سورة بقرہ پر ایک نظر

*سورة بقرہ پر ایک نظر* 

الحمد لله  ! سورۃ بقرہ کی تشریح و تفسیر مکمل ہوئی ۔ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ہم ایک بار پھر اس کے مضامین اور مطالب پر نظر ڈال لیں ۔ 
سورۃ بقرہ کی ابتداء میں انسان کی ھدایت اور کامیابی اور مختلف انسانی جماعتوں کا ذکر ہوا ہے ۔ اس کے فورا بعد خلافت آدم علیہ السلام ، تاریخ بنی اسرائیل اورملت ابراھیمی کے اہم اور ضروری کوائف و حالات کا بیان ہے تاکہ مسلمان ان کی خرابیوں سے عبرت حاصل کریں ۔ اور ان برائیوں میں مبتلا نہ ہوں جو گذشتہ اقوام کی تباہی کا موجب بنیں ۔ 
حلال و حرام اور نیک و بد کی تمیز سکھانے کے بعد نیکی کا ایک جامع تصوّر دیا ۔ اور معاشرتی زندگی کے مسائل بیان کیے ۔ مثلاً قصاص اور وصیت وغیرہ ۔
ساتھ ہی روزہ ، حج اور جہاد کی تعلیم دی گئی اور پھر خاندانی زندگی کے اہم معاملات کی طرف توجہ دلائی گئی ۔ 
 مثلا نکاح ، طلاق ، عدت ، تربیت اولاد ، میاں بیوی کے حقوق اور دوسرے متعلقہ مسائل ۔
اس کے بعد بنی اسرائیل کی تاریخ میں سے حضرت داود علیہ السلام اور طالوت و  جالوت کا واقعہ بیان کرنے کے بعد پند ونصیحت کے کئی پہلو پیش کیے گئے ۔ 
آیت الکرسی  میں الله سبحانہ وتعالی کی توحید ، ملکیت اور قدرت  کے بیان بعد ایمان اور کفر کی حقیقت روشن کی گئی ۔ اس سلسلے میں حضرت ابراھیم علیہ السلام کی مبارک زندگی کے کئی واقعات بیان ہوئے ۔ 
سورة بقرہ کے آخری حصے میں انفاق فی سبیل الله پر خاص طور پر توجہ دلائی ۔ اس پر متعدد مثالیں پیش کیں ۔ 
سود کو حرام قرار دیا ۔ تجارت اور کاروبار میں دیانتداری اور خوش اسلوبی کی خاطر لکھت پڑھت اور شہادت کو ضروری قرار دیا ۔ 
سورۃ کا خاتمہ دعاؤں پر ہوا ۔ 

ولله الحمد اوّله و آخرہ و ظاہرہ و باطنه وھو المستعان ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

مقوقس شاہ مصر کے نام نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا خط

سیرت النبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم..قسط 202 2.. "مقوقس" _ شاہ ِ مصر کے نام خط.. نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گرامی ...

پسندیدہ تحریریں