نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فرشتے لکھتے ہیں۔

  أَمْ يَحْسَبُونَ أَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَنَجْوَاهُم بَلَى وَرُسُلُنَا لَدَيْهِمْ يَكْتُبُونَ  اردو:  کیا یہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم انکی پوشیدہ باتوں اور سرگوشیوں کو سنتے نہیں؟ کیوں نہیں سب سنتے ہیں اور ہمارے فرشتے انکے پاس انکی سب باتیں لکھ لیتے ہیں۔ الزخرف:80

رزق کی تقسیم الله کے ہاتھ ہے۔

  أَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُم مَّعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِّيَتَّخِذَ بَعْضُهُم بَعْضًا سُخْرِيًّا وَرَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ  اردو:  کیا یہ لوگ تمہارے پروردگار کی رحمت کو بانٹتے ہیں؟ ہم نے ان میں انکی معیشت کو دنیا کی زندگی میں تقسیم کر دیا اور ایک دوسرے پر درجے بلند کئے تاکہ ایک دوسرے سے خدمت لے اور جو کچھ یہ جمع کرتے ہیں تمہارے پروردگار کی رحمت اس سے کہیں بہتر ہے۔ الزخرف:32

زندگی کا سفر اور اس کا انجام

ہماری یہ چھوٹی مختصر اورمحدود زندگی دراصل ایک سفر ہے ایک منزل کی جانب ۔ اس کی جانب اشارہ ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان میں ملتاہے جوآنحضرت نے حضرت انس کے کندھے  پکڑ کر بڑے پیار اورشفقت سے ان سے فرمایاتھا۔  کن فی الدنیا کانک غریب اورعابرسبیل   دنیا میں ایسے رہو جیساکہ تم پردیسی ہو یاپھر راہ گزرنے والے ہو۔ یہ دوراستے کون سے ہیں۔یہ خیر اورشر کے راستے ہیں  اللہ تبارک وتعالیٰ کاارشادہے  وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ۔۔۔۔ اور ہم نے اسے خیر وشر کے دونوں راستے دکھا دئیے  البلد ۔  راستوں کے ساتھ منزل کا بھی تعین کر دیا کہ وہ منزل کیاہے ؟   ایک منزل یہ ہے إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ البروج  بے شک جو لوگ ایمان لائے اور اعمال صالح کئے ان  کے لیے (بہشت کے) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی (اور) یہ بڑ ی کامیابی ہے۔ دوسری منزل یہ ہے فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ ٱلۡحَرِيقِ البروج  ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور (جہنم میں...

نماز ۔۔ خلاصہ عبادت انبیاء

ہجرت سے پہلے نماز مغرب کے سوا ہر نماز میں صرف دو رکعتیں فرض تھیں.. مدینہ آنے کے بعد ایک ماہ گزرا تو ظہر ، عصر اور عشاء میں دو دو رکعت کے اضافہ کا حکم آیا.. اوقات نماز کے بارے میں روایت ہے کہ نماز فجر سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام نے پڑھی تھی.. ظہر کی نماز حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بطور شکرانہ پڑھی تھی.. اس لئے کہ نمرود کے آتش کدہ کو اللہ تعالیٰ نے جب گلزار بنایا , اس وقت دوپہر کا وقت تھا.. نماز عصر سب سے پہلے حضرت یعقوب علیہ السلام نے ادا کی تھی.. اس لئے کہ ان کے صاحبزادے حضرت یوسف علیہ السلام کی گمشدگی کے بعد ان کے صحیح و سلامت ہونے کی اطلاع حضرت جبرئیل علیہ السلام نے حضرت یعقوب کو دی تو اس وقت عصر کا وقت تھا.. مغرب کی نماز پہلے داؤد علیہ السلام نے ادا کی تھی.. اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ جب قبول کی , اس وقت مغرب کا وقت تھا..   حضرت داؤد نے شکرانہ میں نماز مغرب پڑھی.. حضرت یونس علیہ السلام جب مچھلی کے پیٹ سے زندہ نکل آئے تو رات کا وقت تھا.. انھوں نے شکرانے میں پہلی نماز عشاء ادا کی.. اللہ تعالیٰ نے معراج کی شب میں ان پانچوں نمازوں کو اُمت محمدی کے لئے فرض کیا جو اس بات...

*وضو کا اہتمام*

ارشاد باری تعالٰی ہے۔ یَا اَ یُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اِذَا قُمْتُمْ اِلَی الصَّلٰوۃِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْ ھَکُمْ وَ اَیْدِیْکُمْ اِلَی الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوْا بِرُؤُو سِکُمْ وَ ارْ جُلَکُمْ اِلَی الْکَعْبَیْنِ   سورۃ المائدہ:۵ اے ایمان والو ! جب تم نماز کی طرف قیام کا ارادہ کرو تو تم اپنےچہروں کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھو لو، اور اپنے پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھو لو اور اپنے سر کا مسح کر لو۔  اس آیت مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز سے پہلے وضو کرنا لازمی ہے۔ حدیث پاک میں وارد ہوا ہے کہ الصلوٰۃ مفاتیح الجنۃ و مفاتیح الصلوٰۃ الطھور۔ جنت کی کنجیاں نماز ہیں اور نماز کی کنجی وضو ہے۔ ایک حدیث پاک میں ہے کہ وضو کے اعضاء قیامت کے دن روشن ہوں گے جسکی وجہ سےنبی علیہ السلام اپنے امتی کو پہچان لیں گے۔ وضو کرنے والے کے سر پر اللہ تعالٰی کی رحمت کی چادر ہوتی ہے۔ جب وہ دنیا کی باتیں کرتا ہے تو چادر ہٹ جاتی ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ جو شخص وضو شروع کرتے وقت بِسْمِ اللہِ الْعَظِیْمِ وَ الْحَمْدُ لِلہِ عَلٰی دِیْنِ الْاِسْلَامِ پڑھے اور وضو کے اختتام پر کلمہ شہادت پڑھے اسکے پچھلے سب گناہ مع...

*استغفار*

*استغفار کے فوائدقرآن وسنت کی روشنی میں* استغفار کے بہت سے فوائد ہیں جنمیں سے چند درج ذیل ہیں 🌟 ١۔ استغفار گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے  ارشاد باری تعالی ہے۔۔۔ وَمَن یَعْمَلْ سُوء اً أَوْ یَظْلِمْ نَفْسَہُ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللّہَ یَجِدِ اللّہَ غَفُوراً رَّحِیْما ''جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ کو بخشنے والا'مہربانی کرنے والا پائے گا'' (سورئہ نساء:١١٠) 🌟 ٢۔ استغفار گناہوں کے مٹانے اوردرجات کی بلندی کا ذریعہ ہے  'رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اللہ تعالی جب جنت میں نیک بندے کے درجہ کو بلند فرمائے گا تو بندہ عرض کرے گا :پروردگار یہ مرتبہ مجھے کیسے ملا؟اللہ تعالی فرمائے گاتیرے لئے تمہارے بچوں کے استغفار کے سبب  ''(مسند احمد'شعیب ارنؤوط نے اس کی سند کو حسن قراردیا ہے ) 🌟 ٣۔ استغفار بارش کے نزول 'مال واولادکی ترقی اور دخول حنت کا سبب ہے۔   ارشاد باری تعالی ہے  فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ اِنَّہُ کَانَ غَفَّاراً ' یُرْسِلِ السَّمَاء عَلَیْْکُمْ مِّدْرَاراً ' وَیُم...

*دو قابل رشک اور دو قابل عبرت عورتیں*

دو قابلِ رشک عورتیں اور دو قابلِ عبرت عورتیں  ان کا تذکرہ اللہ تعالی نے قرآن پاک کی سورہ تحریم کی تین آیات 10 تا 12 میں کیا ہے۔ وَاہِلہ:۔ یہ حضرت نوح علیہ السلام کی بیوی تھی۔ اس کو ایک نبی برحق کی زوجیت کا شرف حاصل ہوا اور برسوں یہ اللہ تعالیٰ کے نبی علیہ السلام کی صحبت سے سرفراز رہی مگر اس کی بدنصیبی قابل عبرت ہے کہ اس کو ایمان نصیب نہیں ہوا بلکہ یہ حضرت نوح علیہ السلام کی دشمنی اور توہین و بے ادبی کے سبب سے بے ایمان ہو کر مرگئی اور جہنم میں داخل ہوئی۔ یہ ہمیشہ اپنی قوم میں جھوٹا پروپیگنڈہ کرتی رہتی تھی کہ حضرت نوح علیہ السلام مجنون اور پاگل ہیں، لہٰذا ان کی کوئی بات نہ مانو۔ حضرت نوح (علیہ السلام) کی بیوی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی قوم کے جباروں کو ایمان لانے والوں کی خبریں پہنچایا کرتی تھی۔ جس سے اس کی قوم کے افراد ایمان لانے والوں پر ظلم کرتے تھے وَاعِلہ:۔ یہ حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی تھی۔ یہ بھی اللہ کے ایک جلیل القدر نبی علیہ السلام کی زوجیت و صحبت سے برسوں سرفراز رہی مگر اس کے سر پر بدنصیبی کا ایسا شیطان سوار تھا کہ سچے دل سے کبھی ایمان نہیں لائی بلکہ عمر بھر مناف...

دعا مانگنے کے سات آداب جو دعا کی روح ہیں.

 دعا مانگنے کے سات آداب جو دعا کی روح ہیں.  🎀 الله جل شانہ کے لئے اخلاص 🎀 🎀   قبولیت کا  مکمل یقین  ---🎀 🎀۔ قطعی طور پر دعا کرنا  بغیر کسی شک کے 🎀 🎀 دعا کو کسی چیز پر موقوف نہ کرنا  🎀 🎀 پورے دل اور پوری کوشش اور محنت سے دعا کرنا  🎀 🎀دل کی پوری توجہ سے دعا کرنا   🎀 🎀 دعاکی قبولیت کے لئے حسن ظن رکھنا۔ 🎀

مذہب اور دین میں فرق

لفظ "مذھب" اور لفظ "دین" میں مفہوم کے اعتبار سے بڑا فرق ہے، اکرچہ ہمارے ہاں عام طور پر اسلام کو مذھب کہا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ پورے قرآن مجید اور حدیث کے ذخیرہ میں اسلام کے لیے مذھب کا لفظ کہیں بھی استعمال نہیں ہوا، بلکہ اس کے لیے ہمیشہ "دین" ہی کا لفظ استعمال ہوا ہے-  سورۃ آل عمران میں فرمایا گیا ہے کہ: " اللہ کی بارگاہ مین مقبول دین تو صرف اسلام ہے"- دین اور مذھب میں بنیادی فرق کو سمجھ لیجے! مذھب کی جزوی حقیقت ہے- یہ صرف چند عقائد اور کچھ عبادت کےطور طریقوں کے مجموعے کا نام ہے جبکہ دین سے مراد ہے ایک مکمل نظام زندگی جو تمام پہلوؤں پر حاوی ہو- گویا مذھب کے مقابلے میں دین ایک بڑی اور جامع حقیقت ہے-  اس پس منظر میں شاید یہ کہنا تو درست نہ ہوگا کہ اسلام مذھب نہیں ہے، اس لیے کہ مذھب کے جملہ بھی اسلام میں شامل ہیں، اس میں عقائد کا عنصر بھی ہے، ایمانیات بھی ہیں، پھر اس  میں عبادت یعنی نماز، روزہ ہے، حج اور زکواۃ ہے، چنانچہ صحیح یہ ہوگا کہ یوں کہا جائے کہ اسلام صرف ایک مذہب نہیں بلکہ مکمل دین ہے ۔  عام طور پر دین اور مذہب کو ایک دوسرے کے مترادف ...

الحجرات کی نصیحتیں

الله سبحان و تعالی کی بنی نوع انسان کو 9 نصیحتیں اور ممنوعات (سورہ الحجرات) 1- فتبينوا کوئ بھی بات سن کر آگے کرنے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو . کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کوانجانے میں نقصان پہنچ جائے۔ 2 - فأصلحوا دو بھایوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو. تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ 3- وأقسطوا ہر جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو. الله کریم انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ 4 - لا يسخر کسی کا مذاق مت اڑاؤ. ہو سکتا ہے کہ وہ الله کے قریب تم سے بہتر ہو۔ 5 - ولا تلمزوا کسی کو بے عزّت مت کرو۔ 6- ولا تنابزوا لوگوں کو برے القابات (الٹے ناموں) سے مت پکارو. 7- اجتنبوا كثيرا من الظن برا گمان کرنے سے بچو کہ کُچھ گمان گناہ کے زمرہ میں آتے ہیں۔ 8 - ولا تجسَّسُوا ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو۔ 9- ولا يغتب بعضكم بعضا تُم میں سےکوئی ایک کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے اور اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف ہے۔ الله کریم اخلاص کیساتھ عمل کرنیکی تو فیق دے۔ آمین یاربُّ العالمین

درسِ حدیث ، طائف کی دعا۔اللُھم الیک اشکو ضعف قوتی

اَللّٰھُمَّ اِلَیْکَ اَشْکُوْ ضَعْفَ قُوَّتِی۔۔وَ قِلَّۃَ حِیْلَتِیْئ .        اے اللہ ! میں اپنی طاقت کی ناتوانی۔۔۔اپنی قوت عمل کی کمی۔  وَ ھَوَانِی عَلٰی النَّا سِ۔۔        لوگوں کی نگاہوں میں اپنی بے بسی کا شکوہ تیری بارگاہ میں کرتا ہوں۔   یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ اَنْتَ رَبُّ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ۔    .   اے ارحم الراحمین! تو کمزوروں کا رب ہے۔   وَاَنْتَ رَبِّی۔     .    تو میرا بھی رب ہے۔.     اِلٰی مَنْ تَکِلُنِیْ۔   .     تو مجھے کس کے حوالے کرتا ہے۔   اِلٰی بَعِیْدٍ یَتَجَھَّمُنِی۔   .    ایسے بعید کے حوالے جو ترش روئی سے میرے ساتھ پیش آتا ہے۔   اَمْ اِلٰی عَدُوٍّمَلَّکْتَہٗ اَمْرِیْ۔   .   کیا کسی دشمن کو تو نے میری قسمت کا مالک بنادیا ہے۔   اِنْ لّمْ یَکُنْ بِکَ عَلیَّ غَضَبٌ فَلَا اُبَالِیْ۔  .    اگر تو مجھ پر ناراض نہ ہو تو مجھے ان تکلیفوں کی ذرا پروا نہیں۔   وَلٰکِنَّ عَافِیَتُکَ ھِیَ اَوْسَعُ لِیْ۔ ...

درسِ حدیث۔ نماز کا طریقہ

نماز کا طریقہ  ابی ہریرہ رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ’’ ان رجلا دخل المسجد ‘‘  یہ کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا’’  و رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم جالس فی ناحیۃ المسجد  ‘‘اورسید عالم صلی الله علیہ وسلم مسجد کے ایک گوشہ میں تشریف فرما تھے۔  فصلی  پس اس شخص نے نماز پڑھی۔ ’’ثم جآء فسلم علیہ ‘‘  پھر وہ شخص آیا اور حضور اکرم کو سلام کیا ’’ فقال لہ رسول  ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم وعلیک السلام ارجع فصل فانک لم تصل‘‘  اس کو سید عالم  صلی الله علیہ وسلم  نے ارشادفرمایا  وعلیک السلام واپس لوٹ نماز پڑھ، بالتحقیق تو نے نماز نہیں پڑھی۔  یعنی تعدیل ارکان، قومہ ، جلسہ صحیح ادا نہیں کیا۔  ’’فرجع فصلی ‘‘  وہ شخص واپس ہوا۔ پھر نماز پڑھی ۔ ’’ ثم جاء فسلم ‘‘  وہ شخص پھر نماز پڑھ کر آیا اور حضور انور صلی الله علیہ وسلم  کو سلام کیا  ’’فقال وعلیک السلام ارجع فصل فانک لم تصل ‘‘  پھر حضور اکرم  صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا و علیک السلام واپس جا پھر نماز پڑھ، بالتحقیق تو نے نماز نہیں پڑھی ...

آٹھ مسئلے

ایک روز شیخ شفیق بلخی رحمہ اللہ نے اپنے شاگرد حاتم رحمہ اللہ سے پوچھا.. "حاتم ! تم کتنے دنوں سے میرے ساتھ ہو..؟" انہوں نے کہا.. "بتیس برس سے.." شیخ نے پوچھا.. "بتاؤ اتنے طویل عرصے میں تم نے مجھ سے کیا سیکھا..؟" حاتم نے کہا.. "صرف آٹھ مسئلے.." شیخ نے کہا.. "انا للہ وانا الیہ راجعون.. میرے اوقات تیرے اوپر ضائع چلے گئے.. تُو نے صرف آٹھ مسئلےسیکھے..؟" حاتم نے کہا.. "استادِ محترم ! زیادہ نہیں سیکھ سکا اور جھوٹ بھی نہیں بول سکتا.." شیخ نے کہا.. "اچھا بتاؤ کیا سیکھا ہے..؟" حاتم رحمتہ اللہ علیہ نے کہا.. "میں نے مخلوق کو دیکھا تو معلوم ہوا ہر ایک کا محبوب ہوتا ہے قبر میں جانے تک.. جب بندہ قبر میں پہنچ جاتا ہے تو اپنے محبوب سے جدا ہو جاتا ہے.. اس لیے میں نے اپنا محبوب "نیکیوں" کو بنا لیا ہے کہ جب میں قبر میں جاؤں گا تو یہ میرا محبوب میرے ساتھ قبر میں رہے گا.. 2: لوگوں کو دیکھا کہ کسی کے پاس قیمتی چیز ہے تو اسے سنبھال کر رکھتا ہے اور اس کی حفاظت کرتا ہے.. پھر فرمانِ الہی پڑھا.. "جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ خرچ ہ...

لا یحب ۔۔الله تعالی نہیں پسند کرتا

ایک جیسے الفاظ والی آیات   وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ اور یہ ملک میں فساد کے لئے دوڑتے پھرتے ہیں۔ اور اللہ فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔ مائدہ ۔۶۴ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ۔ اور الله تعالی ظالموں کو پسند نہیں کرتا ۔  آل عمران ۔۱۴۰ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ بے شک الله تعالی زیادتی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ۔ بقرہ۔۱۹۰ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا بیشک اللہ تکبر کرنے والے بڑائی مارنے والے کو دوست نہیں رکھتا۔ نساء ۔۳۶ وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ اور بے جا نہ اڑاؤ کہ اللہ بے جا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔ اعراف ۔٣١ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ خَوَّانًا أَثِيمًا بے شک اللہ دغاباز اور گناہگار کو دوست نہیں رکھتا۔ نساء۔۱۰۷ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْخَائِنِينَ بے شک اللہ دغابازوں کو دوست نہیں رکھتا۔ انفال ۔۵۸ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِينَ وہ سرکشوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔ نحل ۔٢٣ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِي...

دعا کی قبولیت کے اوقات

دعا کی قبولیت کے اوقات حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الثَّقَفِيُّ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الدُّعَاءِ أَسْمَعُ ؟ قَالَ:    جَوْفَ اللَّيْلِ الْآخِرِ، وَدُبُرَ الصَّلَوَاتِ الْمَكْتُوبَاتِ   . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ، وَابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:    جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرُ الدُّعَاءُ فِيهِ أَفْضَلُ أَوْ أَرْجَى أَوْ نَحْوَ هَذَا   . پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! کون سی دعا زیادہ سنی جاتی ہے؟  آپ نے فرمایا:  ”آدھی رات کے آخر کی دعا (یعنی تہائی رات میں مانگی ہوئی دعا) اور فرض نمازوں کے اخیر میں*  امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔  ابوذر اور ابن عمر رضی الله عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:  ”رات کے آخری حصہ میں دعا سب سے بہتر ہے، یا اس کے ق...

مہر کی مقدار

حق مہر کتنا ہونا چاہیے؟ کم از کم مہر کے متعلق صحیح مسلم میں ایک روایت ملتی ہے جو درج ذیل ہے ۔۔ سہل بن سعد ساعدی رضي اللہ تعالی بیان کرتےہیں کہ : ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئي اورکہنے لگی اے اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں آپنے آپ کوآپ کے لیے ھبہ کرتی ہوں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اوراپنی نظریں اوپرکرنے کے بعد نيچے کرلیں جب عورت نے دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئي فیصلہ نہیں فرمایا تووہ بیٹھ گئي ۔ صحابہ کرام میں سے ایک صحابی کھڑا ہوا اورکہنے لگا اے اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اگرآپ کواس عورت کی ضرورت نہیں تومیرے ساتھ اس کی شادی کردیں ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تیرے پاس کچھ ہے ؟ اس صحابی نے جواب دیا اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ اللہ تعالی کی قسم میرے پاس کچھ نہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جاؤ اپنے گھروالوں کے پاس دیکھو ہوسکتا ہے کچھ ملے جائے ، وہ صحابی گيا اورواپس آ کہنے لگا اللہ کی قسم مجھے کچھ بھی نہیں ملا ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دیکھو اگر لوہے کی انگوٹھی ہی مل جائے وہ گیا اورواپس آکر کہ...