سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِع ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا۔
لِّلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِع یعنی کافروں پر اور کوئی اسکو ٹال نہ سکے گا۔
مِنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِج۔ جو بلندیوں والے اللہ کی طرف سے نازل ہو گا۔
تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَة۔ جسکی طرف روح القدس اور دوسرے فرشتے چڑھتے ہیں اس روز نازل ہو گا جس کا طول پچاس ہزار برس ہو گا۔
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا۔ تو تم کافروں کی باتوں کو حوصلے کے ساتھ برداشت کرتے رہو۔
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا۔ لوگ اس دن کو دور سمجھتے ہیں۔
وَنَرَاهُ قَرِيبًا۔ جبکہ ہماری نظر میں وہ قریب ہے۔
يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْل جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا۔
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْن۔ اور پہاڑ ایسے جیسے رنگین اون۔
وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا۔ اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا۔
يُبَصَّرُونَهُمْ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيه ۔۔ حالانکہ ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے اس روز گنہگار چاہے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں سب کچھ دیدے یعنی اپنے بیٹے۔
وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيه۔ اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی۔
وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُئْوِيه۔ اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا۔
وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ۔ اور جتنے آدمی زمین پر ہیں غرض سب کو دے ڈالے پھر اپنے آپکو عذاب سے چھڑا لے۔
كَلَّا إِنَّهَا لَظَى لیکن ایسا ہرگز نہیں ہو گا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے۔
نَزَّاعَةً لِّلشَّوَى۔ کھال ادھیڑ کر کلیجہ نکال لینے والی۔
تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّى۔ وہ ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے دین حق سے اعراض کیا اور منہ پھیر لیا۔
وَجَمَعَ فَأَوْعَى اور مال جمع کیا پھر سینت سینت کر رکھا۔
إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا۔ کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے۔
إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا۔ ۔ جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے۔
وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا۔ ۔ اور جب ملتا ہے اسکو مال تو بخیل بن جاتا ہے۔
إِلَّا الْمُصَلِّينَ۔ مگر نماز ادا کرنے والے۔
الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ۔ جو نماز کا التزام رکھتے اور ہمیشہ پڑھتے ہیں۔
وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ اور جنکے مال میں حصہ مقرر ہے۔
لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ۔ یعنی مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگنے والے کا۔ ۔
وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ۔ اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں۔
وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں۔
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ بیشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بے خوف نہ ہوا جائے۔
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ۔ اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ۔ مگر اپنی بیویوں یا باندیوں سے کہ ان کے پاس جانے میں انہیں کچھ ملامت نہیں۔
فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ اور جو لوگ ان کے سوا اور طریقے ڈھونڈیں تو وہ حد سے نکل جانے والے ہیں۔
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہدوپیمان کا پاس کرتے ہیں۔
وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں۔
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ۔ اور جو اپنی نماز کی پابندی کرتے ہیں۔
أُولَئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُّكْرَمُونَ۔ ۔ یہی لوگ جنتوں میں عزت و اکرام سے ہوں گے۔
فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ۔ تو اے نبی ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں۔
عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ۔ ۔ دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر جمع ہوتے جاتے ہیں۔
أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ۔ کیا ان میں سے ہر شخص یہ امید رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا؟
كَلَّا إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ۔ ہرگز نہیں ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے یہ جانتے ہیں۔
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ۔ ۔ پس مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں۔
عَلَى أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ۔ ۔ یعنی اس بات پر کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں۔ اور ہم عاجز نہیں ہیں۔
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّى يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ۔ تو اے پیغمبر انکو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ انکے سامنے آ موجود ہو۔
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَى نُصُبٍ يُوفِضُونَ ۔ اس دن یہ قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑیں گے جیسے کسی مقابلے کے نشان کی طرف دوڑے جا رہے ہوں۔
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ذَلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ۔ ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہو گی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں