میرے مالک

Nuzhat Wasim
By -
0
میرے الله میرے مالک 
مجھے منفی نہیں ہونا 
خود میں جذب کرکے تو 
مجھ کو بس  جمع کرنا 

مرے سارے گناہوں کو 
پہاڑوں سے بھی بڑے ہیں جو 
فنا کے ننھے ذدوں میں 
یوں تقسیم کر دینا 

میری سب نیکیاں ہیں جو 
اگرچہ ننھی منی ہیں 
انہیں تو ضرب رحمت سے 
ستاروں میں بدل دینا 

اور روز محشر میں 
عدالت جب لگے تیری 
بلاوا جب بھی میرا ہو 
مجھے تو سرخرو کرنا 

وسیع رحمت کرم تیرا 
تو اپنے حکم بخشش سے 
کرے جب فیصلہ میرا 
باعزت بس بری کرنا

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*