سورة بقرہ کے مضامین


سورة بقرہ کے مضامین 
  1. توحید 
  2. رسالت 
  3. جہاد فی سبیل الله 
  4. انفاق فی سبیل الله 
  5. امور انتظامیہ
  6. امور مصلحہ 
سورة بقرہ مدینہ منورہ میں نازل ہونے والی ابتدائی سورتوں میں شمار ہوتی ہے ۔مدینہ اور اس کے قرب وجوار میں یہودی کافی تعداد میں آباد تھے اس لیے اس سورة میں یہود کی اصلاح کا پہلو نمایاں ہے ۔ تمام انبیاء اور کتب سابقہ کی تعلیمات کا ماحصل اور ان کی دعوت کا مرکزی نقطہ نظر توحید باری تعالٰی تھا یعنی صرف الله سبحانہ وتعالی ہی کو معبود و مستعان ، نافع و ضار اور نذر ومنت کا مستحق سمجھنا ۔ 
سورة البقرہ کا مرکزی مضمون یہی دعوتِ توحید ہے باقی تمام مضامین اس دعوٰی کے گرد گھومتے ہیں چنانچہ جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا سورة بقرہ میں تین مقامات پر دعوت توحید کو عقلی دلائل و عالمگیر حقائق سے واضح اور مدلل کیا گیا ۔
دعوٰی توحید کو بار بار ذکر کرنے سے توحید کے ہر پہلو سے اثبات اور شرک کی ہر پہلو سے نفی کرنا مقصود ہے

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

آیت الحجاب

 آیۃ الحجاب سورۂ احزاب کی آیت نمبر 53 آیتِ حجاب کہلاتی ہے۔  اس کا آغاز  ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتَ النّ...

پسندیدہ تحریریں