کہا ہم نے فرشتوں سے ! آدم علیہ السلام کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے
پس کہا ہم نے ، "اے آدم یہ تیرا اور تیری بیوی کا دشمن ہے - سو تم کو جنت سے نکلوا نہ دے پھر تم مصیبت میں پڑ جاؤ گے - بے شک جنت میں تو نہ تمہیں بھوک لگتی ہے اور نہ تم ننگے ہو ( جنت کے لباس میں ہو) اور نہ تمہیں پیاس لگتی ہے اور نہ دھوپ
سورۃ طہ آیۃ 115-116-117-118-119
پھر وسوسہ ڈالا شیطان نے کہا ، اے آدم ! کیا میں تجھے بتاؤں (درختِ حیات ) ہمیشہ رہنے والا درخت اور بادشاہی جو کبھی پرانی نہ ہو - پھر دونوں نے کھا لیا اسمیں سے - پھر کھل گئیں ان پر ان کی بری چیزیں اور وہ جوڑنے لگے ان پر جنت کے پتے - اور حکم ٹالا آدم علیہ السلام نے اپنے رب کا پھر راہ سے بھٹکا
سورۃ طہ آیۃ 120-121
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں