الله تعالی ہر شخص کو اپنی جنت کی طرف بلاتا ہے ۔لیکن اسکی جنت بے قیمت نہیں
اس راہ میں انسان کو مصیبتیں ، تکلیفیں ،
مشقتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں ۔
اندیشے ستاتے ہیں گمان راہ حق سے بھٹکاتا ہیں ۔ الله جل شانہ کا سہارا پانے کے لئے
بندے کو دوسرے سارےسہارےچھوڑنے پڑتے ہیں ۔اور جب جب لڑکھڑا کر گرنے لگتاہے ۔وہ مہربان لپک کر آگے بڑھتا ہے بندے کو تھام لیتا ہے ۔اسے گرنے سے بچا لیتا ہے
یہ راہ حق تماشا نہیں ہے ۔مالک الملک کا اصول ہے کہ بندہ اس کے لئے خود کو برباد کرے ۔ اور یہ اس مالک کا اصول ہے کہ بندے کو برباد ہونے نہ دے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں