*گو سالہ پرستی*

وَلَقَدْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جَاءَكُم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مُّوسَى ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بِالْبَيِّنَاتِ
اور البتہ تحقیق ۔۔۔ وہ آیا تمھارے پاس ۔۔۔ موسٰی ۔۔ کُھلی نشانیاں لے کر 
ثُمَّ ۔۔۔۔۔ اتَّخَذْتُمُ ۔۔۔۔۔۔۔۔ الْعِجْلَ ۔۔۔۔۔۔ مِن بَعْدِهِ
پھر ۔۔۔۔ بنا لیا تم نے ۔۔۔ بچھڑا ۔۔۔ اس کے بعد 
وَأَنتُمْ ۔۔۔ ظَالِمُونَ۔ 9️⃣2️⃣
اور ہوتم ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ظالم 

وَإِذْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ أَخَذْنَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مِيثَاقَكُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وَرَفَعْنَا ۔۔۔۔۔۔۔۔ فَوْقَكُمُ 
اور جب ۔۔۔ لیا ہم نے ۔۔۔ پکا وعدہ تم سے ۔۔۔ اور بلند کیا ہم نے ۔۔۔ تم پر 
الطُّورَ ۔۔۔ خُذُوا ۔۔۔ مَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آتَيْنَاكُم 
طور ۔۔۔ پکڑو ۔۔۔ جو ۔۔۔ ہم نے دیا تم کو 
بِقُوَّةٍ ۔۔۔۔۔۔۔ وَاسْمَعُوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  قَالُوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سَمِعْنَا 
مضبوطی سے ۔۔۔ اور سنو ۔۔۔ انہوں نے کہا ۔۔۔ ہم نے سُنا 
وَعَصَيْنَا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  وَأُشْرِبُوا ۔۔۔۔۔۔ فِي ۔۔۔۔۔۔۔ قُلُوبِهِمُ
اور نافرمانی کی ہم نے ۔۔۔ اور پلائی گئی ۔۔۔ میں ۔۔۔ ان کے دل 
  الْعِجْلَ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بِكُفْرِهِمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قُلْ ۔۔۔۔۔۔ بِئْسَمَا
بچھڑا ۔۔۔ ان کے کفر کی وجہ سے ۔۔۔ فرما دیجئے ۔۔۔ بُرا ہے 
يَأْمُرُكُم ۔۔۔۔۔۔۔۔ بِهِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ إِيمَانُكُمْ
وہ حکم دیتا ہے ۔۔۔ یہ ۔۔۔ ایمان تمہارا 
إِن ۔۔۔ كُنتُم۔۔۔  مُّؤْمِنِينَ. 9️⃣3️⃣
اگر ۔۔۔۔۔۔ ہو تم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مؤمن 

وَلَقَدْ جَاءَكُم مُّوسَى بِالْبَيِّنَاتِ ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِن بَعْدِهِ وَأَنتُمْ ظَالِمُونَ.  9️⃣2️⃣
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّورَ خُذُوا مَا آتَيْنَاكُم بِقُوَّةٍ وَاسْمَعُوا قَالُوا سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَأُشْرِبُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْعِجْلَ بِكُفْرِهِمْ قُلْ بِئْسَمَا يَأْمُرُكُم بِهِ إِيمَانُكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ.  9️⃣3️⃣
اور البتہ تحقیق تمہارے پاس موسٰی علیہ السلام کھلے معجزے لے کر آئے ۔ پھر تم نے ان کے بعد بچھڑے کو ( معبود ) بنا لیا اور تم ظالم تھے ۔ 
اور جب ہم نے تم سے اقرار لیااور تم پر کوہ طور کو بلند کیا ۔ مضبوطی سے پکڑو اس کو جو ہم نے تمہیں دیا اور سنو  وہ بولے ہم نے سُنا اورنہ مانا اور ان کے دلوں میں ان کے کفر کی وجہ سے بچھڑے کی محبت پختہ ہو گئی ۔ کہہ دیجئے تمہارا ایمان تمہیں بُری باتیں سکھاتا ہے اگر تم مؤمن ہو ۔ 

اس سے پہلی آیت میں الله تعالی نے یہودیوں کے اس دعوے کو غلط ثابت کیا کہ وہ حضرت موسٰی علیہ السلام کی شریعت پر پوری طرح چل رہے ہیں ۔ اور اب انہیں کسی نئے دین یا شریعت کی ضرورت نہیں ۔ الله جل جلالہ نے اس کے رد میں فرمایا کہ تم تو اپنے بہت سے پیغمبروں کو جھٹلاتے اور ان میں سے بعض کو قتل تک کرتے چلے آئے ہو ۔ 
اب اس آیت میں الله جل شانہ فرماتا ہے  کہ میں نے ان کے پاس حضرت موسٰی علیہ السلام کو بھیجا اور آپ کو بہت سے معجزات بھی دئیے ۔ جیسے عصا ، ید بیضا اور دریا کا پھاڑنا وغیرہ ۔ مگر جب موسی علیہ السلام چند دن کے لئے کوہ طور پر گئے تو بنی اسرائیل نے بچھڑے کی پرستش شروع کر دی ۔اور اس کو خدا بنا لیا ۔ توحید کو چھوڑ کر کفر و شرک میں مبتلا ہو گئے ۔
حالانکہ اس وقت حضرت موسٰی علیہ السلام زندہ قائم اپنے درجۂ نبوت پر موجود تھے ۔ تو اس وقت تمہارا اُن پر ایمان کہاں گیا ۔ اور آج نبی آخر الزماں صلی الله علیہ وسلم سے دشمنی اور حسد کی وجہ سے شریعت موسٰی کو ایسی مضبوطی سے پکڑ لیا ہے کہ الله جل شانہ کا حکم بھی نہیں مانتے ۔ 
پھر الله تعالی نے کوہ طور کے دامن میں ان سے وعدہ لیا ۔کہ تورات کے احکام کو ماننے میں جو تکلیف آئے اس کو صبر اور استقلال سے برداشت کرو ۔ اس وقت تو کیونکہ پہاڑ سر پر معلق تھا  جان کے ڈر کے مارے انہوں نے وعدہ کر لیا اور زبان سے سمعنا ( ہم نے سن لیا ) کہہ دیا اور دل میں یا بعد میں کہہ دیا  عصینا ( ہم نے قبول نہیں کیا ) ۔ لیکن بعد میں ماننے سے صاف انکار کر دیا ۔ وجہ اس کی یہ تھی کہ صورت پرستی ان کے دل میں پختہ ہو چکی تھی اُن کے کفر کی وجہ سے ان کے دلوں سے زنگ بالکل دور نہیں ہوا بلکہ رفتہ رفتہ بڑھتا گیا ۔ 
آخر میں الله تعالی فرماتا ہے کہ اگر تمہارا ایمان جس کا تم دعوٰی کرتے ہو یہی کچھ سکھاتا ہے کہ نبیوں کو قتل کرو ۔ الله تعالی کو چھوڑ کر بچھڑے کی عبادت کرو ۔ وعدہ کر کے توڑ دو ۔ تو ایسا ایمان بہت بری باتیں سکھاتا ہے ۔ یہ سچّا ایمان کیسے ہو سکتا ہے ۔ 
درس قرآن ۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 
تفسیر عثمانی 

