IBLEES KA TAKUBBR

ابلیس کا تکبّر
اور جب کہا ہم نے فرشتوں سے کہ آدم علیہ السلام کو سجدہ کرو - تو سب سجدے میں گر پڑے سوائے ابلیس کے وہ جنّوں میں سے تھا - پس اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی- کیا تم مجھے چھوڑ کر اسے اور اسکی اولاد کو اپنا دوست بناتے ہو - حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں - بُرا بدلہ ھے ظالموں کے لیے - 
سورۃ کہف آیۃ 50
اللہ جلّ شانہ نے پوچھا ِ " اے ابلیس تجھے کیا ہوا کہ تُو نے سجدہ کرنے والوں کے ساتھ سجدہ نہ کیا ؟ حالانکہ میں نے اس     بات کا حکم دیا ہے- اس نے  کہا میں اس سے بہتر ہوں آپ                    نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور اسے مٹی سے    
  سورۃ اعراف 3 2
شیطان نے جواب دیا : میرا یہ کام نہیں کہ میں اس بشر کو سجدہ کروں جسے آپ نے سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے ہوئے گارے سے پیدا کیا                            - سورۃ الحجر آیۃ33
اللہ جلّ شانہ نے فرمایا :تو اس لائق نہیں کہ تکبر کرے پس یہا ں  سے نکل تو مردود ہے اور روز جزا تک تجھ پر لعنت ہے - ابلیس نے کہا  : "اے میرے رب یہ بات ہے تو مجھے اُس دن تک مہلت دے دیں جب سب انسان دوبارہ اٹھائے جائیں گے "اللہ تعالیٰ نے فرمایا :ٹھیک ہے تجھے مہلت ہے - ابلیس نے کہا :جیسا آپ نے مجھے گمراہ کیا میں آدم اور اس کی اولاد کو بہکانے اور گمراہ کرنے کے لیے آپ کی سیدھی راہ پر تاک لگا کر بیٹھوں گا - پھر میں ان کے پاس اُن کے سامنے سے اور اُن کے پیچھے سے اور ان کے دائیں طرف سے اور ان کے بائیں طرف سے آؤں گا  اور ان میں سے زیادہ تر انسانوں کو شکر گزار نہ رہنے دوں گا 
سورۃ اعراف آیۃ 13-14 -15 -16-17
فرمایا اللہ تعالیٰ نے نکل یہاں سے بُرے حال میں مردود ہو کر جو کوئی ان میں سے تیری راہ پر چلے گا تو میں تم سب سے دوزخ کو بھر دوں گا 
سورۃ اعراف آیۃ 18
ابلیس نے کہا : دیکھ تو سہی کیا یہ اس قابل تھا کہ آپ نے اسے مجھ پر فضلیت دی ؟ اگر آپ مجھے قیامت کے دن تک مہلت دیں تو میں اسکی پوری نسل کے پاؤں سلامتی کی راہ سے اکھاڑ پھینکوں گا - بس تھوڑے ہی لوگ مجھ سے بچ سکیں گے
سورۃ بنی اسرائیل آیۃ 62  
اللہ تعالیٰ نے فرمایا  : اچھا تو جا ِ ان میں سے جو بھی تیری پیروی کریں تجھ سمیت اُن سب کے لیے جہنم ہی بھرپور سزا ہے - تو جس جس کو اپنی دعوت سے پھسلا سکتا ہے پھسلا لے ، ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا لا ، مال اور اولاد میں ان کے ساتھ شامل ہو جا ،ان کو اپنے وعدوں کے جال میں پھانس لے اور شیطان کے وعدے ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہیں - بے شک میرے بندوں پر تجھے کوئی قدرت اور اختیار حاصل نہ ہو گا - اور توکل کے لیے تیرا رب ہی کافی ہے -
سورۃ بنی اسرائیل آیۃ 63-64-65                                                                                                                                

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

آیت الحجاب

 آیۃ الحجاب سورۂ احزاب کی آیت نمبر 53 آیتِ حجاب کہلاتی ہے۔  اس کا آغاز  ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النّ...

پسندیدہ تحریریں