درسِ حدیث

وقت پر نماز ادا کرنا  

عَنْ عَبْدِ اﷲِ رضی الله عنه قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلی الله عليه وآله وسلم: أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَی اﷲِ؟ قَالَ: اَلصَّلَاةُ عَلٰی وَقْتِهَا. قَالَ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ. قَالَ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: اَلْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اﷲِ. قَالَ: حَدَّثَنِي بِهِنَّ وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي.

مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب مواقيت الصلاة، باب فضل الصلاة لوقتها، 1/ 197، الرقم/ 504، ومسلم في الصحيح، کتاب الإيمان، باب بيان کون الإيمان باﷲ تعالی أفضل الأعمال، 1/ 89، الرقم/ 85، وأحمد بن حنبل في المسند، 1/ 409، الرقم/ 389، والترمذي مثله في السنن، کتاب الصلاة، باب ما جاء في الوقت الأول من الفضل، 1/ 325، الرقم/ 173، والنسائي في السنن، کتاب المواقيت، باب فضل الصلاة لمواقيتها، 1/ 292، الرقم/ 116.


حضرت عبد اﷲ (بن مسعود) رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: اللہ تعالیٰ کو کونسا عمل زیادہ محبوب ہے؟ فرمایا: نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا۔ (میں نے عرض کیا) پھر کون سا؟ فرمایا: پھر والدین کے ساتھ نیکی (اور حسن سلوک) کرنا۔ میں عرض گزار ہوا کہ پھر کون سا ہے؟ فرمایا: اللہ کی راہ میں ج۔ہا۔د کرنا۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ان چیزوں کے بارے میں بیان فرمایا اور اگر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ پوچھتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے اور زیادہ بتا دیتے۔

یہ حدیث متفق علیہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

مقوقس شاہ مصر کے نام نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا خط

سیرت النبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم..قسط 202 2.. "مقوقس" _ شاہ ِ مصر کے نام خط.. نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گرامی ...

پسندیدہ تحریریں