شیطان کا فریب اور اے آدم تم اور تمہاری بیوی جنت میں رھو پھر کھاؤ جہاں سے چاہو اور اس درخت کے پاس نہ جانا ورنہ تم ہو جاؤ گے گنہگاروں میں سے
پھر بہکایا ان کو شیطان نے تاکہ کھول دے ان پر وہ چیز جو ان کی نظر سے پوشیدہ تھی ان کی شرمگاھوں سے ۔ اور بولا تمہیں تمہارے رب نے اس لئے اس درخت سے روکا ہے کہ اس کو کھانے سے تم فرشتے بن جاؤ گے یا ہمیشہ زندہ رہنے والے ہو جاؤ گے ۔
سورہ اعراف آیہ ۲۰
اور ان کے سامنے قسم کھائی کہ میں۔ تمہارا دوست ہوں پھر مائل کر لیا ان کو فریب سے ۔ پھر جب چکھا ان دونوں نے درخت کو تو کھل گیئں ان پر شرمگاہیں
🔷جنت کا لباس اتر گیا 🔷
اور وہ اپنے اوپر جنت کے پتے جوڑنے لگے ۔ اور پکارا ان کو ان کے رب نے کیا میں نے منع نہ کیا تھا تم کو اس درخت سے اور کہہ دیا تھا تمہیں کہ شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے ۔
سورۂ اعراف آیہ ۲۲
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں