آیت الحجاب

 آیۃ الحجاب

سورۂ احزاب کی آیت نمبر 53 آیتِ حجاب کہلاتی ہے۔ 
اس کا آغاز ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النَّبِيِّ اِلَّاۤ اَنْ يُّؤْذَنَ لَكُمْ﴾ سے ہوتا ہے۔ اس میں ازواجِ مطہرات سے پردے کے پیچھے سے سوال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
 سورۂ احزاب کی آیت: 55 اور آیت:    59میں پردے کے مزید احکام نازل ہوئے۔ 
یاد رہے کہ پردے کے حکم کا نزول سیدنا عمررضی الله تعالی عنہ کی خواہش پر ہوا تھا۔ انھوں نے اللّٰہ کے رسول صلی الله علیہ وسلم سے عرض کیا: اے اللّٰہ کے رسول! آپ کی ازواجِ مطہرات کے پاس نیک اور برے ہر طرح کے لوگ آتے رہتے ہیں۔ آپ اُنھیں پردے کا حکم دیجیے، لہٰذا اللّٰہ تعالیٰ نے حکم حجاب نازل فرمادیا۔
 صحیح بخاری۔ 4483-
سیدنا انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ حجاب کا حکم نازل ہوا۔ اس کے بعد جب آپ صلی الله علیہ وسلم واپس تشریف لائے۔ اپنا قدم مبارک کاشانۂ نبوت کے اندر رکھا، دوسرا قدم ابھی باہر تھا تو آپ صلی الله علیہ وسلم  نے میرے اور اپنے (گھر والوں کے) درمیان پردہ لٹکالیا۔  اس وقت سیدنا انس رضی الله عنہ  کی عمر 15 سال کے لگ بھگ تھی۔
پردے کا حکم کب نازل ہوا؟... سیدہ زینب بنت جحش ؓ کا نبی صلی الله علیہ وسلم سے نکاح ذی قعدہ 5 ہجری میں ہوا۔ اور ولیمے کی تقریب کے دوران ہی حکم حجاب نازل ہوا۔ اس سے واضح ہوا کہ پردے کا حکم5 ہجری میں نازل ہوا۔ اس حکم کے نازل ہونے کے بعد پردے میں ایک واضح فرق آگیا۔ اس فرق کو آپ اُمّ المومنین عائشہ صدیقہ ؓ کے حسب ذیل واقعے سے جان سکتے ہیں۔ وہ واقعہ افک بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں: میں بیٹھی تھی کہ میری آنکھ لگ گئی۔ اتنے میں صفوان بن معطل  رضی الله تعالی عنہ  نے مجھے دیکھا اور پہچان لیا۔ انھوں نے مجھے (حکمِ) حجاب سے پہلے دیکھا ہوا تھا۔ اُنھوں نے مجھے دیکھ کر اناللّٰہ پڑھا تو مجھے جاگ آگئی تو میں نے فوراً اپنی چادر سے اپنا چہرہ ڈھانپا ۔
 صحیح بخاری -4750 
   بہرحال حجاب کا حکم نازل ہونے کے بعد مسلم خواتین اپنے چہرے کو بھی ڈھانپنے لگیں۔ اور حجاب کا حکم نازل ہونے کا مطلب بھی یہی تھا بقیہ جسم تو پہلے ہی ڈھانپا جاتا تھا۔
 اللّٰہ تعالیٰ ہمیں دین کا صحیح فہم ونصب فرمائے۔ آمین!

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

آیت الحجاب

 آیۃ الحجاب سورۂ احزاب کی آیت نمبر 53 آیتِ حجاب کہلاتی ہے۔  اس کا آغاز  ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النّ...

پسندیدہ تحریریں