*دعوتِ ایمان کا انکار*

وَإِذَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قِيلَ ۔۔۔۔۔۔۔۔  لَهُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمِنُوا 
اور جب ۔۔۔ کہا جاتا ہے ۔۔۔ ان سے ۔۔۔ تم ایمان لاؤ 
بِمَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔أَنزَلَ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللَّهُ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قَالُوا 
اس پر جو ۔۔ اتارا اُس نے ۔۔ الله تعالی ۔۔ وہ کہتے ہیں 
نُؤْمِنُ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بِمَا ۔۔۔۔۔۔۔۔أُنزِلَ ۔۔۔۔۔ عَلَيْنَا 
ہم ایمان لاتے ہیں ۔۔۔ اس پر جو ۔۔۔ اتارا گیا ۔۔۔ ہم پر 
وَيَكْفُرُونَ ۔۔۔۔۔۔۔۔بِمَا ۔۔۔۔۔ وَرَاءَهُ ۔۔۔ وَهُوَ ۔۔۔ الْحَقُّ 
اور وہ کفر کرتے ہیں ۔۔۔ جو ۔۔۔ علاوہ ۔۔۔ اور وہ ۔۔ سچ 
 مُصَدِّقًا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  لِّمَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مَعَهُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قُلْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فَلِمَ  
وہ تصدیق کرتا ہے ۔۔۔ اس کی جو ۔۔ اُن کے پاس ہے ۔۔۔ فرما دیجئے ۔۔۔ پس کیوں 
تَقْتُلُونَ ۔۔۔۔۔۔۔ أَنبِيَاءَ ۔۔۔۔۔۔ اللَّهِ ۔۔۔۔۔۔ مِن ۔۔۔ قَبْلُ 
تم قتل کرتے ہو ۔۔۔ انبیاء ۔۔۔ الله تعالی ۔۔ سے ۔۔ پہلے 
إِن ۔۔۔ كُنتُم ۔۔۔۔مُّؤْمِنِينَ۔ 9️⃣1️⃣
اگر ۔۔۔ ہو تم ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایمان والے 

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ قَالُوا نُؤْمِنُ بِمَا أُنزِلَ عَلَيْنَا وَيَكْفُرُونَ بِمَا وَرَاءَهُ وَهُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَهُمْ قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُونَ أَنبِيَاءَ اللَّهِ
 مِن قَبْلُ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ۔ 9️⃣1️⃣

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو الله تعالی نے بھیجا ہے اسے مانو تو وہ کہتے ہیں جو ہم پر اُترا ہے ہم اس پر ایمان لاتے ہیں اور ہم نہیں ایمان لاتے جو اس کے علاوہ ہے ۔ حالانکہ وہ حق ہے ۔ اس کی تصدیق کرتا ہے جو ان کے پاس ہے ۔ کہہ دو پھر الله تعالی کے پیغمبروں کو پہلے کیوں قتل کرتے رہے ہو اگر تم ایمان رکھتے ہو ۔ 

نبی آخر الزماں نے جب یہودیوں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمارے دل تو پہلے ہی الله تعالی کے ان احکام سے بھرے ہوئے ہیں ۔ جو ہماری آسمانی کتاب توریت میں موجود ہیں ۔ اس لئے ہمیں کسی نئی تعلیم اور وحی کی ضرورت نہیں ۔ 
الله جل شانہ نے اس آیت میں یہ ظاہر فرمایا ہے کہ ان لوگوں کا یہ دعوی بھی غلط ہے ۔ کیونکہ وہ اپنی آسمانی کتابوں کو بھی پوری طرح سے نہیں مانتے ۔اور اُن کے احکام کی پیروی نہیں کرتے ۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنے نبیوں کو جھٹلاتےرہے  ہیں 
بلکہ بعض کو انہوں نے قتل ہی کر دیا ۔ کیونکہ  تورات میں حکم ہے کہ ۔۔۔ جو نبی تورات کو سچا کہنے والا آئے اس کی مدد کرنا اور اس پر ضرور ایمان لانا ۔
اگر اس کتاب اور اس کے احکام پر ان کا پختہ یقین ہوتا تو وہ ہرگز ایسے نافرمان نہ ہوتے ۔ اور قتل بھی اُن انبیاء کو کیا جو احکامِ تورات پر عمل کرتے تھے ۔ جو پہلے گزر چکے تھے ۔ جیسے حضرت زکریا اور یحیٰی علیھم السلام ۔ اور تورات کی ترویج کے لئے بھیجے گئے تھے ۔ اور تورات کی تصدیق کرنے والے تھے ۔ ہہ بات سب کو معلوم ہے ۔ 
یہ دلیل پیش کرکے الله تعالی انہیں یہ تنبیہ کرتا ہے کہ تم راہِ راست سے بالکل بھٹک چکے ہو ۔ اور دینِ حق کو چھوڑ چکے ہو ۔ اس لئے تمہاری بہتری اسی میں ہے کہ دین اسلام کو اختیار کر لو ۔ اور قرآن مجید کو مان لو ۔ یہ آخری آسمانی کتاب ہے ۔ یہ کتاب خود تمہاری کتابوں کی تصدیق کرتی ہے ۔ اور انہیں اصلاح شدہ شکل میں پیش کرتی ہے ۔ الله تعالی کی آخری کتاب پر ایمان لائے بغیر تمہارا اپنی کتابوں کو ماننے کا دعوٰی بالکل غلط ہے 
درس قرآن ۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 

*ضد اور تعصب کا نتیجہ*

بِئْسَمَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اشْتَرَوْا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ بِهِ  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ أَنفُسَهُمْ 
بُری چیز ہے جو ۔۔۔ خریدو فروخت کی انہوں نے  ۔۔۔ اس کے بدلے ۔۔۔ جانیں اپنی 
أَن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔   يَكْفُرُوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بِمَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔أَنزَلَ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللَّهُ 
یہ کہ ۔۔ وہ کفر کرتے ہیں ۔۔۔ اس کا جو ۔۔۔ نازل کیا ۔۔۔ الله تعالی
بَغْيًا ۔۔۔۔۔۔۔۔  أَن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔يُنَزِّلَ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللَّهُ 
سرکشی ۔۔۔ یہ کہ ۔۔۔۔ وہ اتارتا ہے ۔۔۔ الله تعالی 
مِن ۔۔۔   فَضْلِهِ ۔۔۔  عَلَى ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  مَن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔يَشَاءُ 
سے ۔۔۔ اپنا فضل ۔۔۔ پر ۔۔۔ وہ شخص ۔۔۔ وہ چاہتا ہے 
مِنْ ۔۔۔۔۔۔    عِبَادِهِ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔فَبَاءُوا ۔۔۔ بِغَضَبٍ ۔۔۔ عَلَى۔۔۔غَضَبٍ 
سے ۔۔۔ اپنے بندے ۔۔۔ پس وہ لوٹے ۔۔۔ غصہ ۔۔۔ اوپر ۔۔۔ غصہ 
وَلِلْكَافِرِينَ ۔۔۔ عَذَابٌ ۔۔۔ مُّهِينٌ۔  9️⃣0️⃣
اور کافروں کے لئے ۔۔۔۔ عذاب ہے ۔۔۔ ذلّت  

بِئْسَمَا اشْتَرَوْا بِهِ أَنفُسَهُمْ أَن يَكْفُرُوا بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ بَغْيًا أَن يُنَزِّلَ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ عَلَى مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ فَبَاءُوا بِغَضَبٍ عَلَى غَضَبٍ 
وَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ.  9️⃣0️⃣

بُری چیز ہے جس کے بدلے انہوں نے اپنے آپ کو بیچا  کہ کفر کیا انہوں نے اس ضد میں کہ جو الله تعالی نے اتارا ۔ کہ الله تعالی اپنے فضل سے  اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے  اتارے ۔ سو غصہ پر غصہ کما لائے  اور کافروں کے لئے ذلت کا عذاب ہے ۔ 

الله جل شانہ اس آیت میں فرماتا ہے کہ یہودی حد درجہ خود غرض اور نفس پرست قوم ہیں ۔ اور اس کے ساتھ ہی ضدی اور حاسد بھی ہیں ۔ وہ ہر بات کو حتی کہ الله تعالی کے احکام کو بھی تجارتی اور قومی نقطہ نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں ۔ کہ ان کا فائدہ ان احکام کو ماننے میں ہے یا نافرمانی کرنے میں ۔ اگر ان حکموں کو بدل کر یا ان سے سرکشی کرکے ان کی ذاتی غرضیں پوری ہوتی دکھائی دیں ۔ تو وہ ایسا کرنے سے ہرگز نہیں چُوکتے ۔ 
تعصب اور نفس پرستی کے نتیجہ میں ان کے اندر حسد بڑی شدت سے پیدا ہوا ۔ چونکہ وہ چاہتے تھے کہ ہر قسم کی نعمت ان کے حصے میں آئے گویا یہ ان کا پیدائشئ حق ہے ۔ ان کے اعمال کچھ بھی ہوں ۔ ہمیشہ الله تعالی کی رحمتیں ان کے شاملِ حال  رہیں  ۔ 
جب حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم نبی آخر الزماں کی حیثیت سے مبعوث ہوئے ۔ تو یہود نے بہت پیچ وتاب کھائے ۔ ان کے اندر حسد کی آگ بھڑک اُٹھی کہ نبوت ان کے خاندان سے نکل کر بنو اسماعیل میں کیوں چلی گئی ۔ حالانکہ انہیں یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ الله تعالی جس پر چاہتا ہے اپنا فضل کرتا ہے ۔ اور جس کو چاہتا ہے نبوت اور رسالت عطا کرتا ہے ۔ لیکن یہودیوں نے ضد میں آکر آپ صلی الله علیہ وسلم کو ماننے سے انکار کر دیا ۔ اور حق کی طرف رُخ نہ کیا ۔
یہود کے مسلسل کفر و انکار کی پاداش میں دُنیا کے اندر الله تعالی کا غصہ ان پر نازل ہوا ۔ اور قیامت میں بھی ان پر بڑی ذلت اور رُسوائی والا عذاب ہوگا ۔ کیونکہ وہ منکر ہونے کے علاوہ ضدی اور حاسد بھی ہیں ۔ 
اس آیت سے اس بات کہ پتہ چلتا ہے کہ ہر عذاب ذلّت کے لئے نہیں ہوتا بلکہ مسلمانوں اور کافروں کے عذاب میں فرق ہے ۔ مسلمانوں کو جو عذاب ان کی نا فرمانیوں کی وجہ سے ہوگا وہ ان کو گناہوں سے پاک کرنے کے لئے ہوگا نہ کہ ذلیل کرنے کے لئے ۔ اور کافروں کو عذاب انہیں ذلیل و رُسوا کرنے کے لئے دیا جائے گا ۔  والله اعلم 
الله کریم ہمارے عیبوں کی پردہ پوشی فرمائے ۔ اور قیامت کے دن کی ذلت اور رسوائی سے محفوظ رکھے ۔ 
درس قرآن ۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 
تفسیر عثمانی ۔۔۔ 

*جان بوجھ کر کفر*

وَلَمَّا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جَاءَهُمْ ۔۔۔۔۔۔۔ كِتَابٌ ۔۔۔ مِّنْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عِندِ اللَّهِ
اور جب ۔۔ آئی ان کے پاس۔۔۔۔ کتاب ۔۔۔ سے ۔۔ اله تعالی کی طرف 
 مُصَدِّقٌ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لِّمَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مَعَهُمْ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ وَكَانُوا 
تصدیق کرنے والی ۔۔۔۔ اس کی جو ۔۔۔ ان کے پاس ہے ۔۔۔ اور وہ تھے 
مِن قَبْلُ ۔۔۔۔ يَسْتَفْتِحُونَ ۔۔۔۔۔ عَلَى ۔۔۔۔ الَّذِينَ ۔۔۔۔۔۔۔  كَفَرُوا 
پہلے سے ۔۔۔۔ فتح مانگتے ۔۔۔۔ پر ۔۔۔ وہ لوگ ۔۔۔ کافر ہوئے 
فَلَمَّا ۔۔۔۔۔۔ جَاءَهُم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مَّا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عَرَفُوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ كَفَرُوا۔۔۔۔۔۔۔۔  بِهِ 
پس جب ۔۔ آیا ان کے پاس ۔۔ جو ۔۔ پہچان چکے تھے ۔۔ انکار کیا ۔۔ اس کا 
فَلَعْنَةُ ۔۔۔۔ اللَّهِ ۔۔۔۔ عَلَى ۔۔۔۔۔الْكَافِرِينَ۔ 8️⃣9️⃣
پس لعنت ۔۔۔ الله ۔۔۔۔۔۔۔ پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کافر 

وَلَمَّا جَاءَهُمْ كِتَابٌ مِّنْ عِندِ اللَّهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ وَكَانُوا مِن قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَمَّا جَاءَهُم مَّا عَرَفُوا كَفَرُوا بِهِ 
فَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَافِرِينَ.  8️⃣9️⃣

اور جب ان کے پاس الله تعالی کی طرف سے کتاب پہنچی  جو اس کتاب کو سچا بتاتی تھی جو ان کے پاس ہے  اور پہلے وہ کافروں پر فتح مانگتے تھے۔ پھر جب ان کے پاس آیا جس کو پہچان لیا تھا  تو اس کے منکر ہوگئے ۔ پس منکروں پر الله تعالی کی لعنت ہے ۔ 

کِتَابٌ مِّنْ عِنْدِ اللهِ ۔ ( الله تعالی کی طرف سے کتاب ) ۔ یہاں کتاب سے مراد قرآن مجید ہے ۔ جس کا اوّلین خطاب مکہ کے مشرکوں کے علاوہ یہود کی طرف بھی تھا ۔ یہ لوگ مدینہ میں کافی بڑی تعداد میں آباد تھے ۔ 
لِمَا مَعَھُمْ ۔ ( اس کی جو ان کے پاس ہے ) ۔ اس سے مراد یہودیوں کی آسمانی کتاب یعنی تورات ہے ۔
الله جل شانہ نے  قرآن مجید کی یہ صفت بار بار بیان فرمائی ہے کہ اور اعلان کیا ہے کہ قرآن مجید الله تعالی کی سچی کتاب ہے اور وہ پہلی آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے ۔ اور پہلی کتابوں میں سب سے مشہور  تورات ہے جو حضرت موسٰی علیہ السلام پر نازل ہوئی ۔ 
یَسْتَفْتِحُوْنَ ۔ ( فتح مانگتے تھے ) ۔ یہ لفظ فتح سے نکلا ہے ۔ عربی میں اس کے معنی برتری چاہنے کے بھی ہوتے ہیں ۔ یہاں دونوں معنی مراد ہو سکتے ہیں ۔  
آخری نبی صلی الله علیہ وسلم کے آنے سے پہلے یہودی لوگ جب مدینہ کے باشندوں سے شکست کھاتے تو اس وقت اس آنے والے نبی کا واسطہ دے کر الله تعالی سے فتںح اور نصرت مانگا کرتے تھے ۔ یہ بات ان کے عقائد میں شامل ہو چکی تھی ۔ کہ نبی آخر الزماں صلی الله علیہ وسلم ان کے لئے نجات دہندہ بن کر آئیں گے ۔ اور ان پر ایمان لا کر وہ غلامی سے نجات حاصل کر لیں گے ۔
جب یہودیوں کے لئے الله جل شانہ کی طرف سے ایسی کتاب آئی جس میں حضرت موسی علیہ السلام کی شریعت کے اصولوں کی تصدیق موجود تھی ۔ تو یہ لوگ اس کو ماننے سے انکاری ہو گئے ۔ اور جس نبی آخر الزماں صلی الله علیہ وسلم کے منتظر تھے اور جس کا واسطہ دے کر کافروں کے مقابلے میں فتح کی دعا کرتے تھے ۔ جب وہی جانا پہچانا نبی اُن کے پاس آیا تو اُس کا انکار کرنے لگے ۔ 
اب ان انکار کرنے والوں پر ان کے کفر کی وجہ سے الله تعالی کی لعنت ہوئی اور وہ الله تعالی کے غضب کا شکار ہوگئے ۔ 
اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہودی متعصب اور حاسد قوم ہے ۔ اور یہ قوم اپنے تعصب اور کفر کی وجہ سے الله تعالی کی رحمت سے دور کر دی گئی ۔ 
درس قرآن ۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 

*بنی اسرائیل کا تعصب*

وَقَالُوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  قُلُوبُنَا ۔۔۔۔ غُلْفٌ ۔۔۔۔۔۔۔  بَل 
اور وہ کہتے ہیں ۔۔۔ ہمارے دل ۔۔۔۔ غلاف ۔۔۔۔ بلکہ 
لَّعَنَهُمُ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللَّهُ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بِكُفْرِهِمْ 
لعنت کی اس نے ان پر ۔۔۔۔ الله تعالی ۔۔۔۔ ان کے کفر کی وجہ سے 
فَقَلِيلًا۔۔۔۔۔۔۔   مَّا ۔۔۔   يُؤْمِنُونَ۔  8️⃣8️⃣
پس تھوڑے ہیں ۔۔۔۔ جو ۔۔۔ وہ ایمان لاتے ہیں 

وَقَالُوا قُلُوبُنَا غُلْفٌ بَل لَّعَنَهُمُ اللَّهُ بِكُفْرِهِمْ
فَقَلِيلًا مَّا يُؤْمِنُونَ. 8️⃣8️⃣

اور وہ کہتے ہیں ہمارے دلوں پر غلاف ہے ۔ بلکہ الله تعالی نے ان کے کفر کے سبب لعنت کی ہے ۔ سو بہت کم ایمان لاتے ہیں ۔

