الله جل شانہ ۔۔۔ اپنے بندوں سے خطاب کرتا ہے اور بڑے واضح اور دبنگ انداز میں فرماتا ہے ۔
اے بندے ۔۔۔!!!!
نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ
اور ہم تو رگ جان سے بھی زیادہ اسکے قریب ہیں۔
سورة ق 16
اور الله نے اپنے بندوں سے کھلم کھلا کہہ دیا ہے ۔۔
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُواْ لِي وَلْيُؤْمِنُواْ بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ
اور(اے پیغمبر) جب آپ سےمیرے بندے میرے متعلق سوال کریں تو میں نزدیک ہوں،دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے پھر چاہیئے کہ میرا حکم مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔
سورۃ البقرہ 186
الله تعالی ایسی بے مثال اور ہمیشہ قائم رہنے والی ذات ہے کہ بندوں پر اپنی حاکمیت و تسلط اور اختیار کو آیۃ الکرسی میں ایسے بیان فرماتا ہے
اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيم
اردو:
خدا وہ معبود برحق ہے کہ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں زندہ ہے سب کو تھامنے والا اسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ کون ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر اس سے کسی کی سفارش کر سکے۔ جو کچھ لوگوں کے روبرو ہو رہا ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہو چکا ہے اسے سب معلوم ہے اور لوگ اس کی معلومات میں سے کسی چیز پر دسترس حاصل نہیں کر سکتے ہاں جس قدر وہ چاہتا ہے اسی قدر معلوم کرا دیتا ہے اس کی بادشاہی اور علم آسمان اور زمین سب پر حاوی ہے۔ اور اسے انکی حفاظت کچھ بھی دشوار نہیں وہ بڑا عالی رتبہ ہے جلیل القدر ہے۔
سورة بقرہ ایت 255.
مسلمان بہنو اور بھائیو! کان کھول کر سن لو
الله تعالی کی صفت "السمیــــــع" سب کچھ سننے والا ۔۔۔ !!!
الله تعالی کی صفت " البصیر " ہے سب کچھ دیکھنے والا ۔۔۔!!!
الله تعالی کی صفت " العلیم " ہے ہر چیز کی خبر رکھنے والا ۔۔۔!!!
وہ دلوں میں چھپے خیالات سے بھی واقف ہے ۔۔۔ اور زبانوں پر بولی جانے والی بولیوں سے بھی خوب آگاہ ہے ۔
وہ نیتوں میں چھپی اچھائیوں و برائیوں کو بھی خوب جانتا ہے ۔۔۔ اور اعمال میں چھپی ریا کاری و فساد سے بھی خوب آگاہ ہے ۔
اس سے اس کائنات کی کوئی بات راز نہیں ۔۔۔ ہر دل تک اس کی آسان رسائی ہے ۔۔۔
وہ ہر دل کی پکار ۔۔۔ ہر زبان کی دعا ۔۔۔ ہر طلبگار کا مدعا ۔۔۔ ہر لمحہ ہر گھڑی سنتا ہے
اے الله کے بندوں ۔۔۔ اسی کو پکارو
وہ تمہارے ظاہر و باطن اور غیب و حاضر سے خوب آگاہ ہے ۔۔۔
👈🏻حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے🌷
کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا🌷
غیب کی5⃣کنجیاں ہیں🌷 جنہیں اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا🌷
1⃣اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ رحم مادر میں کیا ہے🌷
2⃣اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہو گا🌷
3⃣اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب آئے گی🌷
4⃣اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ کس جگہ کوئی مرے گا🌷
5⃣اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ قیامت کب قائم ہو گی🌷
🌷🍃🌷🍃🌷🍃🌷🍃🌷
🌹صحیح بخاری🌹
🌷حدیث نمبر.7379🌷
🌸🍃🌸🍃🌸🍃🌸🍃🌸
🍃🌸🍃🌸والله اعلم🌸🍃🌸
الله تعالی سب کو ضد سے بچائے اور ہدایت کے رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین،،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں