الله ۔۔ الله ۔۔ الله ربّی لا اُشرکُ بہ شیئا

*السلام علیکم و رحمۃ الله و برکاتہ* 


مسلمان حالتِ جنگ میں ہیں ۔۔۔ ہر وقت ہر گھڑی ، ہرلمحہ  ۔۔۔ 

اس کے دشمن بدلتے رہتے ہیں ۔۔۔۔  اور ہر دم اس پر یلغار کے لئے تیار و متحد رہتے ہیں ۔۔۔

کہیں کُھلے میدانوں میں دو بدو مقابلہ پر  ۔۔۔۔ اور کہیں گھات لگائے  مختلف روپ دھارے چھپے ہوئے ۔۔۔۔ 

کہیں  سپر پاور بنے اسلحہ و پلاننگ کے ہتھیار لئے ہوئے ۔۔۔ کہیں مفلسی ، بھوک اور اقتصادی پابندیوں سے ڈر کے جال بچھائے ہوئے 

کہیں  دنیا کے عیش و عشرت وشہوات میں مشغول ہونے کی ترغیب لئے ہوئے ۔۔۔۔ اور کہیں اسلامی عقائد و بنیاد ،  قرآن و قانونِ رسالت پر شکوک و شبھات کے ہتھیاروں سے حملہ کرنے والے ۔۔۔۔ 

کہیں علم سے مالا مال ، عمل سے خالی مفاد پرست رہنماؤں کی شکل میں ۔۔۔ اور کہیں نت نئی ترقی  پسند  ، نام نہاد دانشوروں کی شکل میں 

کہیں اپنے اسلاف کی عظیم روایات سے بغاوت کی ترغیب دیتے ہوئے ۔۔۔۔ اور کہیں جدیدیت اور لبرل ازم کا  چکمہ دیتے ہوئے 

کہیں اسلام کے سنہری ادوار کو بھیانک ماضی ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے  ۔۔۔۔ کہیں حال کو پتھر کے دور میں پہنچانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے 

کہیں مسلم کے جسم کو خون میں نہلانے کے لئے بے چین و بےقرار  ۔۔۔۔ تو کہیں اس کی روح کو اسی کے ہاتھوں پھانسی دلوانے کے لئے ہمہ تن تیار 

ایک  طرف شور وغل مچاتے ، حق وباطل کو خلط ملط کرتے دجالی طاقتوں کاروپ دھارے خون مسلم کا آخری قطرہ تک چوس جانے کی تگ و دو پاگل اور متحد ہونے والے  کفار ہیں ۔۔۔۔۔

اور دوسری طرف خود کودھوکا دیتے ۔۔۔ بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کرنے والے کبوتر جیسے مسلمان 


*الله ۔۔ الله ۔۔۔ الله ربّیْ لاَ اُشْرِکُ بِہ شَیئا* 

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

آیت الحجاب

 آیۃ الحجاب سورۂ احزاب کی آیت نمبر 53 آیتِ حجاب کہلاتی ہے۔  اس کا آغاز  ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النّ...

پسندیدہ تحریریں