غُلْفٌ ۔ ( غلاف ) ۔ اس کا واحد اَغْلَفْ  ہے ۔ اور اس کے معنی ہیں ڈھکی ہوئی چیز ۔ یعنی وہ چیز جو غلاف میں لپٹی ہوئی اور پردوں میں چھپی ہوئی ہو ۔ یہودی اس بات کے دعوے دار تھے کہ ہمارے دل تو ڈھکے ہوئے ہیں ۔ اور حضرت موسٰی علیہ السلام کی تعلیمات سے بھرے ہوئے ہیں ۔ اس لئے ہمیں کسی نئی تعلیم کو قبول کرنے کی ضرورت نہیں ۔ 
لَعَنَھُمُ اللهُ ۔ ( الله تعالی نے ان پر لعنت کی ) ۔ لعنت کے معنی ہیں۔ بُعد عن الرحمہ  ( رحمت سے دوری ) ۔ یعنی کسی کا الله تعالی کے لطف و کرم اور رحمت سے محروم ہوجانا ۔ اسے پھٹکار بھی اسی لئے کہتے ہیں کہ ایسے شخص کی طرف پھر منہ نہیں کیا جاتا ۔ 
قَلِیْلاً ۔ ( تھوڑے ) ۔ بہت کم ۔ اس سے مراد یہ ہے کہ وہ کبھی کبھی دھندلا سا رجحان ، لگاؤ ایمان کی طرف ظاہر کرتے ہیں اور ان میں سے بہت کم لوگ ایمان لاتے ہیں ۔ اکثریت سر کشی اور بے ایمانی کیطرف مائل تھی ۔ 
جب الله تعالی نے یہودیوں کے من گھڑت عقیدوں کو باطل قرار دے دیا اور انہیں واضح طور پر غلط ثابت کر دیا تو یہودیوں کے پاس اب کوئی دلیل باقی نہ رہی ۔ انہوں نے یہ بہانہ بنانا شروع کر دیا کہ ہمارے دل غلاف کے اندر محفوظ ہیں ۔ اور ہمارے اپنے دین کے علاوہ ہم پر کوئی چیز اثر نہیں کر سکتی ۔ ہم کسی کے سمجھنے اور سمجھانے سے ہرگز اس کی اطاعت یا فرمانبرداری نہیں کریں گے ۔ 
یہودی اپنی اس جھوٹی دلیل کو بڑے فخر سے پیش کرتے تھے ۔ لیکن الله تعالی نے صاف صاف الفاظ میں بتا دیا کہ وہ بالکل جھوٹے ہیں ۔ کوئی غلاف وغیرہ کچھ نہیں ۔ بلکہ ان کے مسلسل کفر کی وجہ سے الله تعالی نے ان پر لعنت بھیج دی ہے ۔ جس کے پردے ان کے دلوں پر پڑے ہوئے ہیں ۔ انہیں اپنی رحمت سے دور کر دیا ہے اس لئے وہ سچے دین کو نہیں مانتے ۔ ان میں سے بہت کم آخری نبی صلی الله علیہ وسلم پر ایمان لائے ہیں ۔ 
اس آیت سے پتہ چلتا ہے کہ اگر انسان الله تعالی کی آیات کا کفر کرے یا ان کو اپنی مرضی سے بدل دے یا مسلسل نافرمانی کرے ۔ تو الله تعالی اس پر لعنت بھیج دیتا ہے ۔ ایسا آدمی ایمان دین اور نیکی کی طرف متوجہ ہی نہیں ہو سکتا ۔ 
الله رحیم و کریم ہمیں دل و جان سے اپنی فرمانبرداری اور اطاعت کی توفیق عطا فرمائے ۔ 
درس قرآن ۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 

*نفس پرستی اور قتلِ انبیاء*

أَفَكُلَّمَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جَاءَكُمْ ۔۔۔۔۔۔  رَسُولٌ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  بِمَا 
کیا پھر جب کبھی ۔۔۔ آیا تمہارے پاس ۔۔۔ رسول ۔۔۔ ساتھ اس کے 
لَا تَهْوَى ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ أَنفُسُكُمُ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ اسْتَكْبَرْتُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔    فَفَرِيقًا
نہ پسند آیا تم کو ۔۔۔ تمہاری جانیں ۔۔۔ تکبر چاہا تم نے ۔۔۔ پس ایک  جماعت 
 كَذَّبْتُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔    وَفَرِيقًا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  تَقْتُلُونَ۔ 8️⃣7️⃣
جٹھلایا تم نے ۔۔۔۔ اور ایک جماعت ۔۔۔۔ تم قتل کرتے تھے 

أَفَكُلَّمَا جَاءَكُمْ رَسُولٌ بِمَا لَا تَهْوَى أَنفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ فَفَرِيقًا كَذَّبْتُمْ 
وَفَرِيقًا تَقْتُلُونَ۔  8️⃣7️⃣

پھر بھلا جب کوئی رسول تمہارے پاس وہ حکم لایا جو تمہارے جی کو نہ بھایا تو تم تکبر کرنے لگے  پھر ایک جماعت کو تم نے جھٹلایا اور ایک جماعت کو تم نے قتل کر دیا ۔ 

الله تعالی نے انسان کو دو قوتیں دی ہیں ۔ ایک ایمان اور یقین کی قوت اور دوسری عمل کی قوت ۔ اگر یہ دونوں قوتیں صحیح اور درست ہوں تو مقصد کا راستہ آسان ہو جاتا ہے ۔ پچھلی آیات میں الله جل شانہ نے بنی اسرائیل کی وہ خرابیاں بیان کی ہیں جو ان کے قوت عمل سے تعلق رکھتی ہیں ۔ یعنی وہ آپس میں ایک دوسرے کو قتل کرتے تھے ۔ کمزور لوگوں کو جلا وطن کر دیتے تھے ۔ اب اس آیت میں ان کے ایمان اور یقین کی قوت کی کمزوریاں ظاہر کی گئیں ہیں ۔ 
الله تعالی فرماتا ہے ۔ کہ ان کی راہنمائی کے لئے ہم نے حضرت موسی علیہ السلام کو کتاب دی ۔ لیکن جب بنی اسرائیل اس کتاب کے احکام کو بدلنے اور ان کی نافرمانی کرنے لگے ۔ تو ہم نے موسی علیہ السلام کے بعد بھی بہت سے نبی بھیجے ۔ لیکن ان لوگوں نے ان نبیوں میں سے بھی بعض کی نافرمانی کی اور بعض کو قتل کر دیا ۔ 
پھر ہم نے حضرت عیسٰی علیہ السلام کو انجیل دے کر بھیجا ۔ اور ان کی سچائی ثابت کرنے کے لئے انہیں بہت سے معجزے بھی دیئے ۔ اور ان کی مدد کے لئے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو مقرر کیا ۔ لیکن یہودی  عادت سے باز نہ آئے اور آپ کے قتل پر تُل گئے ۔ 
اب الله جل شانہ ان سے فرماتا ہے ۔ کہ تمہاری بھی عجیب حالت ہے ۔ جب کبھی کوئی رسول ( تمہاری ) نفسانی خواہشات اور ذاتی اغراض کے خلاف الله تعالی کا کوئی حکم لایا ۔ تم نے غرور کے ساتھ اس سے منہ موڑ لیا ۔ اور بعض نبیوں کو جھٹلایا اور بعض کو قتل کیا ۔ 
حضرت عیسٰی علیہ السلام کو الله تعالی نے متعدد معجزے عطا فرمائے ۔ مثلا اندھوں کو بینا ۔ کوڑھیوں کو چنگا  ۔ بیماروں کو صحت مند کرنے کی طاقت دی ۔ بچپن میں بات کرنے کی قوت عطا کی  وغیرہ ۔ مگر ان تمام باتوں کے باوجود بنی اسرائیل ان پر ایمان نہ لائے ۔ اور مسلسل مخالفت اور ایذا رسانی کرتے رہے ۔ 
درس قرآن ۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 

