کہاں خرچ کریں ۔ ۲۱۵

کہاں خرچ کریں 


يَسْأَلُونَكَ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔    مَاذَا ۔۔۔۔۔۔۔۔   يُنفِقُونَ ۔۔۔۔۔۔  قُلْ ۔۔۔ مَا 

وہ سوال کرتے ہیں آپ سے ۔۔۔ کیا چیز ۔۔ وہ خرچ کریں ۔۔ کہہ دو ۔۔ جو 

أَنفَقْتُم ۔۔۔۔۔۔۔۔  مِّنْ ۔۔۔ خَيْرٍ ۔۔۔ فَلِلْوَالِدَيْنِ ۔۔۔  وَالْأَقْرَبِينَ 

تم خرچ کرو ۔۔ سے ۔۔ مال ۔۔ پس والدین کے لئے ۔۔ اور قرابت والوں 

وَالْيَتَامَى ۔۔۔  وَالْمَسَاكِينِ ۔۔۔ وَابْنِ السَّبِيلِ ۔۔۔ وَمَا 

اور یتیم ۔۔ اور مساکین ۔۔ اور مسافر ۔۔ اور جو 

تَفْعَلُوا ۔۔ مِنْ ۔۔۔ خَيْرٍ ۔۔۔ فَإِنَّ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔   اللَّهَ ۔۔۔ بِهِ ۔۔۔ عَلِيمٌ۔ 2️⃣1️⃣5️⃣

تم کرو ۔۔ سے ۔۔ بھلائی ۔۔ پس بے شک ۔۔ الله ۔۔ اس کو ۔۔ جانتا ہے 


يَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلْ مَا أَنفَقْتُم مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ 2️⃣1️⃣5️⃣


تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا چیز خرچ کریں کہہ دو جو مال تم خرچ کرو سو ماں باپ اور قرابت والوں اور یتیموں کے لئے اور محتاجوں  اور مسافروں کے لئے اور جو کچھ تم بھلائی کرو گے وہ بے شک الله کو خوب معلوم ہے ۔ 


خِير ) مال ) یوں تو لفظ خیر میں ہر قسم کی نیکی خواہ بدنی ہو یا مالی ۔ چھوٹی ہو یا بڑی شامل ہے ۔ لیکن اس کے معنٰی نیک کمائی اور مال کے بھی ہیں ۔ اور یہاں خیر سے مراد مال ہی ہے ۔ 

اس آیت میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ مسلمان حضرت رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم سے دریافت کرتے ہیں کہ کیا کچھ خرچ کریں ۔ 

الله تعالی  نے فرمایا کہ تم اپنی نیک کمائی اور پاکیزہ دولت میں سے جتنا ہوسکے خرچ کرو ۔ الله تعالی نے ساتھ ہی وہ مستحق بتا دئیے جن پر دولت خرچ کرنی چاہئیے ۔ 

1. والدین ۔ ہماری دولت میں سب سے پہلا حق والدین کا ہے ۔ افسوس آجکل کھاتے پیتے ، شادی شدہ اور کماؤ  نوجوان والدین کا حق نہیں پہچانتے ہیں ۔ 

2. قرابت دار ۔ والدین کے بعد قرابت دار (رشتہ دار ) آتے ہیں ۔ اسلام نے کسقدر زریں اصول دیا ۔ کہ خیرات و نیکی اپنے قریب سے شروع کرو اور دور تک پہنچاؤ ۔ 

3. یتیم ۔ وہ جو ماں باپ کے سائے سے محروم ہیں ۔ تم ان کے سر کا سایہ بن کر نگہبانی اور تربیت کرو ۔ آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے یتیموں کے بہت سے حقوق بیان فرمائے ہیں ۔ اور ان کی خدمت کو بہت اُونچی نیکی قرار دیا ہے ۔ 

4. مسکین ۔ وہ کمزور اور ناکارہ انسان جو کمانے سے معذور ہوں ۔ 

5. مسافر ۔ پانچواں درجہ ضرورت مند مسافر کا ہے ۔ 

درس قرآن ۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

آیت الحجاب

 آیۃ الحجاب سورۂ احزاب کی آیت نمبر 53 آیتِ حجاب کہلاتی ہے۔  اس کا آغاز  ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النّ...

پسندیدہ تحریریں