اور اگر ۔۔۔ تم روزہ رکھو ۔۔۔ بہتر ہے ۔۔۔ تمہارے لئے
إِن ۔۔۔ كُنتُمْ ۔۔۔ تَعْلَمُونَ۔ 1️⃣8️⃣4️⃣
اگر ۔۔ ہو تم ۔۔۔ جانتے
وَأَن تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ. 1️⃣8️⃣4️⃣
اور اگر تم روزہ رکھو تو تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم سمجھ رکھتے ہو ۔
آیت کے اس حصے میں روزوں کی اہمیت اور خیر و برکت کا ایک بار پھر بیان کیا گیا ہے ۔ اور بتایا گیا ہے کہ اگرچہ کوئی معقول عذر انسان کو روزہ قضا کرنے پر یا فدیہ دینے پر مجبور کر دے ۔ پھر روزہ رکھنے سے جو فائدے اور برکتیں حاصل ہوتی ہیں وہ صرف رمضان میں ہی روزہ رکھنے سے حاصل ہو سکتی ہیں ۔قضا یا کفّارہ سے نہیں ۔اس لئے نتبیہ کر دی گئی کہ اگر تم روزے کی فضیلتیں ، مصلحتیں اور حکمتیں سمجھ لو تو تمہارے لئے بہتر یہی ہے کہ تم روزہ رکھو اور فدیہ وغیرہ کی اجازت سے خوامخواہ فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرو ۔
الله تعالی نے روزے کی فرضیت ، حکمت اور اس سلسلے میں ضروری احکام کا ذکر جو اس رکوع کی سابقہ آیات میں فرمایا ہے انہیں ہم یہاں دوبارہ خلاصے کے طور پر پیش کرتے ہیں ۔
📌 روزہ ہر بالغ مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ۔ یہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رُکن ہے ۔ اس سے غفلت ، سُستی اور روگردانی بہت بڑا گناہ ہے ۔ فقہا نے روزے کی فرضیت سے انکار کو کفر قرار دیا ہے ۔
📌 روزہ پہلی امتوں پر بھی فرض رہا ہے ۔ اسلام میں نیا نہیں ہے ۔
📌 روزے کا مقصد انسان میں روح کی پاکیزگی ۔ پرھیزگاری ۔ تقوٰی اور بندگی پیدا کرنا ہے ۔
📌 روزوں کی تعداد مقرر ہے ۔ یعنی رمضان کے مہینے میں کبھی ۲۹اور کبھی ۳۰ دن
📌 اگر رمضان کے مہینے میں کوئی شخص بیمار ہو اور اس قابل نہ ہو کہ روزے پورے کر سکے تو وہ اس مہینے کی بجائے کسی اور وقتجبکہ وہ تندرست ہو روزے رکھ سکتا ہے ۔
📌 ان دنوں اگر کوئی شخص سفر پر ہو تو وہ اپنے روزے کسی اور وقت پورے کر سکتا ہے جب وہ سفر پر نہ ہو ۔
📌 فدیہ کی مقدار ایک فقیر کو کھانا کھلانے کے برابر ہے ۔ البتہ اگر کوئی شخص ان رعایتوں کا مستحق ہوتے ہوئے بھی روزہ رکھے اور اپنی خوشی سے نیکی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تو یہ اس کے حق میں اور بھی بہتر ہے۔
ابھی روزے کا بیان اور اس کے مسائل ختم نہیں ہوئے ۔ اس رکوع میں مسلسل یہ بیان جاری رہے گا ۔
الله تعالی ہمیں صحیح علم و عمل اور سمجھنے سمجھانے کی توفیق بخشے ۔۔۔۔
درس قرآن ۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں