پہلا تعارف: تعارف قرآن۔!؟
سوال 1: قرآن مجید کی جامع و مانع تعریف کیا ہے ؟
جواب: قرآن مجید اللہ رب العالمین کا معجزانہ کلام ہے جو خاتم الانبیاء جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر حضرت جبرئیل علیہ السلام کے واسطے سے نازل ہوا، جو مصاحف میں مکتوب ہے اور تواتر کے ساتھ ہمارے پاس چلا آ رہا ہے ، جس کی تلاوت کرنا عبادت ہے اور جس کا آغاز سورۃ الفاتحہ سے اور اختتام سورۃ الناس پر ہوتا ہے۔
سوال 2: قرآن کریم کو کتنے ناموں کے ساتھ موسوم کیا گیا ہے ؟
جواب: قرآن کریم کو متعدد ناموں سے موسوم کیا گیا ہے :
(1) الکتاب (2) الفرقان (3) التنزیل (4) الذکر (5) النور (6) الھدی (7) الرحمتہ (8) احسن الحدیث (9) الوحی (10) الروح (11) المبین (12) المجید (13) الحق۔
دیکھئے کتاب (حقائق حول القرآن للشیخ محمد رجب، والتبیان فی اسماء القرآن للشیخ البنیمہی)
سوال 3: قرآن کریم مخلوق ہے یا غیر مخلوق؟
جواب:قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلام ہے ، مخلوق نہیں۔
سوال 4: جو قرآن کریم کے مخلوق ہونے کا عقیدہ رکھے اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب: جو قرآن کے مخلوق ہونے کا عقیدہ رکھے وہ کافر اور اسلام سے خارج ہے کیونکہ قرآن اپنے حروف و معانی سمیت حقیقت میں اللہ تعالیٰ کا کلام ہے۔
سوال 5: کیا قرآن مجید میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی ہوئی ہے ؟
جواب: قرآن مجید میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ بلکہ یہ مقدس کتاب اسی حالت میں ہے جس حالت میں نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیے چھوڑ گئے تھے۔
سوال 6: جو شخص قرآن مجید میں کمی زیادتی کا عقیدہ رکھے کیا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے ؟
جواب: جی ہاں ! جو شخص قرآن مجید میں کمی زیادتی کا عقیدہ رکھے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔
سوال 7: کیا قرآن میں تبدیلی ہو سکتی ہے ؟
جواب: قرآن میں تبدیلی ناممکن ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے۔ (دیکھئے سورۃ الحجر، آیت 9)
سوال 8: قرآن کریم میں کتنی سورتیں ہیں ؟
جواب: قرآن کریم میں ایک سو چودہ (114) سورتیں ہیں۔
سوال 9: قرآن کریم میں کتنے پارے ہیں ؟
جواب: قرآن کریم میں تیس (30) پارے ہیں۔
سوال 10: قرآن کریم میں کتنے احزاب ہیں ؟ (1)
جواب : قرآن کریم میں ساٹھ احزاب ہیں۔
سوال 11: قرآن کریم میں کتنے رکوع ہیں ؟
جواب: قرآن کریم میں 540 رکوع ہیں۔
————————————————————-
1- سلف صالحین کا یہ معمول تھا کہ وہ ہر ہفتے ایک قرآن ختم کر لیا کرتے تھے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے روزانہ تلاوت کی ایک مقدار مقرر کی ہوئی تھی جسے حزب یا منزل کہا جاتا ہے۔(البرہان 25)
سوال12:قرآن کریم میں کتنی آیتیں ہیں ؟
جواب:قرآن کریم میں 6236 آیات ہیں۔
سوال 13:قرآن کریم کے کلمات کی تعداد کتنی ہے ؟
جواب:قرآن کریم کے کلمات کی تعداد 77439ہے ( دیکھیے شیخ مضمد رجب کی تالیف[حقائق حول اللقران])
سوال14: قرآن کریم کے حروف کی تعداد کتنی ہیں ؟
جواب:قرآن کریم کے حروف کی تعداد 340740 ہے۔
سوال15:قرآن کریم میں کتنے سجدے ہیں ؟
جواب:قرآن کریم میں پندرہ سجدے ہیں۔ (سنن ابی داؤد کتاب سجوداللقران)
سوال16:مکی اور مدنی سورتوں کا کیا مطلب ہے ؟
جواب:قرآن کریم کی جو آیتیں یا سورتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہجرت سے پہلے اتریں ہیں وہ مکی ہیں اور جو سورتیں یا آیتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہجرت کے بعد اتریں ہیں وہ مدنی ہیں۔
سوال17:مدنی سورتوں کی تعداد کتنی ہیں ؟
جواب:مدنی سورتوں کی تعداد [28]ہیں جن کے اسماء یہ ہیں :
(1)سورۃالبقرہ(2)سورۃ آل عمران(3)سورۃ النساء(4) سورۃ المائدہ(5)سورۃ الانفال(6)سورۃ التوبہ(7)سورۃ الرعد(8)سورۃ الحج(9)سورۃ النور(10)سورۃ الحزاب(11)سورہ محمد(12)سورۃ الفتح(13)سورۃالحجرات(14)سورۃالرحمٰن(15)سورۃ الحدید(16) سورۃ المجادلہ(17) سورۃ الحشر(18) سورۃ الممتحنہ(19)سورۃ الصف(20)سورۃ الجمعہ(21)سورۃ المنافقون(22)سورۃ التغابن(23) سورۃ الطلاق(24) سورۃ التحریم(25)سورۃ الانسان(26)سورۃ البینہ(27)سورۃ الزلزال(28)سورۃ النصر
سوال18:مکی سورتوں کی تعداد کتنی ہیں ؟
جواب:مکی سورتوں کی تعداد چھیاسی[86]ہیں اوپر ذکر کی گئی مدنی سورتوں کے علاوہ ساری سورتیں مکی ہیں۔
سوال19:مکی سورتوں کی بعض علامات و نشانیاں بیان کیجئے ؟
جواب:(1)ہر وہ سورت جس میں لفظ [کلا] آیا ہو۔
(2)ہر وہ سورت جس میں سجدہ آیا ہو۔
(3) ہر وہ سورت جس کے شروع میں حروف مقطعات آئے ہوئے ہوں سوائے سورۃ البقرہ اور آل عمران کے۔
(4) ہر وہ سورت جس میں آدم علیہ السلام اور ابلیس کا واقعہ مذکور ہو، سوائے سورۃ البقرہ کے۔
(5) ہر وہ سورت جس میں نبیوں اور امم ماضیہ کے حالات واقعات مذکور ہوں سوائے سورۃ البقرہ کے۔
(دیکھئے مباحث فی علام القران اللشیخ مناع القطان)
سوال20:مدنی سورتوں کی بعض علامات و نشانیاں بیان کیجئے ؟
جواب:(1)جس سورت میں حدود و فرائض کا ذکر ہو۔
(2)جس سورت میں جہاد کی اجازت اور جہاد کے احکامات بیان کئے گئے ہوں۔
(3)جس سورت میں منافقین کا ذکر آیا ہو سوائے سورہ عنکبوت کے۔
(مباحث فی علام القران اللشیخ مناع القطان)
سوال21:قرآن کریم کی سورتوں کی کتنی قسمیں ہیں ؟
جواب: قرآن کریم کی سورتوں کی چار قسمیں ہیں :
(1) طوال(2)مئون(3) مثانی(4)مفصل
(1)طوال:سات لمبی سورتوں کو کہتے ہیں جیسے البقرہ، آل عمران، النساء، المائدہ ، الاعراف اور ساتویں میں اختلاف ہے کہ ایا وہ الانفال اوربراءت (التوبہ) ہے جس کے درمیان بسم اللہ لا کر فصل نہیں کیا گیا ہے۔
(2) مؤن: وہ سورتیں جن کی آیات کی تعداد سو سے زیادہ یا سو کے لگ بھگ ہو۔
(3)مثانی:وہ سورتیں جن کی آیات کی تعداد دد سو کے لگ بھگ ہو۔
(4) مفصل)سورۃ الحجرات یا سورۃ ق سے لے کر آخر قرآن تک کی سب سورتوں کو مفصل کہتے ہیں۔(مباحث فی علام القران اللشیخ مناع القطان)
سوال22:مفصل سورتوں کا کیا مطلب ہے ؟
جواب:مفصل سورتوں کا مطلب ہے جن سورتوں کے درمیان بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے ذریعہ فصل کیا گیا ہو۔
سوال23: مفصل سورتوں کی کتنی قسمیں ہیں ؟
جواب:(1) طوال مفصل(2) وساط مفصل
سوال24:طوال مفصل کا اطلاق کہاں سے کہاں تک کی سورتوں پر ہوتا ہے ؟
جواب:سورہ ق یا سورۃ الحجرات سے لے کر سورۃ النباء یا سورۃ البروج تک کی سورتوں پر طوال مفصل کا اطلاق ہوتا ہے۔
سوال25:وساط مفصل کا اطلاق کہاں سے کہاں تک کی سورتوں پر ہوتا ہے ؟
جواب:سورۃ النباء سے لے کر سورۃ اللیل تک کی سورتوں پر وساط مفصل کا اطلاق ہوتا ہے۔
سوال26:قصار مفصل کا اطلاق کن سورتوں پر ہوتا ہے ؟
جواب:سورۃ الضحی سے لے کر آخر قرآن تک کی سورتوں پر قصار مفصل کا اطلاق ہوتا ہے۔
دوسرا باب: نزول قرآن
سوال 27:قرآن کس نبی پر اترا ہے ؟
جواب:حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر
سوال28:کس مہینے میں قرآن اتارا گیا؟
جواب:ماہ رمضان میں قرآن اتارا گیا {شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن}(سورۃ البقرہ)
سوال29:کس رات میں قرآن مجید اتارا گیا؟
جواب:شب قدر میں قرآن اتارا گیا {انا انزلنا فی لیلۃ لقدر} ( سورۃ القدر آیت :1)
سوال30:قرآن پاک کی کون سی آیت سب سے پہلے اتری ہے ؟
جواب:قرآن پاک کی سب سے پہلے اترنے والی آیت{اقرا باسم ربک الذی خلق}ہے۔
سوال 31:قرآن مجید کی سب سے آخری آیت کون سی اتری ہے ؟
جواب:قرآن مجید کی سب سے آخری آیت جو اتری ہے وہ آیت یہ ہے {واتقو یوما ترجعون فیہ الی اللہ ثم تو فی
کل نفس ما کسبت وھم لا یظلمون }(سورۃ البقرہ)
سوال 32: نزول کے اعتبار سے قرآن مجید کی سب سے پہلی اور آخری سورۃ کون سی ہے ؟
جواب: نزول کے اعتبار سے سب سے پہلی سورت سورہ علق کی چند آیات اور سب سے آخری سورت سورہ النصر ہے۔
سوال33:پورا قرآن کتنے برس میں نازل ہوا؟
جواب:پورا قرآن تئیس [23]برس میں نازل ہوا۔
دیکھئے ( خصائص القرآن للد کتور/فہد بن عبدالرحمٰن الرومی و حقائق حول القرآن الشیخ محمد رجب)
سوال34:فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے سات حرفوں پر قرآن اتارا گیا ہے ان سات حرفوں میں نازل کرنے کا کیا مطلب ہے ؟
جواب:سات حرفوں میں نازل کئے جانے کا مطلب ہے کہ قرآن پاک سات عربی لہجوں میں نازل کیا گیا۔
تیسرا باب: معلومات قرآن
سوال35: قرآن کریم کی سب سے بڑی سورت کون سی ہے اور وہ کتنی آیتوں اور پاروں پر مشتمل ہے ؟
جواب: قرآن کریم کی سب سے بڑی سورت سورۃ البقرہ ہے اور یہ دو سو چھیاسی[286]آیات اور ڈھائی پاروں پر مشتمل ہے۔
سوال36:قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت کون سی ہے اور وہ کتنی آیات پر مشتمل ہے ؟
جواب:قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت سورۃ الکوثر، اور یہ تین آیات پر مشتمل ہے۔
سوال37:ترتیب کے لحاظ سے قرآن مجید کی سب سے پہلی اور سب سے آخری سورت کون سی ہے ؟
جواب:ترتیب کے لحاظ سے قرآن مجید کی سب سے پہلی سورت سورہ الفاتحہ اور سب سے آخری سورت سورۃ الناس ہے ؟
سوال38:قرآن مجید کی ان سورتوں کا نام بیان کیجئے جن میں سجدے ہوں ؟
جواب:(1)الاعراف آیت: 206 (2)الرعد آیت :15 (3) النحل آیت:49، 50(4)الاسراءآیت:109 (5) مریم آیت:58 (6) الحج[اس میں دو سجدے ہیں ]دیکھئے آیت: 18، 77 (7)الفرقان:60 (8)النمل آیت:25 (9) السجدہ آیت:15 (10)ص آیت:24 (11)فصلت [حم السجدہ]آیت: 37، 38 (12) النجم آیت:62 (13) الانشقاق آیت :21 (14) العلق آیت: 15۔
سوال39: سورتوں کے شروع میں جو حروف مقطعات [الم-الر-کھیعص]آئے ہوئے ہیں کیا ان کا کوئی معنی اور مفہوم بھی ہے ؟
جواب:جی ان حروف کے کچھ نہ کچھ معانی ضرور ہیں جو صرف اللہ ہی کو معلوم ہیں اور کسی کو معلوم نہیں ، علامہ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حروف مقطعات سے قرآن کریم کا اعجاز ثابت کرنا ہے جس کا مثل پیش کرنے سے تمام مخلوق عاجز ہے۔ ( بحوالہ تفسیر ابن کثیر ج /ا)
سوال 40:قرآن مجید کی ان سورتوں کی تعداد بتلائیے جن کا آغاز حروف مقطعات سے ہوتا ہے ؟
جواب:انتیس[29]سورتیں ہیں۔
سوال41:قرآن مجید کی وہ کون سی سورت ہے جس کو ثلث قرآن[تہائی قرآن]کہا گیا ہے ؟
جواب:سورۃ اخلاص {قل ھو اللہ احد}کو تہائی قرآن کہا گیا ہے ( صحیح بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب فضل قل ھو اللہ احد عن ابی سعید الخدری، )
سوال42: قرآن مجید کی وہ کون سی سورت ہے جس کو ربع قرآن[چوتھائی قرآن]کہا گیا ہے ؟
جواب: سورۃ الکافرون کو ربع قرآن کہا گیا ہے۔(سنن ترمذی، بروایت عبداللہ ابن عباس، حاکم، امام حاکم فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے ، علامہ البانی نے اس حدیث کو حسن لغیرہ کہا ہے ، دیکھئے صحیح الترغیب و الترہیب للالبانی حدیث:1477)
سوال43:قرآن کی وہ دو سورہ مبارکہ کون سی ہیں جن کو زہراوہین کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے ؟
جواب:وہ دو سورتیں سورہ بقرہ اور سورۃ آل عمران ہیں۔( حاکم، صحیح الترغیب حدیث:1466)
سوال44:قرآن مجید کی کس سورت کو نساء صغریٰ کہا جاتا ہے ؟
جواب:سورۃ الطلاق۔[حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ نے اس سورت کو نساء صغری سے موسوم کیا ہے جیسا کہ امام بخاری وغیرہ نے بیان کیا ہے ]( بحوالہ تفسیر روح المعانی)
سوال45:قرآن مجید کی کس سورت میں مکھیوں کا ذکر آیا ہوا ہے ؟
جواب:سورۃ الحج آیت نمبر 73۔
سوال46:قرآن مجید کی کس سورت میں طالوت و جالوت کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟
جواب:سورۃ البقرہ از آیت 247 تا 251۔
سوال47:قرآن مجید کی کس سورت میں سلیمان علیہ السلام اور ہدہد کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟
جواب: سورۃ النمل از آیت 20 تا 28۔
سوال48:کس سورت میں حضرت موسیٰ اور حضرت خضر علیہ السلام کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟
جواب:سورۃ الکہف از آیت 65 تا 82۔
سوال 49: وہ کون سی سورت ہے جس میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم دو بار آیا ہے ؟
جواب:سورۃ النمل آیت: 30۔
سوال 50: قرآن مجید کی کس سورت میں روح کے متعلق سوال آیا ہوا ہے ؟
جواب:سورہ اسراء آیت نمبر 85۔
سوال51:قرآن مجید کی کس سورت میں ہے کہ شیطان اپنے متبعین سے [قیامت کے دن] لا تعلقی کا اظہار کرے گا؟
جواب:سورہ ابراہیم آیت نمبر 22۔
سوال 52:قرآن مجید کی کس سورت میں دابۃ الارض کے خروج کا ذکر آیا ہوا ہے ؟
جواب:سورہ نمل آیت:82۔ (1)
سوال53:قرآن مجید کی کس سورت میں سامری کا ذکر آیا ہوا ہے ؟(2)
جواب:سورہ طہ میں از آیت 85 تا 98۔
سوال54:قرآن مجید کی کس سورت میں غزوہ تبوک کا ذکر آیا ہوا ہے ؟
جواب: سورہ توبہ آیت:81۔
سوال55:قرآن مجید کی کس سورت میں جنگ بدر کا قصہ بیان ہوا ہے ؟
جواب: سورہ انفال از آیت 6 تا آیت 14۔
سوال 56: قرآن مجید کی کس سورت میں اصحاب الاخدود [خندقوں والے ]کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟
جواب:سورہ بروج۔
—————————————————————-
(1) دابۃ الا رص: قیامت کی ایک بڑی نشانی کے طور پر دابۃ الا رض کا ظہور ہو گا [اللہ تعالیٰ زمین سے ایک جانور نکالے گا] اس جانور کے بے شمار اوصاف ہیں جو تفسیر اور اور فتن کی کتابوں میں مذکور ہیں لیکن وہ سب کی سب ناقابل اعتبار اور بلا دلیل ہیں۔
(2) سامری:یہ آل فرعون کا یاک قبطی آدمی تھا جو موسیٰ پر ایمان لے آیا تھا اور جب موسیٰ بنی اسرائیل کو لے کر مصر سے نکلے تو یہ بھی ساتھ ہو لیا، بعد میں اس نے گوسالہ بنایا اور لوگوں کو گوسالہ پرستی کی ترغیب دی۔
سوال57:قرآن کریم کی کس سورت میں خبز[روٹی] کا لفظ آیا ہوا ہے اس سورت کا نام مع آیت بیان کیجئے ؟
جواب:سورۃ یوسف۔ آیت:32 {ودجل معہ السجن فتیان قال احدھما انی ارانی اعصر خمرا وقال الاخر انی ارانی احمل فوق راسی خبزا تا کل الطیر منہ}
سوال58:کس سورت میں واقعہ افک کا تذکرہ آیا ہوا ہے ؟
جواب:سورہ نور از آیت 11 تا آیت 18۔
سوال59:آیت الکرسی قرآن مجید کی کس سورت میں ہے ؟
جواب:سورہ بقرہ آیت: 255
سوال60:وہ کون سی سورت ہے جس کا آغاز دو پھلوں کے نام سے ہوا ہے ؟
جواب:سورہ تین [تین، زیتون]۔
سوال61:وہ کون سی سورت ہے جس کا خاتمہ دو نبیوں کے نام پر ہوا ہے ؟
جواب: سورہ اعلیٰ [ابراہیم و موسی]۔
سوال62:قرآن مجید کی کس سورت کے بارے میں امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ لو ما انزل اللہ حجۃ علی خلفہ الا ھذہ السورۃ لکفتھم اگر اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر بطور حجت دلیل کے صرف اسی ایک سورت کو نازل فرما دیتے تو یہ ان کی ہدایت کے لیے کافی ہوتی۔
جواب:سورہ عصر۔ ( بحوالہ تفسیر روح المعانی للعلامہ آلوسی بغدادی، اور بدائع التفسیر للعلامہ ابن القیم)
سوال63:وہ کون سی سورتیں ہیں جس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرما ن ہے کہ جو شخص اپنی آنکھوں سے قیامت دیکھنا چاہتا ہو وہ یہ سورتیں پڑھے ؟
جواب: سورہ تکویر۔ سورہ انفطار۔ سورہ انشقاق۔ ( مسند احمد، سنن ترمذی، حاکم، السلسلۃ الصحیحہ حدیث :1081)
سوال64:قرآن کریم کی پانچ ایسی سورتیں بیان کیجیے جن کا آغاز الحمد للہ سے ہوتا ہے ؟
جواب:(1) سورہ فاتحہ(2) سورہ انعام(3) سورہ کہف(4) سورہ سبا (5) سورہ فاطر۔
سوال65:قرآن کریم کی وہ سورتیں کتنی ہیں جن کا آغاز [حم] سے ہوتا ہے جن کو حوا میم کہا جاتا ہے ؟
جواب:ایسی سات سورتیں ہیں (1) سورہ غافر (2) سورہ فصلت (3) سورہ زخرف (4) سورہ دخان(5) سورہ جاثیہ (6) سورہ احقاف (7) سورہ شوری۔
سوال66:وہ پانچ سورتیں کون سی ہیں جن کا آغاز[ال ر ]سے ہوتا ہے ؟
جواب:(1) سورہ یونس(2)سورہ ہود (3)سورہ یوسف (4) سورہ ابراہیم (5) سورہ حجر۔
سوال67:وہ کون سی سورتیں ہیں جن کی ابتداء لفظ [سبح] سے ہوتی ہے ؟
جواب:وہ سورتیں جن کی ابتداء لفظ [سبح] سے ہوتی ہے ، یہ ہیں :
(1) سورہ حدید (2) سورہ حشر (3) سورہ صف
سوال68:وہ کون سی سورتیں ہیں جن کی ابتداء [یسبح] سے ہوتی ہے ؟
جواب:جن سورتوں کی ابتداء [یسبح] سے ہوتی ہے ، وہ درج ذیل ہیں :
(1) سورہ جمعہ (2) سورہ تغابن
سوال69: وہ کون سی سورتیں ہیں جن کی ابتداء تبارک سے ہوتی ہے ؟
جواب:جن سورتوں کی ابتداء [تبارک] سے ہوتی ہے وہ دو ہیں :
(1) سورہ فرقان (2) سورہ ملک
سوال70:وہ کتنی سورتیں ہیں جن کی ابتداء [الم] سے ہوتی ہے ؟
جواب: وہ سورتیں یہ ہیں : سورہ بقرہ۔ سورہ آل عمران۔ سورہ عنکبوت۔ سورہ روم۔ سورہ لقمان۔ سورہ سجدہ۔
سوال71:وہ سورتیں بیان کیجئے جن کی آغاز [طسم] سے ہوتا ہے ؟
جواب:وہ سورتیں یہ ہیں :(1) سورہ شعراء (2) سورہ قصص
سوال72:وہ پانچ سورتیں لکھئے جن کا آغاز لفظ قل سے ہوتا ہے ؟
جواب: (1) سورہ جن (2) سورہ کافرون (3) سورہ اخلاص (4) سورہ فلق (5)سورہ ناس
سوال73: وہ چار سورتیں کون سی ہیں جن کی ابتداء حرف [انا] سے ہوتی ہے ؟
جواب:(1) سورہ فتح (2) سورہ نوح (3) سورہ قدر (4) سورہ کوثر۔
سوال74:وہ دو سورتیں کون سی ہیں جو حرف [ویل] سے شروع ہوتی ہیں ؟
جواب:(1)سورہ مطففین (2)سورہ ہمزہ
سوال75: وہ سورتیں کتنی ہیں جن کی ابتداء [یا ایھا النبی] سے ہوتی ہے ؟
جواب:(1)سورہ احزاب(2) سورہ طلاق (3) سورہ تحریم
سوال76:قرآن مجید کی اس سورت کا نام بتایئے جو ایک نیک آدمی کے نام پر آئی ہوئی ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت تو دی تھی پر نبوت عطا نہیں کی تھی؟
جواب:سورہ لقمان 21واں پارہ۔
سوال77:کس سورت میں ان تین اشخاص کا ذکر آیا ہوا ہے جو غزوہ تبوک سے پیچھے رہ گئے تھے ؟
جواب: سورہ توبہ آیت:119۔
سوال78: وہ کون سی سورت ہے جن کی تمام تر آیتیں حرف [د]پر ختم ہوتی ہیں ؟
جواب:سورہ اخلاص۔
سوال79:قرآن مجید میں وہ کون سی آیت ہے جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ مشرکین اللہ کو نہیں دیکھ سکیں گے ؟
جواب: وہ آیت یہ ہے {کلا انھم عن ربھم یومئذ لمحجوبون }[ ہر نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سے اوٹ میں رکھے جائیں گے ](سورہ مطففین آیت :15)
سوال80:قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں اللہ نے حفاظت قرآن کا وعدہ لیا ہے ؟
جواب:فرمان باری تعالیٰ ہے {انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحافظون }( سورہ حجر آیت:9)
سوال81:قرآن کریم میں ایک آیت ہے جس کے بارے میں فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ اگر کوئی مسلمان سوتے وقت اس کو پڑھ لے تو اللہ کی طرف سے ایک نگراں مقرر کر دیا جاتا ہے اور صبح تک شیطان اس کے قریب نہیں پھٹکتا وہ کون سی آیت ہے ؟
جواب:وہ آیت، آیت الکرسی ہے {اللہ لا الہ الاھو الحی القیوم لا تا خذہ سنۃ ولا نوم لہ ما فی السموات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ العلی العظیم}(سورہ بقرہ آیت:255) (صحیح بخاری، باب فضل سورۃ البقرہ)
سوال82:قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں ولی کی تعریف بیان ہوئی ہے ، نیز وہ آیت کس سورت میں ہے ؟
جواب:ارشاد باری تعالیٰ ہے {الا ان اولیاء اللہ لا خوف علیھم ولا ھم یحزنون الذی امنوا و کانو ا یتقون}”یاد رکھو اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہوتے ہیں یہ وہلوگ ہیں جو ایمان لائے اور برائیوں سے پرہیز رکھتے ہیں “(سورہ یونس آیت :63)
سوال83: قرآن مجید میں ایک آیت ہے جس کے بارے میں فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ جس نے ہر نماز کے بعد وہ آیت پڑھی تو اسے جنت میں داخلے سے موت کے علاوہ کوئی چیز نہیں روک سکتی وہ آیت کون سی ہے ؟
جواب: آیت الکرسی۔ (عمل الیوم واللیلہ للامام النسائی حدیث : 100 صحیح الجامع الصغیر للبانی حدیث:6464)
سوال84:قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں اللہ نے اپنے نبی کی زندگی کی قسم کھائی ہے ؟
جواب:وہ آیت یہ ہے فرمان الہی ہے {لعمرک انھم لفسی سکرتھم یعمھون}”تیرے عمر کی قسم! وہ تو اپنی بد مستی میں سرگرداں تھے ” (سورہ حجر آیت:72)
سوال85: قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ مہینوں کی تعداد بارہ ہیں ؟
جواب:وہ آیت یہ ہے فرمان باری تعالیٰ ہے {ان علۃ الشھور عند اللہ اثنا شھرا فی کتاب اللہ یوم خلق السموات والارض}( سورہ توبہ آیت:36)
سوال86: حرمت والے مہینے کتنے ہیں ؟
جواب:حرمت والے مہینے چار ہیں جن میں سے تین مہینے پہ در پہ ہیں
(1)ذی قعدہ (2) ذی الحجہ (3) محرم(4)رجب مضر، جو جمادی الاخری اور شعبان کے درمیان ہوتا ہے۔
سوال87: قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس کے نازل ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ آیت مجھے دنیا و مافیہا کی تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے ؟
جواب:وہ آیت یہ ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے {انا فتحنا لک فتحا مبینا لیغفر لک اللہ ماتقدم منذنبکوما تاخر ویتم نعمتہ علیک و یھدیک صراطا مستقیما و ینصرک اللہ نصرا عزیزا}(سورہ فتح آیت : 1۔2)
سوال 88: حدیث شریف میں ہے کہ جو بچہ بھی پیدا ہوتا ہے شیطان اس کو مس کرتا ہے مگر دو ایسے ہیں جو اس مس شیطان سے محفوظ ہیں وہ دو کون ہیں ؟
جواب: حضرت مریم علیہا السلام اور ان کے بیٹے حضرت عیسی علیہ السلام، فرمان الٰہی ہے {وانی سمیتھا مریم وانی اعیذھا بک و ذریتھا من الشیطان الرجیم}(سورہ ال عمران آیت:36)فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جو بچہ بھی پیدا ہوتا ہے شیطان اس کو مس کرتا ہے اور اس مس شیطان سے ہر بچی رو پڑتا ہے مگراس مس شیطان سے حضرت مریم اور عیسی علیہم السلام محفوظ ہیں۔ (صحیح بخاری کتاب التفسیر، صحیح مسلم کتاب الفضائل)
سوال89: معوذات کن سورتوں کو کہا جاتا ہے ؟
جواب: سورہ اخلاص، فلق اور ناس کو معوذات کہا جاتا ہے ، چنانچہ صحیح بخاری و مسلم میں
“حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب آپ کو تکلیف ہوتی تو معو ذات پڑھ کر اپنے اوپر دم کرتے اور جب آپ کی تکلیف بڑھ جاتی تو میں معوذات پڑھ کر آپ پر دم کرتی اور برکت کی امید میں آپ کا ہاتھ آپ کے جسم مبارک میں پھیرتی رہتی تھی”
سوال90: سورہ مجادلہ کا دوسرا نام کیا ہے ؟
جواب سورہ مجادلہ کا دوسرا نام سورہ ظہار ہے۔
سوال91:قرآن کریم میں کس نبی کا تذکرہ سب سے زیادہ آیا ہوا ہے اور کتنی مرتبہ آیا ہوا ہے ؟
جواب:حضرت موسی علیہ السلام اور آپ کا نام تقریباً 136 مقامات پر آیا ہوا ہے۔
سوال92: قرآن کریم کی پے در پے وہ تین سورتیں کون سی ہیں جن میں لفظ جلالہ [اللہ] نہیں آیا ہوا؟
جواب: (1) سورہ رحمٰن (2) سورہ واقعہ (3) سورہ قمر
سوال93:قرآن کریم کی وہ کون سی سورت ہے جس کی ہر آیت میں لفظ جلالہ وارد ہوا ہے ؟
جواب سورۃ المجادلہ 28واں پارہ۔
سوال94: سورہ عبس میں کس نابینا صحابی کی طرف اشارہ آیا ہوا ہے ؟
جواب: حضرت عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ۔
سوال 95: قرآن کریم میں کس صحابی کا نام آیا ہوا ہے مع آیت اس صحابی کا نام بتلایئے ؟
جواب: حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ آیت یہ ہے {فلما قضی زید منھا وطرا}(سورہ احزاب آیت:37)
سوال96: سورہ محمد کا دوسرا نام کیا ہے ؟
جواب: سورہ محمد کا دوسرا نام سورہ قتال ہے۔
سوال97: قرآن مجید کی کتنی سورتیں انبیاء کے نام پر آئی ہوئی ہیں ؟
جواب:چھ سورتیں : (1) یوسف(2) یونس(3)ہود(4)ابراہیم(5) محمد(6) نوح
سوال 98: آپ کس سورت کے ذریعہ نبی اور کس سورت کے ذریعہ رسول بنائے گئے ؟
جواب: آپ اقراء کے ذریعہ نبی اور مدثر کے ذریعہ رسول بنائے گئے۔
سوال99: قرآن کریم میں کتنے رسولوں اور نبیوں کا ذکر آیا ہے :
جواب: قرآن کریم میں کل پچیس رسولوں اور نبیوں کا ذکر آیا ہے :
(1) حضرت آدم علیہ السلام(2)حضرت نوح علیہ السلام(3)حضرت ادریس علیہ السلام(4) حضرت صالح علیہ السلام(5) حضرت ہود علیہ السلام(6) حضرت ابراہیم علیہ السلام(7)حضرت لوط علیہ السلام (8)حضرت اسماعیل علیہ السلام(9)حضرت اسحاق علیہ السلام(10)حضرت یعقوب علیہ السلام(11) حضرت یوسف علیہ السلام (12)حضرت موسی علیہ السلام(13)حضرت ہارون علیہ السلام(14)حضرت زکریا علیہ السلام(15)حضرت یحیی علیہ السلام(16) حضرت الیسع علیہ السلام(17)حضرت ذوالکفل علیہ السلام(18)حضرت داؤد علیہ السلام(19) حضرت سلیمان علیہ السلام(20)حضرت ایوب علیہ السلام(21) حضرت الیاس علیہ السلام (22)حضرت یونس علیہ السلام(23) حضرت شعیب علیہ السلام(24)حضرت عیسی علیہ السلام(25) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔
سوال100: قرآن میں کتنے فرشتوں کا نام آیا ہوا ہے ؟
جواب:جن فرشتوں کا نام قرآن مجید میں آیا ہوا ہے وہ یہ ہیں :
(1) جبریل (2) میکائیل (3) مالک(4) ہاروت و ماروت۔
سوال101:جہنم کے کتنے دروازے ہیں اور اس پر کون سی آیت دلیل ہے ؟
جواب:جہنم کے سات دروازے ہیں قرآن مجید کی ایک آیت {و ان جھنم لمو عد ھم اجمعین لھا سبعۃ ابواب لکل باب منھم جزء مقسوم}دلیل ہے کہ جہنم کے سات دروازے ہیں۔( سورہ حجر آیت:44)
سوال102:جہنم کے چھ نام بیان کیجئے جن کا تذکرہ قرآن مجید میں آیا ہوا ہے ؟
جواب:(1) جہنم(2)لظی(3)حطمہ(4)سعیر(5) سقر(6)ہاویہ۔
سوال103:قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے جنت کو کتنے ناموں سے یاد کیا ہے ؟
جواب:قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے درج ذیل ناموں سے یاد کیا ہے :
(1) جنت:یہ لفظ قرآن مجید میں چھیاسٹھ مقامات پر آیا ہوا ہے ، اور اس کی جمع جنات ہے ، اس کے معنی ہیں باغات
(2)دار السلام:[امن و سلامتی کا گھر](سورہ الانعام آیت:12
جنۃ الخلد:[ہمیشہ کا گھر] )الفرقان:15
(4)دار الاقامہ:[ابدی سکون کا مقام](سورہ فاطر:34۔35)
)جنۃ الماویٰ:[یعنی ایسی جنت جہاں ٹھکانہ ملے ](سجدہ:19
()جنات عدن:[یعنی ایسی جنتیں جہاں کی رہائش ہمیشہ ہو]:)فاطر33
(7)دار الحیوان: ایسی زندہ رہنے کی جگہ جہاں موت نہیں ہو گی۔(سورہ عنکبوت آیت:64)
(8) الفردوس:[یہ جنتوں میں اعلیٰ ترین مقام ہے جس کے باغات انگوروں کی بیلوں کے درمیان ہوں گے ](سورہ کہف آیت:107)
(9)جنات النعیم:[ہر طرح کی ظاہری و باطنی نعمتوں سے مالا مال جنتیں ](سورہ لقمان آیت:8)
(10)المقام المین:[پر امن جگہ] (سورہ دخان آیت:51۔52)
(11)مقعد صدق:[سچی عزت کی جگہ]( سورہ قمر آیت:54۔55)
سوال104:اس نبی کا نام بتلائیے جو لاٹھی پر ٹیک لگائے ہوئے تھے کہ اللہ نے ان کی روح قبض کر لی؟
جواب:حضرت سلیمان علیہ السلام، 22واں پارہ، سورہ سبا آیت:14۔
سوال105:سورہ فاتحہ کے چھ نام بتلائیے ؟
جواب:(1)ام القرآن (2) ام الکتاب (3) السبع المثانی (4) الشافیۃ (5) الکافیۃ (6) القرآن العظیم۔
سوال106:فرمان باری تعالیٰ ہے {الشجرۃ الملعو نۃ فی القرآن}وہ درخت جس سے قرآن میں اظہار نفرت کیا گیا ہے ( سورہ اسراء آیت:60)
شجرہ ملعونہ سے کیا مراد ہے ، اور اس درخت کا ذکر کس سورت میں ہے ؟
جواب:شجرہ زقوم ہے۔[جہنمیوں کا کھانا ہو گا]اس درخت کا ذکر سورہ الصآفات آیت از 62 تا 66، سورۃ الدخان آیت از 34 تا 64، ، میں آیا ہوا ہے۔
سوال107:آیت{ولنذیقنھم من العذاب الادنی دون العذاب الاکبر لعلھم یر جعون}( سورہ سجدہ آیت:21)”بالیقین ہم انہیں قریب کے چھوٹے سے بعض عذاب اس بڑے عذاب کے سوا چکھائیں گے تاکہ وہ لوٹ آئیں “میں عذاب ادنی سے کیا مراد ہے ؟
جواب:حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں عذاب ادنی سے دنیا کا عذاب دنیا کی مصیبتیں اور بیماریاں وغیرہ مراد ہیں۔
سوال108:سورہ بروج میں مذکور شاہد و مشہود سے کیا مراد ہے ؟
جواب:شاہد سے مراد عرفہ اور مشہود سے مراد جمعہ کا دن ہے۔
سوال109:فرمان الٰہی ہے {الحج اشھر معلومات}[حج کے مہینے مقرر ہیں ]( سورہ بقرہ آیت:197) اشھر معلومات سے کیا مراد ہے ؟
جواب:راجح قول کے مطابق اس سے مراد شوال، ذوالقعدہ اور ذی الحجہ کے دس دن ہیں۔( صحیح البخاری کتاب الحج باب قول اللہ تعالیٰ الحج الشھر معلومات)
سوال110:فرمان باری تعالیٰ{للذین احسنوا الحسنی و ذیادۃ}”جن لوگوں نے نیکی کی ہے ان کے واسطے خوبی ہے اور زیادہ بھی”میں زیادہ کیا مراد ہے ؟
جواب:زیادہ سے مراد دیدار باری تعالیٰ ہے جس سے اہل جنت کو مشرف کیا جائے گا۔ (صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب اثبات رویہ المومنین فی الاخر لربہم)
