یہ تحریر ایک کتاب سے کاپی کی گئی ہے ۔ اور آپ کا کمال یہ ہے کہ قرآن مجید ۔۔۔ احادیث مبارکہ سے آپ نے کچھ سمجھنے سیکھنے کی کوشش نہیں کی ۔۔۔ آئمہ اور بزرگان دین نے اپنے علم کا نچوڑ پیش کیا اس پر آپ نے قطعا غور نہیں کیا ۔۔۔۔ اور اس تلاش میں لگ گئے کہ اس میں ایسی کون سی بات ہے جس پر اعتراض کیا جائے ۔ اور مصنف نے جو خود پر تنقید بارے بیان کیا اس کے پیچھے پڑ گئے ۔۔۔ دنیا کی فائدہ مند چیز اور ایجاد جہاں سے ملے ، کسی کافر نے بنائی ہو وہ ہندو ہو یا یہودی ہو یا عیسائی ہو یا آتش پرست اس کو خریدنے کے لئے اور فائدہ اٹھانے کے لئے کوئی نہیں اعتراض کرے گا ۔۔۔ اور اس چیز کو عین اسی مقصد کے لئے استعمال کیا جائے گا جس کے لئے وہ بنائی گئی ہے ۔ موبائل کو ویکئوم کی جگہ یا کوکنگ رینج کو واشنگ مشین کی جگہ استعمال کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی جاتی ۔
لیکن جہاں قرآن و حدیث کی بات آئے تو فورا پوچھا جاتا ہے اس کو بیان کرنے والا کون ہے ۔ اگر توہمارے فرقے کا ہے اور ہمارے مزاج و رسومات اور مطلب کے مطابق بیان کرنے والا ہے تو سُن لو اگر کسی دوسرے مسلک کا ہے تو فورا کفر کا فتوٰی لگا دو ۔۔۔ یا اس کو بے دین ثابت کردو ۔
الله کے بندو! حق بات جہاں سے ملے اٹھا لو ۔ قرآن مجید اور صحیح احادیث جس کے بھی منہ سے بیان ہو رہی ہیں ان پر توجہ کرو اور اپنے دین کو سنوارنے کی کوشش کرو ۔
ہماری بدقسمتی کی اس سے بڑی نشانی اور کیا ہو سکتی ہے کہ ہم اصل کو چھوڑ کر فروعات کے پیچھے لگ جاتے ہیں ۔
صرف اردو" کمیونٹی کوئی علماء اور مفتیوں کی کمیونٹی نہیں ۔ جہاں مسالک پر بحث اور کفر و شرک کے فتوے جاری کئے جائیں ۔ یہ جن کا کام ہے ان کے لئے رہنے دیں ۔ ہم یہاں روز مرّہ زندگی میں اپنے اعمال کی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں ۔ اور ان کو قرآن و سنت کےمطابق بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جو اچھی بات جہاں سے ملتی ہے وہ لے لیتے ہیں ۔
قرآن مجید اور احادیث کے بارے میں البتہ کوشش ہے کہ صحیح اور مستند حوالہ جات ہوں ۔
ہم مسلمان ہیں ۔۔۔ اور سچے اور پکے مسلمان بننے کی کوشش میں ہیں ۔ اپنے اعمال کو اسلام کے مطابق اور رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے خوبصورت اسوہ کے مطابق بدلنے اور بنانے کی کوشش میں ہیں ۔ ہمیں کسی فرقے ورقے سے کوئی غرض نہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں