*طہارت*

طہارت یعنی پاکی کا دین اسلام میں بڑا مرتبہ ہے ۔ 
قرآن مجید میں الله جل شانہ کا فرمان ہے ۔
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ
بلا شبہ الله تعالی دوست رکھتا ہے بہت توبہ کرنے والوں کو اور دوست رکھتا ہے خوب پاک رہنے والوں کو ۔ 
بقرہ ۔ ۲۲ 
اور رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ۔ 
اَلطَّھُوْرُ شَطْرُ الْاِیْمَان۔ 
پاکیزگی ایمان کا حصہ ہے 
مسلم ۔
 لَا تُقْبَلُ صَلٰوۃٌ بِغَیْرِ طُھُوْرٍ 
وَلَا صَدَقَۃٌ بِغَیْرِ غُلُوْلٍ 
کوئی نماز بغیر پاکی کے قبول نہیں  ہوتی 
اور کوئی صدقہ حرام مال سے قبول نہیں ہوتا 
ترمذی ۔ 
ناپاکی یا نجاست دور کرنے کو طہارت کہتے ہیں ۔ 
ناپاکی یا نجاست دو طرح کی ہوتی ہے 
نجاست حُکمی ۔۔۔۔ جو  دیکھنے میں  نظر نہیں آتی ۔ لیکن شریعت کا حکم ہونے کی وجہ سے اسے ناپاکی مان کر پاک ہونا فرض ہوتا ہے ۔ ۔ یہ بھی دو قسم کی ہے ۔ 
  غسل فرض ہونا -۱
وضو فرض ہونا ۔ ۲ 
نماز درست ہونے کے لئے دونوں قسم کی نجاست سے پاک ہونا ضروری ہے ۔ یعنی غسل کی ضرورت ہو تو غسل کیا جائے ۔ اور وضو کی ضرورت ہو تو وضو کیا جائے ۔ 
ناپاکی یا نجاست کی دوسری قسم 
ایسی ناپاکی جو سامنے نظر آتی ہو ۔ اور شریعت نے اسے ناپاک کہا ہو ۔ اور ایسی چیزوں کو عموما انسان ناپاک اور گندہ سمجھتا ہے ۔ جیسے ۔۔۔ پیشاب ، خون  ، گوبر وغیرہ 
اس کی بھی دو قسمیں ہیں 
نجاست غلیظہ ۔۔۔  خون ، آدمی کا پیشاب ، پاخانہ ، منی ، شراب ، کتے بلی کے بال اور گدھے گھوڑے کی لید ، گائے بھینس کا گوبر ، بکری ، بھیڑ کی مینگنیں ۔ مرغی بطخ مرغابی کی بیٹ ، تمام حرام جانوروں کا پیشاب اور چھوٹے دودھ پیتے بچے کا پاخانہ پیشاب نجاست غلیظہ ہیں ۔ 
نجاست خفیفہ ۔۔۔ حرام پرندوں کی بیٹیں ۔ اور حلال چوپایوں  مثلا بکری ، گائے ، بھینس ، بیل اونٹ اور گھوڑے کا پیشاب نجاست خفیفہ ہیں ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

آیت الحجاب

 آیۃ الحجاب سورۂ احزاب کی آیت نمبر 53 آیتِ حجاب کہلاتی ہے۔  اس کا آغاز  ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النّ...

پسندیدہ تحریریں