قرآنی معلومات ، قرآنی سوالات، قرآن کوئز

 قرآنی معلومات ، قرآنی سوالات، قرآن کوئز 

سوال 

قرآن مجید کے لیے خاص لفظ “کلام الله” کا ذکر کون سی سورت کی کس آیت میں  ہے؟

جواب

وَإِنْ أَحَدٌ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ فَأَجِرْهُ حَتَّىٰ يَسْمَعَ كَلَامَ اللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُونَ ﴿٦
توبہ:آیت:6

اور اگر مشرکوں میں سے کوئی بھی آپ سے پناہ کا خواست گار ہو تو اسے پناہ دے دیں تاآنکہ وہ اللہ کا کلام سنے پھر آپ اسے اس کی جائے امن تک پہنچا دیں، یہ اس لئے کہ وہ لوگ (حق کا) علم نہیں رکھتے (ڈاکٹر طاہر القادری)

سوال

قرآن مجید کے متعلق دوسرا بنیادی عقیدہ یہ ہے کہ 
قرآن کریم خاتم النبیین محمد عربی صلی الله علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا ۔
قرآن مجید کی کس آیت میں اس کا ذکر ہے؟

جواب

یوں تو قرآن مجید کی بہت سی آیات میں نبی کریم خاتم النبیین صلی الله علیہ و آلہ وسلم پر قرآن مجید کے نازل ہونے کا بیان ہے لیکن اس آیت میں انداز منفرد ہے۔ 

سورة الدھر: 23 

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنزِيلًا

اردو: 

اے نبی ﷺ ہم نے آپ پر قرآن بتدریج نازل کیا ہے۔

سوال

قرآن مجید کے متعلق تیسرا بنیادی عقیدہ یہ ہے کہ 
قرآن کریم بغیر کی تحریف کے اب تک محفوظ شکل میں موجود ہے۔ 
اس بات کا ذکر قرآن مجید کی کون سی سورة کی کس آیت میں کیا گیا ہے؟

جواب

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ

 اردو: 

بیشک یہ کتاب نصیحت ہمیں نے اتاری ہے اور یقینًا ہم اسکے نگہبان ہیں۔

الحجر:9


کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

آیت الحجاب

 آیۃ الحجاب سورۂ احزاب کی آیت نمبر 53 آیتِ حجاب کہلاتی ہے۔  اس کا آغاز  ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النّ...

پسندیدہ تحریریں