حضرت آدم علیہ السلام
سورۃ الحجر آیۃ 26
اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ساری چیزوں کے نام سکھائے پھر انہیں فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا
اگر تمہارا خیال صحیح ہے (کہ خلیفہ بنانے سے زمین کا انتظام بگڑ جائے گا ) تو ذرا ان چیزوں کے نام بتاؤ ؟
فرشتوں نے عرض کیا : ہم تو بس اتنا ہی علم رکھتے ہیں جتنا آپ نے ہم کو سکھایا ہے - حقیقت میں سب کچھ جاننے اور سمجھنے والا آپ کے سوا کوئی نہیں ہے
پھر اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام سے فرمایا : تم انہیں ان چیزوں کے نام بتاؤ :ـ جب آدم علیہ السلام نے فرشتوں کو سب چیزوں کے نام بتا دئے تو اللہ جلّ شانہ نےفرمایا :میں نے کہا نہ تھا کہ میں آسمانوں اور زمینوں کی ساری حقیقتیں جانتا ہوں جو تمہیں معلوم نہیں ہیں
جوکچھ تم ظاہر کرتے ہو وہ بھی مجھے معلوم ہے اور جو تم چھپاتے ہو اسے بھی میں جانتا ہوں سورۃ بقرہ آیۃ 31-32-33
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں