سورة النّساء
سورة نساء کو ماقبل سورتوں سے دو طرح کا ربط ہےربط اسمی
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ وَلاَ نَعْبُدُ وَلاَ نَسْتَعِیْنُ البَقَرَةَ کَمَا فَعَلَتِ الْیہُودُ وَالمُشْرِکُونَ وَلَا آلَ عِمرانَ کَمَا فَعَلَتِ النّصٰرٰی وَ نُؤَدّی حُقُوقُ النّساء ۔
اے الله ! ہم صرف اور صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں اور نہ ہم گائے کی عبادت کریں گے اور نہ ہم اسے پکاریں گے جیسا کہ یہود و مشرکین نے کیا اور نہ ہم آل عمران کی عبادت و استعانت کریں گے جیسا کہ نصاری نے کیا
اور ہم عورتوں کے حقوق ادا کریں گے ۔
ربط معنوی
سورۃ بقرہ میں چار بنیادی مضامین
توحید
رسالت
جہاد فی سبیل الله
انفاق فی سبیل الله
بیان کیے گئے ہیں ساتھ ساتھ امورِ انتظامیہ اور امور مصلحہ بھی مذکور ہیں ۔ توحید کا بیان اور شرک کا ہر پہلو سے رد کیا گیا اس کے علاوہ سورة بقرہ میں نفی شرک فعلی ،نفی شرک اعتقادی اور نفی شرک قہری کا ذکر کیا گیا
سورة آل عمران میں توحید ورسالت کے متعلق شبھات کا ازالہ کیا گیا شرک اعتقادی کی نفی کی گئی اور انفاق فی سبیل الله کی ترغیب بھی دی گئی ۔
سورة النّساء میں مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر منظم کرنے کے لیے تفصیل سے امورِ انتظامیہ بیان کیے گئے اور ساتھ ہی ایک امر مصلح نماز کا ذکر آگیا کیونکہ نماز امور انتظامیہ پر عملدرآمد کروانے میں ممد ومعاون ہے ۔ گویا کہ سورة بقرہ کے مضامین میں سے ایک مضمون یعنی امور انتظامیہ کا سورة النّساء میں تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں