حب الٰہی کے حصول کے دس امور

📌 قرآن مجید کی اس طرح تلاوت  کرنا کہ ہر لفظ کے معنی ، مفہوم اور اس کے تقاضوں پر غور و فکر اور تدبر کیا جائے ۔ 


📌 فرائض کے ساتھ ساتھ نوافل کا اہتمام تاکہ الله تعالی کا قُرب حاصل ہو ۔ یہ چیز آدمی کو درجہ بدرجہ الله تعالی کی محبت سے آگے بڑھ کر الله کا محبوب بنا دیتی ہے ۔ 


📌۔ ہر حال میں الله تبارک و تعالٰی کے ذکر کا اہتمام ، یہ ذکر زبان ۔ دل  ۔ عمل اور ہر حال و چیز سے ہو ۔ اس میں جتنی سرگرمی ہو گی اسی قدر محبت الٰہی میں آدمی کا حصہ ہوگا ۔ 


📌 اس امر کی کوشش کہ جب نفس کی خواہشات زور لگائیں تو انسان اپنی پسند چھوڑ کر الله کی پسند کو اختیار کرے ۔ یہ چڑھائی کتنی ہی ہمت آزما نظر آئے لیکن وہ ہمت نہ ہارے ۔ 


📌۔ دل الله سبحانہ تعالی کے اسماء و صفات کے مطالعہ ۔۔ ان کے اسرار کے مشاھدہ اور ان کی معرفت کے باغوں کی سیر میں مسلسل لگا رہے ۔ جو شخص الله تعالی کو اسکے اسماء و صفات اور اسکے افعال کی راہ سے پہچانے گا وہ لازماً اس سے محبت بھی کرے گا ۔ 


📌ہمیشہ الله تعالی کے افضال و حسنات اس کی شان اور کرشموں ۔ اسکی ظاہری و باطنی نعمتوں پر نگاہ رکھے ۔ یہ چیز خاص طور پر الله کی محبت پیدا کرنے والی ہے ۔ 


📌 اور سب سے بڑھ کر کہ الله تعالٰی کے حضور دل کو انتہائی عاجزی و انکساری کی حالت میں پیش کئے رکھنا ۔ 


📌 جو اوقات الله سبحانہ و تعالٰی کے آسمانِ دنیا پر نزول کے ہیں (یعنی رات کا آخری تہائی) ان میں اس سے مناجات ۔ اس کے کلام کی تلاوت ۔ طویل قیام کے ساتھ نماز اور آخر میں توبہ و استغفار پر اس کا اختتام 


📌 الله تعالٰی کے سچے دوستوں کی مجالس میں بیٹھنا اور ان  کی اچھی گفتگو کے ثمرات سمیٹنا اور خود اس وقت تک گفتگو نہ کرنا جب تک یہ واضح نہ ہو جائے کہ اب بات کہنے میں ہی اپنے حال کی اصلاح اور دوسروں کی مصلحت ہے 


📌ان تمام اسباب و ذرائع سے اجتناب اختیار کرنا جن کی وجہ سے انسان کے دل اور اس کے رب کے درمیان دوری پیدا ہو ۔ 


*انہی اسباب سے محبت کرنے والوں کا گروہ محبت کی منزلیں طے کرکے اپنے محبوب تک پہنچتا ہے*


*محبت الٰہی جانچنے کی کسوٹی جس سے انسان اپنی روزمرّہ کی زندگی میں اپنے ایمان اور اپنی محبت کو جانچ سکتا ہے ۔۔۔ یعنی دوسروں کی محبت الله سبحانہ تعالی*

*کی محبت کے تابع ہو ۔ اس کے برابر یا اس سےبڑھ کر نہ ہو ۔*


اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَىَّ مِنْ نَفْسِي وَأَهْلِي وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ ۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

مقوقس شاہ مصر کے نام نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا خط

سیرت النبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم..قسط 202 2.. "مقوقس" _ شاہ ِ مصر کے نام خط.. نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گرامی ...

پسندیدہ تحریریں