وَلَنَبْلُوَنَّكُم ۔۔۔ بِشَيْءٍ ۔۔ مِّنَ ۔۔۔ الْخَوْفِ
اور البتہ ہم ضرور بالضرور آزمائیں گے ۔۔۔ کسی چیز۔۔ سے ۔۔۔ خوف
وَالْجُوعِ ۔۔۔ وَنَقْصٍ ۔۔ مِّنَ ۔۔ الْأَمْوَالِ ۔۔۔ وَالْأَنفُسِ
اور بھوک۔۔۔اور کمی ۔۔ سے ۔۔۔ مال ۔۔ اور جان
وَالثَّمَرَاتِ ۔۔۔ وَبَشِّرِ ۔۔۔الصَّابِرِينَ۔ 1️⃣5️⃣5️⃣
اور پھل ۔۔۔ اور خوشخبری دیں ۔۔ صبر کرنے والوں کو
وَلَنَبْلُوَنَّكُم بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ. 1️⃣5️⃣5️⃣
اور البتہ ہم ضرور بالضرور تمہیں آزمائیں گے کچھ ڈر اور بھوک سے اور مالوں اور جانوں اور میوؤں کے نقصان سے اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیں ۔
پچھلی آیت میں ان لوگوں کا ذکر تھا جنہوں نے صبر کا اعلٰی درجہ حاصل کیا ۔یعنی انہوں نے الله کی راہ میں جنگ کی اور راہ حق میں سر کٹا کر شھید ہوئے ۔اب اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ زندگی میں مسلمانوں کو ایسی تکلیفیں اور آزمائسیں پیش آئیں گی جن کا برابر قائم رہنا موت سے بھی زیادہ تکلیف دینے والا ہے ۔ ایسے موقعوں پر کمزوری اور بزدلی ہرگز نہیں دکھانی چاہئیے ۔ بلکہ صبر سے کام لینا چاہئیے ۔ اور الله تعالی کی رضا پر راضی رہتے ہوئے اس کے احکام کی تعمیل میں لگا رہنا چاہئیے ۔
یہ آزمائشیں مختلف صورتوں میں ظاہر ہوں گی ۔ مثلا دشمن کا خوف ۔۔۔ حق گوئی پر قید و بند اور نظر بندی کا خطرہ ۔۔۔ جلا وطنی اور قید کا ڈر ۔۔۔ خشک سالی ۔۔ قحط ۔۔ خوراک اور دوسری ضروریات زندگی کی قلت ۔۔ اموال و جائداد ۔۔ روزگار اور معاش میں کمی ۔۔۔ یار و مددگار عزیز و اقارب اور بھائی بندوں کا الله کی راہ میں کٹ جانا ۔ الله اور رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے دشمنوں کے ساتھ جنگ کے دوراناپنے رشتہ داروں کو اپنے سامنے فنا ہوتے دیکھنا ۔۔۔ پھلوں میووں اور دوسری کھانے پینے کی چیزوں کی قلت وغیرہ
ان تمام تکلیفوں اور مصیبتوں کے ذریعے وقتا فوقتا امتحان لیا جائے گا ۔ ثابت قدمی اور صبر کو دیکھا جائے گا ۔ صابرین میں داخل ہونا کچھ سہل نہیں ۔ اس واسطے یہاں تنبیہہ کر دی گئی ۔ الله تعالی کا بول بالا کرنے کی کوشش کے دوران ایسی بہت سی تکلیفیں پیش آتی ہیں ۔ لیکن صبر کا تقاضا یہی ہے کہ ہم غمزدہ اور دل برداشتہ ہونے کی بجائے اپنے مقصد کی دھن میں سرگرم رہیں ۔ اسے حاصل کرنے کا خیال اپنی پوری قوت کے ساتھ قائم رہے اور ان تھک محنت سے اس میں لگے رہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں