جو مسلمان دنیا میں کسی بھی مسلمان پر ناحق ظلم و ستم سے دکھ اورغم محسوس نہیں کرتا اسے اپنے ایمان کی تجدید کر لینی چاہئیے ۔
پیارے نبی آخر الزماں صلی الله علیہ وسلم ان پر میری جان قربان ۔۔۔ نے فرمایا
جس کا مفہوم یہ ہے کہ ایک مؤمن دوسرے مؤمن کو اسی طرح مضبوط کرتا ہے جیسے عمارت کا ایک حصہ دوسرے کو مضبوط کرتا ہے ۔۔۔ جیسے ایک ایک اینٹ مل کر دیوار بناتی ہے ۔۔۔ اسی طرح ایک ایک مؤمن مل کر امت کی تشکیل کرتا ہے ۔
اسی طرح نبی رحمت صلی الله علیہ وسلم فرماتے ہیں ۔ جس کا مفہوم ہے کہ آپس کی محبت اور ایک دوسرے کی مصیبت پر دلی احساس محسوس کرنے میں مؤمنوں کا معاملہ ایسا ہے جیسا کہ ایک جسم ہو ۔ اگر جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے تو سارا جسم ہی بخار محسوس کرتا ہے اور اس تکلیف کی وجہ سے آرام کی نیند نہیں سوسکتا ۔۔۔ بے آرام رہتا ہے ۔
چنانچہ فلسطین ہو یا کشمیر ۔۔۔ برما ہو یا شام یا دنیا کا کوئی بھی حصہ ہو جہاں بھی مسلمان تکلیف اور جنگ کی حالت میں ہوں دوسرےمسلمان ان کی تکلیف کو ضرور بالضرور محسوس کریں گے اور دلی رنج و غم میں مبتلا ہوں گے ۔
حلب کے مسلمان آج جس طرح کٹ رہے ہیں دشمنوں کی بمباری سے ان کی نسل کا خاتمہ کیا جارہا ہے ۔۔۔ انہیں اپنے ہی خون میں نہلایا جا رہا ہے ۔۔۔ شہری آبادی پر بلادھڑک بمباری کی گئی اور اس سلسلے میں کسی بھی بین الاقوامی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی ۔۔۔۔ یہاں تک کہ کیمکل حملوں سے بھی دریغ نہیں کیا گیا ۔۔۔۔ خواہ اس کا کچھ بھی سبب ہو ۔۔۔
ہم مسلمان ہونے کے ناطے اپنے مسلم بہن ، بھائیوں اور معصوم بچوں کے اس وحشیانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔۔۔ ہمارے دل ان کے لئے خون کے آنسو روتے ہیں ۔۔۔۔ اور ان کے دکھ اور تکلیف پر ہمارے دل تڑپ رہے ہیں ۔ ۔۔۔
ہم ان کے دشمنوں کے لئے الله کے حضور رو رو کر بد دعا کرتے ہیں ۔۔۔
اے الله تو مسلمانوں کے دشمنوں کو ہلاک کر ۔ انہیں تباہ و برباد کر دے ۔۔۔ ان کے اتحاد کو پارہ پارہ کردے ۔۔۔ ان میں پھوٹ ڈال ۔۔ ان کے دلوں اور قدموں کو ڈگمگا دے ۔۔۔ اور
اور اے الله ہمیں ہمت اور استطاعت دے کہ ہم ان کے مقابل سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوسکیں ۔
اے الله ! ہمارے دلوں میں شوق شھادت جگا اور اسلام کے دشمنوں سے جہاد کے لئے ہمیں یک جان کر دے ۔ اے مولا ! ہم اپنی کمزوری اور بے بسی کی تجھ سے ہی شکایت کرتے ہیں ۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں