اصطلاحات عربی زبان


ہر زبان کی مخصوص اصطلاحات ہوتی ہیں ۔ عربی سیکھنے کے لیے ان اصطلاحات کو اچھی طرح یاد کر لیجیے ۔

فتحہ ۔ ۔زبر ۔  ۔ =َ ۔۔  اور نحوی اصطلاح میں اسے "نصب "کہتے ہیں ۔ 

جس حرف پر زبر ہو اسے " مفتوح " یا  " منصوب " کہیں گے ۔ 

کسرہ ۔۔ زیر ۔۔=ِ۔۔اور نحوی اصطلاح میں اسے "جر"کہتے ہیں ۔ 

جس حرف کے نیچے زیر ہو اُسے  " مکسور " یا "مجرور "کہیں گے ۔ 

 اور  ضمّہ ۔۔ پیش =ُ  ۔ ۔کو کہتے ہیں ۔ نحوی اصطلاح میں اسے "رفع " کہتے ہیں ۔ 

جس حرف پر پیش ہو اسے " مضموم " یا " مرفوع " کہیں گے ۔ 

تنوین ۔ دو زبر =ً ۔ دو زیر ۔ =ٍ ۔ اور دو پیش =ٌ ۔ کو کہتے ہیں ۔ 

منوّن ۔ وہ حرف ہے جس پر دو زبر ، دو زیر یا دو پیش ہوں ۔ 

تشدید ۔ =ّ ۔۔ شد ّ کو کہتے ہیں ۔ اور جس حرف پر شدّ ہو اسے " مشدد " کہتے ہیں ۔ 

سکون ۔۔ =ْ ۔ زیر ، زبر ، پیش کے نہ ہونے کو سکون کہتے ہیں ۔

 اور جس حرف پر سکون یعنی اسے ساکن کہتے ہیں ۔جزم  ہو 

کوئی تبصرے نہیں:

حالیہ اشاعتیں

مقوقس شاہ مصر کے نام نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا خط

سیرت النبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم..قسط 202 2.. "مقوقس" _ شاہ ِ مصر کے نام خط.. نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گرامی ...

پسندیدہ تحریریں