سوال 111: فرمان الہی ہے وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِہ حَدِيثًا (اور یاد کرو جب نبی نے بعض عورتوں سے ایک پوشیدہ بات کی ) (سورہ التحریم آیت 3 ) آپ کی کون سی بیوی مراد ہے ؟
جواب : حضرت حفصہ بن عمر رضی اللہ عنہا (بحوالہ ابن کثیر ، احسن البیان ، تیسیر الرحمن لبیان القرآن )
سوال112: فرمان الہی فِيہ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَہرُوا وَاللَّہ يُحِبُّ الْمُطَّہرِينَ ( سورہ توبہ آیت : 108 ) ” اس میں ایسے آدمی ہیں کہ وہ خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں ، اور اللہ تعالیٰ خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں ” اس آیت میں کن لوگوں کی طرف اشارہ ہے ؟
جواب :اس آیت میں اہل قبا کی طرف اشارہ ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری طہارت کی تعریف فرمائی ہے ، تم کیا کرتے ہو؟ انہوں نے کہا ہم ڈھیلے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پانی بھی استعمال کرتے ہیں ، ـ صحیح سنن ابی داؤد حدیث 43)
سوال 113 : فرمان الہی أَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللَّہ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُہا ثَابِتٌ وَفَرْعُہا فِي السَّمَاءِ (24-سورة إبراہيم)
” کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے کلمہ طیبہ کی مثال کس طرح بیان فرمائی ، مثل شجرہ طیبہ کے ، جس کی جڑ مضبوط ہے اور جس کی ٹہنیاں آسمان میں ہیں ” میں کلمہ طیبہ اور شجرہ طیبہ سے کیا مراد ہے ؟
جواب : عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کلمہ طیبہ سے مراد لا الہ الا اللہ اور شجرہ طیبہ سے مراد مومن ہے ، ایک دوسرا قول ہے کہ کلمہ طیبہ سے مراد مومن ہے اور شجرہ طیبہ سے کھجور درخت ہے ـ بحوالہ تفسیر ابن کثیر ، تفسیر طبری ـ
سوال 114 :فرمان الہیٰ وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ اور كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ کی مثال شَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ جیسی ہے ” میں كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ او شَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ سے کیا مراد ہے ؟
جواب : کلمہ خبیثہ سے مراد کفر و شرک ہے اور شجر خبیثہ سے حنظل (اندرائن ) کا درخت مراد ہے ـ تفسیر طبری ، ابن کثیر
سوال 115 : وھدینہ النجدین میں نجدین سے کیا مراد ہے ؟
جواب : عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خیر اور شر کے راستے مراد ہیں ـ (تفسیر ابن کثیر)
سوال 116: فرمان الہی إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا (1 سورة الفتح) `” بیشک (ائے نبی ) ہم نے آپ کو ایک کھلم کھلا فتح دی ہے ـ ” میں فتح سے کیا مراد ہے ؟
جواب : صحیح قول کے مطابق فتح سے مراد صلح حدیبیہ ہے ـ واللہ اعلم ـ
سوال 117 : فرمان الہی إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ (1- سورة الكوثر) میں الْكَوْثَرَ سے کیا مراد ہے ؟
جواب : الکوثر سے ایک نہر مراد ہے ، جو جنت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کی جائے گی ـ ( صحیح البخاری ، کتاب التفسیر و کتاب الرقاق باب فی الخوض )
واضح رہے کہ نہر کوثر اور حوض کوثر میں فرق ہے کہ ، حوض کوثر میدان حشر میں ہو گا ـ جبکہ کوثر یا نہر کوثر جنت میں ہے ، البتہ یہ ضرور ہے کہ حوض میں جو پانی ہے اس کا مصدر نہر کوثر ہی ہے ـ واللہ اعلم ـ
سوال 118 : قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس کی ابتدا اور انتہا دونوں لا علم ہوتی ہے ؟
جواب : وہ آیت ـ أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّہ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَا يَكُونُ مِنْ نَجْوَى ثَلَاثَةٍ إِلَّا ہوَ رَابِعُہمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا ہوَ سَادِسُہمْ وَلَا أَدْنَى مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْثَرَ إِلَّا ہوَ مَعَہمْ أَيْنَ مَا كَانُوا ثُمَّ يُنَبِّئُہمْ بِمَا عَمِلُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّ اللَّہ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (7 سورة المجادلة)
سوال 119 : قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے نوح علیہ السلام و لوط علیہ السلام کی بیویوں کو خائن کہا ہے ـ فَخَانَتَاہمَا فَلَمْ يُغْنِيَا عَنْہمَا مِنَ اللَّہ شَيْئًا وَقِيلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ الدَّاخِلِينَ پھر ان کی انہوں نے خیانت کی پس وہ دونوں (نیک بندے ) ان سے اللہ کے ( کسی عذاب کو ) نہ روک سکے ـ (سورہ تحریم آیت : 10) یہاں خیانت سے کیا مراد ہے ؟
جواب : یہاں خیانت سے مراد عصمت میں خیانت نہیں کیونکہ اس بات پر اجماع ہے کہ کسی نبی کی بیوی بد کار نہیں ہوتی ، خیانت سے مراد یہ ہے کہ اپنے خاوندوں پر ایمان نہیں لائیں ـ اور ان کی ہمدردیاں اپنی کافر قوم کے ساتھ رہیں ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوط علیہ السلام کی بیوی کی خیانت یہ تھی کہ وہ قوم کو گھروں میں آنے والے مہمانوں کی اطلاع پہنچاتی تھی ، نوح علیہ السلام کی بیوی لوگوں سے نوح کی بابت کہتی کہ یہ مجنون ہے ـ
سوال 120 : قرآن مجید میں کتنے قسم کے نفس کا تذکرہ آیا ہے ؟
جواب : تین / النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ، النَّفْسِ اللَّوَّامَةِ ، النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ ـ
النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌـ : وہ نفس جو انسان کو برائیوں پر ابھارتا اور آمادہ کرتا ہے ، اس کا ذکر سورہ یوسف 53 میں آیا ہوا ہے ـ
النَّفْسِ اللَّوَّامَةِ ـ وہ نفس جو کوتاہی اور برائی ہو جانے پر بھی انسان کی ملامت کرتا ہے اور طاعت کے ترک پر بھی انسان کو ملامت کرتا ہے ، اس کا ذکر سورہ القیامہ آیت : 2 میں آیا ہوا ہے ـ
3- النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ: وہ پاکیزہ نفس جسے اللہ کے وعدوں پر یقین ہے کہ اسے قیامت کے دن کوئی ڈر اور خوف لاحق نہیں ہو گا ، اس کا سورہ الفجر 27میں آیا ہے ـ
سوال 121 : يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّہاتِكُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمَاتٍ ثَلَاثٍ ” وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ایک بناوٹ کے بعد دوسری بناوٹ پر بناتا ہے تین تین اندھیروں میں ” (سورہ زمر آیت :6 ) تین اندھیروں سے کیا مراد ہے ؟
جواب : ایک ماں کے پیٹ کا اندھیرا ـ دوسرا رجم کا اندھیرا ، تیسرا مشیمہ کا اندھیرا یعنی وہ جھلی یا پردہ جس کے اندر بچہ لپٹا ہوتا ہے ـ (بحوالہ تفسیر ابن کثر) ـ
سوال 122 : قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس کو چاہے سیدھے لفظوں سے پڑھا جائے یا الٹے لفظوں سے پڑھا جائے وہ اپنی اصلی حالت پر برقرار رہتی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ؟
جواب : وہ آیت اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ (سورة المدثر آیت3)
سوال 123 : آیت سیف کیا ہے ؟
جواب: آیت سیف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ـ يَا أَيُّہا النَّبِيُّ جَاہدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْہمْ وَمَأْوَاہمْ جَہنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ (سورہ التوبہ آیت 73 ) ” ائے نبی ! کافروں اور منافقوں سے جہاد جاری رکھو اور ان پر سخت ہو جاؤ ، ان کی اصلی جگہ دوزخ ہے جو نہایت بدترین جگہ ہے ”
سوال 124: اولوالعزم پیغمبر کتنے ہیں اور ان کے نام کیا ہے اور قرآن کی کون سی آیت اس پر دلیل ہے ؟
جواب ـ پانچ ہیں ـ
1 ـ نوح علیہ السلام ، 2- ابراہیم علیہ السلام ، 3- موسی علیہ السلام ، 4- عیسی علیہ السلام ، 5- محمد صلی اللہ علیہ وسلم ـ
اس کی دلیل قرآن مجید کی یہ آیت ـوَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَہمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ وَإِبْرَاہيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَأَخَذْنَا مِنْہمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا (سورہ احزاب ـ 7)
( جب کہ ہم نے تمام نبیوں سے عہد لیا اور بالخصوص آپ سے اور نوح اور ابراہیم سے اور موسی سے اور مریم کے بیٹے عیسی سے اور ہم نے ان سے پکا اور پختہ عہد لیا )ـ
نیز شَرَعَ لَكُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِہ نُوحًا وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِہ إِبْرَاہيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيہ كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ مَا تَدْعُوہمْ إِلَيْہ اللَّہ يَجْتَبِي إِلَيْہ مَنْ يَشَاءُ وَيَہدِي إِلَيْہ مَنْ يُنِيبُ (سورہ الشوری کی آیت:13)
سوال 125 : فرمان الہی وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ (سورہ واقعہ آیت46) میں حنث العظیم سے کیا مراد ہے ؟
جواب : شعبی نے کہا حنث سے جھوٹی قسم مراد ہے ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ مجاہد ، ضحاک وغیرہ نے شرک
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں