سورة یوسف ، روابط ، مضامین کا خلاصہ


سورة یوسف
روابط سورة یوسف
اسمی ربط:
سورة ھود کا سورة یوسف سے اسمی ربط یہ ہے کہ سورة ھود میں جس مسئلے کا ذکر کیا گیا کہ الله تعالی کے سوا کوئی عبادت و پکار کے لائق نہیں۔ یہ مسئلہ اس قدر اہم اور ضروری ہے کہ یوسف علیہ السلام نے جیل میں بھی اس کی تبلیغ و اشاعت کو یاد رکھا۔ قید خانے میں دو قیدیوں کو تعبیر دینے سے پہلے ان کو مسئلہ توحید سمجھایا اور انہیں بتایا کہ غیر الله کی عبادت اور پکار پر تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں۔
 شرک عقل و نقل کے خلاف ہے اس لیے الله سبحانہ وتعالی نے حکم دیا کہ اس کے سوا کسی کو مت پکارو۔ 
ربط معنوی:
سورة یوسف کو سورة ھود سے معنوی ربط یہ ہے کہ سورة ھود کا دوسرا دعوٰی تھا۔ الله تعالی کے سوا کوئی عالم الغیب اور متصرف و مختار نہیں۔ اب سورة یوسف میں اس دعوٰی پر ایک بڑی نقلی دلیل مفصل ذکر کی گئی ہے۔ سورة ھود کا مقصودی دعوٰی تو پہلا ہی ہے یعنی الله کے سوا کوئی عبادت و پکار کے لائق نہیں۔ لیکن دوسرا دعوٰی چونکہ پہلے دعوے کے لیے بمنزلہ علت و دلیل ہے اور علت ودلیل کا مضبوط و مستحکم ہونا معلول و مدلول کے ثبوت و استحکام کو لازم ہے اس لیے دوسرے دعوے کو مفصل دلیل نقلی سے مضبوط کیا گیا۔ 
جب یہ ثابت ہوگیا کہ الله تعالی کے سوا کوئی متصرف و کارساز نہیں تو لامحالہ یہ ماننا پڑے گا کہ الله تعالی کے سوا کوئی عبادت و پکار کے لائق بھی نہیں۔ سورة ھود میں متعدد انبیاء علیھم السلام کی زبان سے دعوی ذکر کیا گیا کہ الله تعالی کے سوا کوئی نبی ، فرشتہ یا ولی عبادت و پکار کے لائق نہیں۔ 
سورة یوسف میں ایک جلیل القدر پیغمبر جن کا باپ پیغمبر ، دادا پیغمبر اور 
بیٹا پیغمبر یعنی یعقوب علیہ السلام کا واقعہ مفصل ذکر کیا گیا۔ جس کی ایک ایک کڑی سے یہ حقیقت واضح ہو رہی ہے کہ وہ نہ غیب جانتے تھے نہ ہی متصرف و مختار تھے۔ اس لیے عبادت و پکار کے بھی لائق نہ تھے۔ وہ اپنے بیٹے کی جدائی میں عرصۂ دراز آزردہ رہے لیکن اس کا حال نہ معلوم ہو سکا اور نہ ہی وہ اس کی جدائی کو وصال میں بدل سکے۔ 



سورة یوسف 
مضامین کا خلاصہ 
سورة یوسف میں چار دعوے مذکور ہیں۔ دو عظیم دعوے اور دو صغیر دعوے 
عظیم دعوے 
وہ جو سورة ھود کے آخر میں آیة : 123 میں ذکر کیے گئے۔

وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَإِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ فَاعْبُدْهُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ

 اردو: 

اور آسمانوں اور زمین کی چھپی چیزوں کا علم الله ہی کو ہے اور تمام معاملات اسی کی طرف رجوع کئے جائیں گے۔ تو اسی کی عبادت کرو اور اسی پر بھروسہ رکھو۔ اور جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو تمہارا پروردگار اس سے بےخبر نہیں۔

اصل میں دعوٰی ثانی 

وَإِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ
پہلے دعوے کی علت ہے کیونکہ جب سب کچھ کرنے والا بھی وہ ہے تو سب کچھ جاننے والا بھی وہی ہے۔ 
صغیر دعوے 
دعوٰی اول 
آیة 102 تا 104 
ذَلِكَ مِنْ أَنبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ ۔۔۔۔ الی ۔۔۔۔ لِلعالمین ۔
یعنی آپ سچے رسول ہیں اور الله تعالی کی طرف سے آپ پر وحی نازل ہوتی ہے ۔

دعوٰی ثانی 
آیة 108 تا 110

وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِي إِلَيْهِم ۔۔۔۔۔۔ الی ۔۔۔۔ مجرمین ۔
انبیائے سابقین کی طرح آپ پر بھی مصائب آئیں گے لیکن آخر کامیابی اور فتح مندی آپ کے قدم چومے گی۔ 
اس سورة میں ایک تخویف دنیوی اور جواب و سوال مقدر ہے ۔ 
حضرت یوسف علیہ السلام کے 15 احوال مذکور ہیں جن میں سے ہر حال ان دونوں دعووں کو ثابت کرتا ہے ۔ 
آیة 1 تا 3 
آلرٰ ۔۔۔۔۔ الی ۔۔۔ اَلغَافلین 

اس کے بعد احوال شروع ہوتے ہیں ۔ 


























کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

آیت الحجاب

 آیۃ الحجاب سورۂ احزاب کی آیت نمبر 53 آیتِ حجاب کہلاتی ہے۔  اس کا آغاز  ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النّ...

پسندیدہ تحریریں