کلمہ طیبہ کا مقصد یہ ہے کہ چار لائن کا یقین ہمارے دل کے اندر آجائے .
لاالہ الا اللہ سے دو باتوں کا یقین اور محمدرسول اللہ سے دو باتوں کا یقین .
*لَا الٰہ الا الله سے دو باتوں کا یقین*
1) *لَا اِلٰہ* ۔۔۔۔ یعنی زمین سے لیکر آسمان تک جتنی چیزیں ہیں وہ سب اللہ کے حکم کے بغیر کچھ نہیں کر سکتیں
2) *الّا الله* ۔۔۔۔ يعنی اللہ تعالی ان ساری چیزوں کے بغیر سب کچھ کرسکتے ہیں.
*محمدٌ رّسول الله*
3) اگر ہماری زندگی میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے موجود ہوں دنیا کی کوئی چیز بھی موجود نہ ہو تو بھی ہم دونوں جہاں میں کامیاب ہوجائیں گے.
4) اگر ہماری زندگی میں محمد رسول اللہ صلی اللی علیہ وسلم کے طریقے موجود نہ ہوں لیکن دنیا جہاں کی ہر چیز موجود ہو تو بھی ہم دنیا و آخرت میں برباد ہوجائینگے.
*فضائل*
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد مبارکہ کا مفہوم ہے ۔۔۔۔کہ جو بھی بندہ کسی وقت بھی دن میں یا رات میں
"لا الہ الا اللہ" کہتا ہے تو اعمال نامہ میں سے برائیاں مٹ جاتی ہیں اور انکی جگہ نیکیاں لکھی جاتی ہیں.
(رواہ ابو یعلیٰ)
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد مبارک کا مفہوم ہے۔۔۔۔ کہ" لا الہ الا اللہ " پر پکا یقین رکھنے والوں پر نہ قبروں میں وحشت ہوگی نہ میدان محشر میں. اسوقت گویا وہ منظر میرے سامنے ہے کہ جب وہ اپنے سروں سے مٹی جھاڑتے ہوئے قبروں سے اٹھیں گے. اور کہیں گے کہ تمام تعریف اس اللہ کے لیئے ہے جس نے ہم سے ہمیشہ کے لیئے رنج و غم کو دور کر دیا۔۔۔
(طبرانی)
کلمہ طیبہ کا یقین حاصل کرنے کا طریقہ:
کلمہ کا یقین حاصل کرنے کے لیئے چار باتوں کی مشق کی جائے .
1) اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے سفر و حضر میں کلمہ کی خوب دعوت دی جائے. اس سے دوسرے کو دعوت کا فرض ساقط ہوگا اور آپکی اصلاح ہو جائیگی.
2) تعلیم و تعلم کے حلقوں میں بیٹھ کر غور وعظمت سے سنا جائے.
3) خدا کی قدرت پر غور کیا جائے .
یعنی یہ آسمان بغیر ستنوں کے کیسے کھڑا ہو گیا, بادل سے بارش کیسے برستی ہے, زمین سے غلہ کیسے اگتا ہے , زندہ مرغی سے مردہ انڈہ کا پیدا ہونا پھر اس سے زندہ مرغی کا تخلیق ہونا غرضیکہ کائنات کا ذرہ ذرہ کس کا محتاج ہے؟؟؟ ہر چیز صرف میرے اور آپکے مالک اللہ وحدہ لا شریک کے حکم کی محتاج ہے.
4) رو رو کر اللہ پاک سے کلمہ طیبہ کا یقین و استقامت مانگی جائے. اگر کلمہ ہماری نس نس میں سرایت کرگیا تو ہماری دنیا و آخرت کامیاب ورنہ دنیا متاع غرور یعنی دھوکہ کا گھر ہے.
اللہ کریم ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے اور کلمہ طیبہ ہماری شریانوں میں خون کے ساتھ سرایت کر جائے.
آمین ثم آمین
الھم تقبل منّا ...
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء فی الدارین.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں