عاقِبَ الاستاذُ التلمیذَ تادیباً ۔۔۔ استاد نے ادب سکھانے کے لئے شاگرد کو سزا دی
یہ مفعول بتاتا ہے کہ فعل کس وجہ سے کیا گیا ۔
عَاقبَ ۔۔ فعل ۔۔ الاستاذُ ۔۔۔ فاعل ۔۔۔ التلمیذَ ۔۔۔ مفعول ۔۔۔ تادیبا۔۔۔ مفعول لہ
اور سب مل کر جملہ فعلیہ
اب مفعول مطلق اور مفعول لہ میں فرق یہ ہے کہ دونوں مصدر ہوتے ہیں ۔۔۔مفعول مطلق اپنے فعل کا مصدر ہوتا ہے یعنی فعل اور مفعول ایک ہی مصدر سے آتے ہیں ۔
اور مفعول لہ اپنے فعل کے مصدر سے مختلف مصدر ہوتا ہے ۔
ضربتُ ضرباً ۔۔۔ اور
قُمْتُ احتراماً ۔۔
قاعدہ اس کا یہ ہے "مفعول لہ " ۔ وہ مصدر منصوب ہے جو کام کے کرنے کی وجہ بتائے ۔
مفعول مطلق ۔۔۔۔ تاکید ، کیفیت یا تعداد بتاتا ہے ۔ اور مفعول لہ وجہ یا سبب بتاتا ہے ۔
کچھ سمجھ آئی ۔۔ یا پہلی بھی گئی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں