استعمال ہوتا ہے۔  جیسے  ما جاء نی احد۔ میرے پاس کوئی نہیں آیا ۔  یا عمومیت کا پہلو لیے ہوئے سوالیہ فقرے میں بولا جاتا ہے۔  جیسے  ھل عندک احد؟ کیا تمہارے پاس کوئی ہے ...