اسلام علم شناس ، علم دوست

اسلام دین حق ہے اور قیامت تک کے لیے ہے ۔ اسلام دنیاوی ترقی کی راہ میں حائل نہیں بلکہ پانچ وقت نماز میں ہر روز ہماری دعا ہوتی ہے کہ اے الله ہماری دنیا بہترین بنا اور ہماری آخرت بھی بہترین بنا ۔ 

اسلام دین فطرت ہے ۔ اور انسان کی فطرت میں تحقیق ، تخلیق ، تجسس آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ اسلام ان چیزوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ مسلمان کے لیے علم حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ اور مسلمان دین کے ساتھ ساتھ ہمیشہ دنیاوی علوم میں بھی تحقیق کرتے رہے ہیں ۔ 

آج کے اس ترقی یافتہ دور کو بنیاد فراہم کرنے مسلمان ہی ہیں ۔۔۔۔ چیزیں ایک دن میں وجود میں نہیں آجاتیں ان کے پیچھے صدیوں کی تحقیق اور محنت چھپی ہوتی ہے ۔ اور جب تک کسی علم کی بنیاد نہ ہو اس پر شاندار عمارات کا کھڑا ہونا ممکن نہیں ۔ 

یورپ اس وقت گمراہی کی تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا جب اسلام اپنی پوری آب وتاب سے دنیا میں جگمگا رہا تھا ۔۔۔۔ عیسائی پادری غسل کرنے والے پر قتل کا حکم لگا رہے تھے ۔۔۔ جب مسلمانوں کے محلوں اور رہائش گاہوں کے باہر گرم حمام اور سٹیم باتھ تک کا انتظام تھا ۔ 

یہ صرف ایک مثال ہے ۔۔۔۔ جو قوم منہ دھونا نہ جانتی تھی وہ دنیا کے لیے آرام و آسائش کا سامان کیسے تیار کرسکتی تھی ۔۔۔۔ ؟؟؟

مسلمان ریاضی دان ، عرب کیمیا دان ، مسلمان ستارہ شناس ، زمین کی پیمائش کرنے والے ، دریاؤں کے پاٹ ناپنے والے ۔ میڈیسن کی دنیا میں آپریشن اور آلات اپریشن ایجاد کرنے والے ۔اور سب سے بڑی بات " صفر کو دریافت کرنے والے ۔۔۔۔ مسلمان ہیں ۔۔۔۔۔ جس پر اس ماڈرن ایج کا ہر سسٹم کھڑا ہے ۔۔۔ جس کے بغیر کسی ایجاد کا وجود میں آنا ناممکن تھا ۔

اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ ان سائنسدانوں کی اکثریت حافظ قرآن ، احادیث کے یاد کرنے والے اور اسلام پر ثابت قدم تھے ۔ 

مسلمان کے زوال کی ایک ہی وجہ ہے کتاب الله سے دوری ۔۔۔۔ اور جب قوموں پر زوال آتا ہے تو فاتح ان کا سب اچھا چھین کرلے جاتے ہیں ۔ خواہ وہ ہیرے ، جواہرات ۔۔ سونا چاندی ہو یا علم و تحقیق کی دولت ۔۔۔ سو مسلمان زوال کا شکار ہونے کے بعد ہر دولت سے محروم ہوئے ۔۔۔ یہاں تک کہ اس احساس کی دولت سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں کہ کبھی ہم اس دنیا کے حکمران تھے اور کس وجہ سے تھے ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

مقوقس شاہ مصر کے نام نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا خط

سیرت النبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم..قسط 202 2.. "مقوقس" _ شاہ ِ مصر کے نام خط.. نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گرامی ...

پسندیدہ تحریریں