قرآن مجید میں لفظ قرین کہاں کہاں آیا ہے؟

 خونی رشتوں کے علاوہ دوسرے انسانوں سے دوستی، تعلق ، میل جول ایک انسان کی فطرت میں شامل ہے کیونکہ انسان زندگی گزارنے کے لیے دوسرے انسانوں کا محتاج ہے اور اکیلا نہیں رہ سکتا ۔اردو میں ایک مشہور کہاوت ہے کہ انسان اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے، یعنی اگر اچھے دوست اور ساتھی ہوں تو اس میں اچھی عادات کا اثر زیادہ ہو گا اور اگر دوستیاں اور ساتھی برے ہوں تو اس پر برائی کا اثر غالب ہو گا۔ 

قرآن مجید میں جہاں نیک اور اچھے لوگوں کو اولیا ، صاحب اور منعم علیھم  کہا گیا ہے وہیں ایک لفظ قرین  بھی ساتھی کے لیے استعمال ہوا ہے اور متعدد بار آیا ہے۔

 جیسا کہ سورة النساء : آیت 38  میں شیطان کو برا ساتھی یا قرین کہا گیا ہے 

 

وَالَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَن يَكُنِ الشَّيْطَانُ لَهُ قَرِينًا فَسَاءَ قَرِينًا


اردو:


اور جو خرچ بھی کریں تو اللہ کے لئے نہیں بلکہ لوگوں کے دکھانے کو۔ اور ایمان نہ اللہ پر لائیں نہ روز آخر پر اور جس کا ساتھی شیطان ہوا تو کچھ شک نہیں کہ وہ برا ساتھی ہے۔


سورة الصافات: آیت 51میں ایک جنتی کا بیان ہے وہ اپنے ساتھی کے بارے میں پوچھے گے جو جہنم میں ہو گا  اس کے لیے بھی قرین کا لفظ لایا گیا ہے۔


قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ


اردو:


ایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا۔


دیکھیے ! سورة الزخرف کی آیات 36 اور 38 میں بھی قرین کا لفظ برے ساتھی کے لیے استعمال ہوا ہے۔ 


 

وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ


اردو:


اور جو کوئی رحمٰن کی یاد سے آنکھیں بند کر لے یعنی تغافل کرے ہم اس پر ایک شیطان مقرر کر دیتے ہیں تو وہ اس کا ساتھی ہو جاتا ہے۔


حَتَّى إِذَا جَاءَنَا قَالَ يَا لَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ فَبِئْسَ الْقَرِينُ


اردو:


یہاں تک کہ جب ہمارے پاس آئے گا تو اس شیطان سے کہے گا کہ اے کاش مجھ میں اور تجھ میں مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا تو برا ساتھی ہے۔


  سورة قٓ کی آیات 23 اور 27 میں بھی برے ساتھی کو قرین کہا گیا ہے۔


وَقَالَ قَرِينُهُ هَذَا مَا لَدَيَّ عَتِيدٌ


اردو:


اور اس کا ہم نشیں  کہے گا کہ یہ اعمال نامہ میرے پاس تیار ہے۔


قَالَ قَرِينُهُ رَبَّنَا مَا أَطْغَيْتُهُ وَلَكِن كَانَ فِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ


اردو:


اس کا ساتھی شیطان کہے گا کہ اے ہمارے پروردگار میں نے اسکو گمراہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ آپ ہی رستے سے دور بھٹکا ہوا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الله کریم ہمیں شیطان اور برے ساتھیوں سے اپنی پناہ میں رکھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

آیت الحجاب

 آیۃ الحجاب سورۂ احزاب کی آیت نمبر 53 آیتِ حجاب کہلاتی ہے۔  اس کا آغاز  ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النّ...

پسندیدہ تحریریں