چند دن ۔۔ گنے ہوئے ۔۔ پس جو ۔۔ ہے ۔۔ تم میں سے ۔۔ مریض
أَوْ ۔۔ عَلَى ۔۔۔ سَفَرٍ ۔۔۔ فَعِدَّةٌ ۔۔۔ مِّنْ ۔۔۔ أَيَّامٍ ۔۔۔أُخَرَ
یا ۔۔ پر ۔۔ سفر ۔۔۔ پس گنتی ۔۔ سے ۔۔ دنوں ۔۔ دوسرے
أَيَّامًا مَّعْدُودَاتٍ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ
چند گنتی کے روز ہیں پھر تم میں سے جو کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو اس پر اس کی گنتی ( پوری کرنا ) دوسرے دنوں سے ہے ۔
اَیّامًا مَّعْدُودَات۔ ( گنتی کے چند دن ) ۔ آیت کے اس حصے میں بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں کو گنتی کے چند دنوں کے لئے روزے رکھنے ہوں گے ۔ یعنی ہر سال رمضان کے مہینے میں جو کبھی ۲۹ دن کا ہوتا ہے اور کبھی ۳۰ دن کا ۔
امّت کی تنظیم کے لئے وقت اور مدّت کا یہ تعین نہایت ضروری تھا ۔ تاکہ یہ نہ ہو کہ جب کسی کادل چاہے اور جتنے دنوں کے لئے جی چاہے روزہ رکھ لے ۔ بلکہ تمام اہلِ ایمان کے لئے فرض کیا گیا کہ وہ ایک ہی خاص وقت پر ایک ہی خاص مدت میں اس مبارک فریضہ کو ادا کریں ۔ ماہ رمضان کے تعین سے ایک فائدہ یہ بھی ہوا کہ روزے ادل بدل کر مختلف موسموں میں آجاتے ہیں ۔ اور ہر ایک شخص کو گرمی سردی کے موسم میں روزہ رکھنے کا موقع مل جاتا ہے ۔
وقت اور مدت مقرر کر دی گئی ۔ لیکن ایسے لوگوں کو کچھ رعایت بھی دی گئی ہے جو ان حدود اور شرائط کو پورا کرنے سے معذور ہوں ۔ یہ لوگ جب اپنی مجبوریوں سے نجات پالیں گے تو وہ رمضان کے چھوڑے ہوئے روزے کسی دوسرے وقت میں رکھ سکتے ہیں ۔
سب سے پہلے ان لوگوں کو رعایت دی گئی جو بیمار ہوں اور بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنا ان کے لئے مشکل ہو ۔ بیماری کی صورتیں مختلف ہوتی ہیں ۔ پھر اس کے موسم اور عمر کے اختلاف بھی اثر انداز ہوا کرتے ہیں ۔ یہاں ایسی بیماری مراد ہے جو روزہ رکھنے میں خلل انداز ہو ۔ اور ایسی شدید ہو کہ انسان روزہ نہ رکھ سکے ۔ شریعت نے بیماری کانام نہیں بتایا ۔ بلکہ مسلمان کے خلوص اور دیانتداری اور ماہر معالج کی رائے پر چھوڑ دیا ہے ۔
اس کے علاوہ وہ لوگ جو سفر پر ہوں ان کو بھی رعایت دی گئی ہے ۔
یہ دونوں قسم کے لوگ یعنی مسافر اور مریض سال میں کسی اور وقت جب مجبوری ختم ہو جائے اور عذر نہ رہے اپنے روزے پورے کریں ۔ لیکن کوشش یہ ہونی چاہئیے کہ جلد از جلد قضا روزے پورے کر لئے جائیں کیا معلوم زندگی اور مہلت کب تک کے لئے ہے ۔
درس قرآن ۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں