وَإِذْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آتَيْنَا۔۔۔۔۔۔ مُوسَى ۔۔۔۔۔۔ الْكِتَابَ ۔۔
اور جب ۔۔۔۔ ہم نے دی ۔۔۔۔۔۔ موسٰی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتاب
وَالْفُرْقَانَ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لَعَلَّكُمْ ۔۔۔۔۔۔۔تَهْتَدُونَ۔ 5️⃣3️⃣
اور جُدا جُدا کرنے والے احکام ۔۔۔۔۔ تاکہ تم ۔۔۔۔۔ تم ھدایت پاؤ ۔۔۔۔۔۔
وَإِذْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ. 5️⃣3️⃣
اور جب ہم نے موسٰی علیہ السلام کو کتاب اور ( حق کو نا حق سے ) جدا جدا کرنے والے احکام دئیے تاکہ تم سیدھی راہ پاؤ ۔
اَلْفُرقَانَ ۔ ( جُدا کرنے والے احکام ) ۔ یہ لفظ فرق سے نکلا ہے ۔ لفظ تفریق بھی اسی سے بنا ہے ۔ فرقان کے بارے میں مفسرین کرام کے مختلف اقوال ہیں ۔
وہ معجزات جو موسٰی علیہ السلام کو عطا ہوئے ۔۔۔ 1
وہ غلبہ اور فتح جو فِرعونی لشکر کے مقابلے میں بنی اسرائیل کو حاصل ہوئی ۔۔۔۔ 2
یہودی اس سے وہ مسائل بھی مراد لیتے ہیں ۔ جن کی تعلیم حضرت موسٰی علیہ السلام کو توراۃ کے علاوہ زبانی طور پر حاصل ہوئی تھی ۔ ---3
الفرقان قرآن مجید کا بھی ایک نام ہے ۔ ۔۔۔ 4
اس کے علاوہ دوسری آسمانی کتابوں کو بھی فرقان کہا گیا ہے ۔ چونکہ ان سے حق اور باطل کے درمیان فرق ہو جاتا ہے ۔ --5
یہاں الفرقان سے مراد وہ احکام ہیں جن کے ذریعے حق و باطل ۔ سچ اور جھوٹ ۔ نیک اور بد الگ الگ ہو جائیں ۔ اور شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہ رہے ۔
جب بنی اسرائیل کی توبہ قبول ہو گئی ۔ تو حضرت موسٰی علیہ السلام دوبارہ کوۂ طور پر گئے ۔ اور بہت سے احکام لائے ۔ جو تختیوں پر لکھے ہوئے تھے ۔ انہی احکام کا مجموعہ توراۃ کہلاتا ہے ۔
اس آیت میں الله جل جلالہ بنی اسرائیل کو اپنے مزید احسانات یاد دلا رہا ہے ۔ وہ فرماتا ہے کہ تم نے ہمارے حکم کی خلاف ورزی کی ۔ اور بچھڑے کو پوجنا شروع کر دیا ۔ لیکن ہم نے اپنی رحمت سے تمہیں معاف کر دیا ۔ پھر موسٰی علیہ السلام کو ایسی کتاب دی ۔ جو تمہارے لئے زندگی بسر کرنے کا مکمل قانون اور ہدایت نامہ تھی ۔ اس کے ذریعے حق و باطل حلال و حرام اور نیک و بد کی تمیز ہوتی تھی ۔
اس سبق سے پتہ چلتا ہے کہ الله تعالی کی کتاب اور حق و باطل کی میزان انسان کے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے ۔ ھدایت صرف اسی سے مل سکتی ہے ۔ اور کامیاب لوگ وہی ہیں جو الله تعالی کی کتاب پر عمل کرتے ہیں ۔ اور حق و باطل کی میزان سے کام لیتے ہیں ۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم بھی کتاب و سنت کی روشنی میں اپنا ہر قول اور ہر فعل درست کرلیں ۔ سچ اور جھوٹ ، حق اور باطل میں تمیز کرنے کی صلاحیت پیدا کریں ۔ اور نیک اور بد کو ایک جیسا نہ سمجھیں ۔ حلال اور حرام کے فرق کو ہر وقت پیشِ نظر رکھیں ۔۔
درسِ قرآن ۔۔۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں