سورة النساء کے مضامین کا خلاصہ

سورة النساء کے مضامین کا خلاصہ 


سورة النّساء کا  مضمون امور انتظامیہ ہے ۔ امورِ انتظامیہ کی دو قسمیں ہیں ۔ 
تدبیر منزل :- یعنی حقوق الزوجین ( میاں بیوی کے حقوق ) اصلاح و تربیت برائے اولاد 
تدبیر مدن :- تدبیر مدن کی دو قسمیں ہیں ۔ 

احکام رعیت 
احکام سلطانیہ 

سورة النساء میں جو احکام مذکور ہیں ان کی دوقسمیں ہیں ۔ کچھ احکام کا تعلق عام لوگوں یعنی پبلک سے ہے اور کچھ احکام کا تعلق حکّام سے ہے ۔ اس اعتبار سے سورة دو حصوں میں منقسم ہے ۔ 

حصہ اوّل ۔ 

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ ۔۔۔۔۔ آیة ۱ سے شروع ہوکر آیة ۵۷ ۔ ۔۔۔۔۔ وَنُدْخِلُهُمْ ظِلًّا ظَلِيلًا
تک 

حصہ ثانی 


إِنَّ اللهَ  يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا ۔۔۔۔۔۔ آیة  ۵۸ سے شروع ہوکر آیة ۱۲٦ رکوع ۱۸ 

وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيطًا تک 

پہلے حصے میں احکامِ رعیت اور دوسرے حصے میں احکام سلطانیہ کا بیان ہے اور ہر حصے کے بعد اصل مسئلہ یعنی توحید کا بیان کیا گیا ہے  احکام رعیت کے ساتھ توحید کا ذکر اجمالا ہے اور احکام سلطانیہ کے ساتھ توحید کا ذکر تفصیل سے کیا گیا ہے ۔ 

مقصد احکام رعیت :- آپس میں ظلم نہ کرو اور ایک دوسرے کی حق تلفی نہ کرو ۔ 
مقصد احکام سلطانیہ :-  دوسروں کی حق تلفی اور ان پر ظلم نہ ہونے دو ۔ 


سورة کی ابتداء میں تخویف اخروی ہے یعنی جو احکام آگے آرہے ہیں ان کو بجا لاؤ ورنہ آخرت میں تمہیں دردناک عذاب دیا جائے گا ۔ اس کے بعد عذاب سے بچنے کے لیے امورِ ثلاثہ کا بیان فرمایا ۔ 
امر اوّل ۔ ظلم نہ کرو 
امر ثانی ۔ شرک نہ کرو 
امر ثالث ۔ احسان کرو 

احکام رعیت کا خلاصہ یہ ہے کہ ظلم نہ کرو ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

آیت الحجاب

 آیۃ الحجاب سورۂ احزاب کی آیت نمبر 53 آیتِ حجاب کہلاتی ہے۔  اس کا آغاز  ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النّ...

پسندیدہ تحریریں