ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( مجھے سورۃ ھود ، اور الواقعۃ اور مرسلات اور عم یتساءلون اور اذا الشمس کورت نے بوڑھا کردیا ہے ) سنن ترمذی حدیث نمبر ( 3297 ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے اس حدیث کو سلسلۃ احادیث الصحیحۃ میں صحیح کہا ہے حدیث نمبر ( 955 ) ۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ تم نے «سبح اسم ربك الأعلى» اور «والشمس وضحاها» اور «والليل إذا يغشى» کے ساتھ امامت کیوں نہ کرائی؟
یہ ان سے اس وقت کہا گیا جب حضرت معاذ نے عشاء کی نماز میں سورة بقرہ پڑھائی جس کی نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی گئی۔
[سنن ابن ماجہ:836،قال الشيخ الألباني:صحیح]
سورج کو عربی میں شمس کہتے ہیں اور اس سورت کی پہلی آیت میں سورج کی قسم ارشاد فرمائی گئی اس مناسبت سے اسے’’ سورۂ شمس ‘‘کہتے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں