اسلام علم شناس ، علم دوست

یہ اسلام ہی تھا جس نے  انسان کو نت نئے علوم سے متعارف کروایا۔ 

انسان کی فرشتوں پر فضیلت اس کے علم کی وجہ سے ہے۔ اگرچہ انسان نے زمانہ قدیم سے ہی محسوس کرلیا کہ ستارے انسان کی صحراؤں اور سمندروں میں رہنمائی کر رہے ہیں ۔  ظہور اسلام کے بعد   قرآن کریم نے یہ کہہ کر ان کی اہمیت اور بڑھادی کہ چاند ، سورج اورستاروں کا تعلق نماز ، روزے اور حج کی عبادات سے بھی ہے ۔ کیونکہ ان کی مختلف حالتوں سے ہی وقت کا تعین ہوتا ہے اور قبلہ کا صحیح رخ معلوم ہوتا ہے ۔ اسی لئے  مسلمانوں نے سب سے زیادہ توجہ ریاضیات اور فلکیات پردی ۔مسلمانوں نے ان علوم   میں بہت تحقیق کی۔ زمین کی پیمائش، شہروں کا حدود  اربعہ، سمت اور فاصلے کا تعین  مساجد کے لیے قبلے کا رُخ معلوم  کرنے کے لیے بہت ضروری تھا۔ مسلمانوں علماء نے اس میں بہت زیادہ کام کیا۔“

دنیا کی اس ساری ترقی میں مسلمان بھی ایسے ہی شامل ہیں جیسے دوسرے لوگ ۔۔۔۔ لیکن اعتراض کرنے والوں کو مسلمان نظر نہیں آتے ۔ ہر بڑی تحقیق میں کہیں نہ کہیں کسی درجے میں مسلمان بھی شامل ہوتا ہے ۔ کیونکہ اسلام مخصوص علاقوں کے لیے نہیں پوری دنیا کے لیے ہے ۔ اور مسلمان دنیا کے ہر کونے ، ہر شعبے میں موجود ہیں ۔ 


پاکستان ایک ایٹمی طاقت مسلمان ہنر مندوں کی بدولت ہی بنا ہے ۔ جو آج ساری دنیا کی نگاہوں میں کھٹک رہا ہے ۔ 

یہ احساس کمتری بول رہا ہے ۔ ورنہ مسلمان اپنی آبادی کے تناسب کے لحاظ سے دنیا کے ہر ترقیاتی کام میں شامل ہیں ۔ 

دوسری طرف دیکھیں امریکہ دنیا میں سب سے بڑا اسلحہ تیار کرنے والا ملک ہے ۔۔۔ اور اسے بیچنے کے لیے اور استعمال کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈا آزماتا ہے  ۔ خاص طور پر مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ۔ انسانوں کو تباہ کرنا کہاں کی انسانیت اور ترقی ہے ۔ قوموں میں انتشار پھیلانا کس ترقی کا نام ہے ۔ 

آئن سٹائن تو یاد ہے لیکن ابن الھیشم کی خبر نہیں ہے جس کے الجبرے پر آج کی ترقی کا محل کھڑا ہے ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

آیت الحجاب

 آیۃ الحجاب سورۂ احزاب کی آیت نمبر 53 آیتِ حجاب کہلاتی ہے۔  اس کا آغاز  ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النّ...

پسندیدہ تحریریں