*حضرت مسیح کی آمد*

وَلَقَدْ ۔۔۔۔۔۔  آتَيْنَا ۔۔۔۔۔۔۔ مُوسَى ۔۔۔ الْكِتَابَ 
اور البتہ تحقیق ۔۔۔ ہم نے دی ۔۔۔ موسی ۔۔۔۔ کتاب 
وَقَفَّيْنَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مِن بَعْدِهِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بِالرُّسُلِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وَآتَيْنَا 
اورہم نے پے درپے بھیجے ۔۔۔۔ بعد اس کے ۔۔۔ رسول ۔۔۔ اور ہم نے دی 
عِيسَى ۔۔۔۔ابْنَ ۔۔۔۔۔۔ مَرْيَمَ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الْبَيِّنَاتِ 
عیسٰی ۔۔۔۔ بیٹا ۔۔۔ مریم ۔۔۔۔ کُھلی نشانیاں 
وَأَيَّدْنَاهُ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بِرُوحِ ۔۔۔ الْقُدُسِ 
اور قوّت دی ہم نے اس کو ۔۔۔ روح  ۔۔۔۔۔ پاک 

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَقَفَّيْنَا مِن بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَاتِ وَأَيَّدْنَاهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ 

اور بے شک ہم نے موسٰی علیہ السلام کو کتاب دی اور ان کے بعد پے درپے ( متواتر)  رسول بھیجے  اور ہم نے مریم علیھا  السلام کے بیٹے عیسیٰ کو واضح معجزے دئے  ہم نے اسے پاک روح سے مدد دی ۔ 

قَفَّیْنَا ۔ ( ہم نے ایک کے بعد ایک بھیجے ) ۔  یہ لفظ قفَّا سے ہے ۔ اور اسم کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے ۔ اس وقت اس کے معنی پشت یعنی پیٹھ کے ہوتے ہیں ۔ 
بنی اسرائیل میں حضرت موسی علیہ السلام کے بعد انبیاء کا سلسلہ مسلسل چلتا رہا ۔ جن میں بعض مشہور نبی یہ ہیں ۔ حضرت یوشع ، داود ، زکریا ، یحیٰ۔ اور عیسی علیھم السلام ۔ 
عیسیٰ ۔ ( عیسٰی ) ۔ حضرت عیسی علیہ السلام بنی اسرائیل کے نبیوں میں سے سب سے آخری نبی ہیں ۔ بنی اسرائیل میں آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہوا ۔ اس کے بعد نبوت بنو اسماعیل میں چلی گئی ۔ جس میں حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم پیدا ہوئے ۔ اور آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کے بعد دنیا میں کوئی نبی نہیں آیا ۔ اور نہ آئے گا ۔ یعنی آپ پر نبوت ختم ہوگئی ۔ 
حضرت عیسٰی علیہ السلام خاص طور پر رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی آمد کی خبر دے گئے تھے ۔ 
سنِ عیسوی حضرت عیسٰی علیہ السلام کے نام سے ہی جاری ہوا ۔ ملک شام میں ایک قصبہ ناصرہ ہے ۔ جو آپ کا آبائی وطن تھا ۔ اسی نسبت سے آپ کو مسیح ناصری کہتے ہیں ۔
مَرْیَمَ ۔ ( مریم ) ۔ حضرت مریم کے والد کا نام عمران تھا ۔ آپ قومِ اسرئیل کے ایک بڑے معزز خاندان سے تھیں ۔ اور خود بھی بڑی با عصمت اور حیا والی تھیں ۔ حضرت عیسی علیہ السلام ان ہی کے بطن سے بغیر باپ کے پیدا ہوئے ۔ 
عیسٰی ابن َ مَرْیَمَ ۔ (مریم کا بیٹا عیسٰی ) ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ عیسٰی علیہ السلام بھی ایک بشر ہی تھے ۔ 
معاذ الله  الله کے بیٹے نہیں تھے ۔ ہاں آپ آلله جل شانہ کے بڑے پیغمبر تھے ۔ چونکہ آپ بغیر باپ کے پیدا ہوئے تھے ۔ اس لئے نسبت ماں سے دی گئی ہے ۔ 
اَلْبَیِّنَات ۔ (  کُھلے ، صریح معجزے ) ۔ اس کا واحد بیّنہ ہے ۔ جس کے لفظی معنی واضح اور روشن کے ہیں ۔ ایسے واضح اور روشن معجزے کہ جن کے ماننے میں حیل و حجت کی کوئی گنجائش نہیں ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کے معجزات میں  مُردوں کو زندہ کرنا ، پیدائشی اندھوں گونگے بہروں کو درست کرنا اور برص وغیرہ کے مریض کو درست کرنا ، غیب کی خبریں بتانا وغیرہ شامل ہیں ۔
رُوحُ الْقُدُس ۔ ( پاکیزگی والی روح ) ۔ روح القدس سے مراد حضرت جبرائیل علیہ السلام لئے جاتے ہیں ۔ وہ نبیوں اور رسولوں کے پاس الله تعالی کا پیغام لاتے تھے ۔ ہر مشکل کے وقت الله کے حکم سے حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اس مقدس نبی کی مدد کی ۔ اسی لئے یہاں ان کا خصوصیت کے ساتھ ذکر موجود ہے ۔ 
درس قرآن ۔۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 

*آخرت کے بدلے دُنیا*

أُولَئِكَ ۔۔۔۔۔۔ الَّذِينَ ۔۔۔۔۔ اشْتَرَوُا ۔۔۔۔ الْحَيَاةَ 
یہی ہیں ۔۔۔۔ لوگ ۔۔۔۔۔۔ خرید لی ۔۔۔ زندگی 
الدُّنْيَا ۔۔۔۔۔۔ بِالْآخِرَةِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فَلَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ يُخَفَّفُ 
دنیا ۔۔۔۔ بدلے آخرت کے ۔۔۔ پس نہیں ۔۔۔ کم کیا جائے گا 
عَنْهُمُ ۔۔۔۔۔ ۔ الْعَذَابُ ۔۔۔۔ وَلَا ۔۔۔۔۔۔۔ هُمْ
ان سے ۔۔۔۔ عذاب ۔۔۔ اور نہیں ۔۔۔ وہ 
 يُنصَرُونَ 8️⃣6️⃣
مدد دیے جائیں گے 

أُولَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا بِالْآخِرَةِ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ 
وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ. 8️⃣6️⃣

یہی ہیں جنہوں نے دنیا کی زندگی خرید لی آخرت کے بدلے  سو نہ ان سے عذاب ہلکا ہو گا  اور نہ انہیں مدد پہنچے گی ۔ 

بِالْاٰخِرَۃِ ۔ ( آخرت کے بدلے) ۔ یہود کی مذہبی کتابوں کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے ان میں آخرت کا ایمان باقی ہی نہ رہا تھا ۔ حقیقت یہ ہے کہ بے راہ روی اور غلط کاری سے روکنے والی بات صرف الله جل شانہ اور آخرت کا ڈر ہے ۔ اگر انسان کو دوسری ابدی زندگی اور جزاء و سزا کا خیال نہ رہے ۔ تو گناہ اور سرکشی سے اسے کوئی چیز ہٹا نہیں سکتی ۔ 
لاَ ھُمْ یُنْصَرُوْنَ ۔ ( وہ مدد نہ دئے جائیں گے ) ۔نصر اس کا مادہ ہے ۔ انصار   (مدد کرنے والے ) بھی اسی لفظ سے ہے ۔ اور منصور کا مادہ بھی یہی لفظ ہے ۔ ۔ اس پورے جملے کا مطلب ہے کہ اس عذاب سے رہائی کے لئے کسی طرف سے انہیں کوئی مدد نہ پہنچے گی ۔ 
یہودی اس گمانِ باطل میں مبتلا تھے کہ وہ خواہ کتنے بھی زیادہ گناہ کرتے جائیں ۔ آخرت میں ان کی مدد کے لئے ان کے بزرگ اور الله والے لوگ ان کی مدد کو پہنچیں گے ۔ اور انہیں آگ کے عذاب سے بچا لیں گے ۔ اب الله تعالی نے ان کا عقیدہ غلط اور باطل ٹھہرایا ہے ۔ اور فرمایا ہے کہ ان کی کسی طرف سے مدد نہ کی جائے گی ۔ 
اس آیت میں پچھلی آیات کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے ۔ کہ وہ لوگ جنہوں نے الله جل جلالہ کے احکام کی خلاف ورزی کی ۔ اس سے اقرار باندھنے کے بعد پھر گئے ۔ اور دین کو دنیا کے فائدوں کے لئے قربان کر دیا ۔ وہ آخرت کے بے بہا ثواب اور نعمتوں کو چھوڑ کر دنیا کی عارضی لذّتوں کے پیچھے پڑ گئے ۔ انہوں نے اُخروی فلاح کے بدلے دنیا کا عارضی آرام خرید لیا ۔ ان کے لئے آخرت میں سخت ترین عذاب ہے ۔ اور معاف ہونا تو دور کی بات اس میں کسی قسم کی کمی نہ کی جائے گی ۔ اور وہ لوگ یہ بھی جان لیں کہ اس عذاب سے انہیں نہ کوئی چُھڑا سکتا ہے اور نہ چُھڑانے میں مدد دے سکتا ہے ۔ 
مرنے کے بعد صرف انسان کے نیک اعمال ہی اس کا ساتھ دیں گے ۔ وہاں کوئی اور  انسان کو عذاب سے نہ بچا سکے گا ۔ 
اَللّٰھُمَّ اَجِرْنَا مِنَ النَّار ۔۔۔ 
درس قرآن ۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 

*صرف بعض احکام کی اطاعت*

وَإِن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ يَأْتُوكُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔أُسَارَى
اور اگر ۔۔۔ وہ آئیں تمہارے پاس ۔۔۔۔ قیدی 
تُفَادُوهُمْ
تم فدیہ دے کر چھڑاتے ہو ان کو 
وَهُوَ ۔۔۔۔  مُحَرَّمٌ  ۔۔۔۔ عَلَيْكُمْ  ۔۔۔۔۔۔  إِخْرَاجُهُمْ 
اور وہ ۔۔۔ حرام ۔۔۔ تم پر ۔۔۔۔۔۔ ۔ نکالنا ان کو 
 أَفَتُؤْمِنُونَ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بِبَعْضِ ۔۔۔۔۔۔  الْكِتَابِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  وَتَكْفُرُونَ 
کیا پس تم ایمان لاتے ہو ۔۔۔۔ کچھ پر ۔۔۔۔ کتاب ۔۔۔ اور تم انکار کرتے ہو 
بِبَعْضٍ ۔۔۔۔۔۔۔۔   فَمَا ۔۔۔۔ جَزَاءُ ۔۔۔۔ مَن ۔۔۔۔۔۔۔۔   يَفْعَلُ 
اس سے کچھ ۔۔۔ پس نہیں ۔۔۔ بدلہ ۔۔۔ جو  ۔۔۔ وہ کرتا ہے 
ذَلِكَ ۔۔۔   مِنكُمْ ۔۔۔۔   إِلَّا ۔۔۔۔   خِزْيٌ ۔۔۔۔۔۔   فِي 
یہ ۔۔۔ تم سے ۔۔۔ سوائے ۔۔۔ رسوائی ۔۔۔۔ میں 
الْحَيَاةِ ۔۔۔ الدُّنْيَا ۔۔۔۔۔ وَيَوْمَ ۔۔۔۔۔  الْقِيَامَةِ 
زندگی ۔۔۔ دنیا ۔۔۔۔ اور دن ۔۔۔۔۔۔ قیامت 
يُرَدُّونَ ۔۔۔۔۔۔۔ إِلَى ۔۔۔۔ أَشَدِّ ۔۔۔ الْعَذَابِ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وَمَا 
وہ لوٹائے جائیں گے ۔۔۔ طرف ۔۔۔ سخت ۔۔۔ عذاب ۔۔۔ اور نہیں 
اللَّهُ ۔۔۔۔۔۔ بِغَافِلٍ ۔۔۔۔۔۔ عَمَّا ۔۔۔۔۔تَعْمَلُونَ۔ 8️⃣5️⃣
الله تعالی ۔۔۔۔ بے خبر ۔۔۔ وہ جو ۔۔۔۔۔۔۔ تم کرتے ہو 

وَإِن يَأْتُوكُمْ أُسَارَى تُفَادُوهُمْ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيْكُمْ إِخْرَاجُهُمْ أَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ فَمَا جَزَاءُ مَن يَفْعَلُ ذَلِكَ مِنكُمْ إِلَّا خِزْيٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يُرَدُّونَ إِلَى أَشَدِّ الْعَذَابِ
وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ.   8️⃣5️⃣

اگر وہ تمہارے پاس قیدی ہو کر آئیں تو ان کا بدلہ دے کر چھڑاتے ہو حالانکہ ان کا نکال دینا ہی تم پر حرام ہے ۔ کیا تم کتاب کے بعض حصے کو مانتے ہو اور بعض کو نہیں مانتے  ۔ اس کے سوا کوئی سزا نہیں اس شخص کے لئے جو تم میں سے یہ کرتا ہے ۔ مگر دنیا کی زندگی میں رُسوائی اور قیامت کے دن سخت عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔ اور الله تعالی تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں ہے ۔ 

اَلْکِتَب ۔ ( کتاب ) ۔ اس سے مراد بنی اسرائیل کی آسمانی کتاب تورات ہے ۔ ان پر یہ دلیل قائم کی جا رہی ہے کہ قرآن مجید کے احکام کی پیروی تو الگ رہی تم تو اپنی کتاب کی پیروی بھی پوری پوری نہیں کرتے ۔ تم اس میں سے اپنے مطلب اور فائدے کے احکام پر عمل کرتے ہو ۔ اور جو احکام بظاہر تم سے قربانی کا مطالبہ کریں ان کو تم پس پشت ڈال دیتے ہو ۔ ان پر عمل نہیں کرتے ۔
 اس آیت میں یہودیوں کی بدعملیوں اور بد عہدیوں کو اور زیادہ کھول کر بیان کیا گیا ہے ۔ 
مدینہ میں دو فریق یہودیوں کے تھے ۔ ایک بنی قریظہ دوسرے بنی نضیر ۔یہ دونوں گروہ آپس میں لڑا کرتے تھے ۔ اور مشرکوں کے بھی مدینہ میں دو گروہ تھے ۔ اوس اور خزرج ۔ یہ دونوں بھی آپس میں دشمن تھے ۔ پس بنو قریظ اور اوس کا گٹھ جوڑ تھا اور بنو نضیر  کی خزرج سے دوستی تھی ۔ لڑائی میں ہر کوئی اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی حمایت کرتا ۔  وہ پہلے تو اپنے بھائی بندوں سے جنگ کر کے انہیں جلا وطن کردیتے ۔ ان کے گھر ڈھا دیتے ۔ اور اگر کوئی قید ہو کر پکڑا جاتا تو مل جُل کر مال جمع کرکے اپنا خلوص اور عمل دکھانے کے لئے  اس کا فدیہ دے کر اسے چُھڑاتے  ۔ یعنی اپنی قوم اگر غیر کے ہاتھ میں گرفتار ہوتی تو چھڑانے کے لئے مستعد ہوجاتے ۔ اور خود ان کو ستانے اور گلا تک کاٹنے کے لئے موجود رہتے ۔ 
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کے لئے اپنے لوگوں کو جلا وطن کرنا ہی ناجائز تھا ۔ گویا وہ تورات کے اس حکم کی تو اطاعت کرتے  کہ قیدیوں کو فدیہ دے کر چُھڑایا جائے ۔ لیکن تورات کے اس حکم کی پیروی نہیں کرتے کہ اپنے بھائیوں کو جلا وطن نہ کیا جائے ۔ 
اس آیت مبارکہ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص شریعت کے بعض احکام کی پیروی کرے اور جو حکم اس کی طبیعت اور مزاج کے خلاف ہو اس کے کرنے میں اسے ججھک اور اعتراض ہو تو بعض احکام کا ماننا اس کو کچھ فائدہ نہیں دے گا ۔
 یعنی بعض احکام کو مانے اور بعض کا انکار کرے ۔ کیونکہ ایمان کا تجزیہ ممکن نہیں اس لئے بعض کا انکار کرنے والا کافر بھی مطلق ہوگا ۔ صرف بعض احکام پر ایمان لانے سے کچھ بھی ایمان نصیب نہ ہوگا ۔ 
الله رحیم و کریم ہمیں شریعت کے تمام احکام کو مکمل طور پر ماننے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اور ایمان پر قائم رکھے ۔ 
مآخذ ۔۔۔ درس قرآن ۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 
تفسیر عثمانی ۔ 

*عہد شکنی اور نا فرمانی*

ثُمَّ ۔۔۔۔۔۔۔ أَنتُمْ ۔۔۔۔ هَؤُلَاءِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔    تَقْتُلُونَ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔أَنفُسَكُمْ 
پھر تم ۔۔۔۔ ہو تم ۔۔۔ وہی لوگ ۔۔۔ تم قتل کرتے ہو ۔۔۔ اپنی جانوں کو 
وَتُخْرِجُونَ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔   فَرِيقًا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مِّنكُم ۔۔۔۔۔۔۔۔  مِّن 
اور تم نکالتے ہو ۔۔۔۔۔ ایک فریق ۔۔۔۔۔ تم میں سے ۔۔۔۔ سے 
دِيَارِهِمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔  تَظَاهَرُونَ ۔۔۔۔۔   عَلَيْهِم ۔۔۔۔۔۔۔۔    بِالْإِثْمِ 
ان کے گھر ۔۔۔۔ تم چڑھائی کرتے ہو ۔۔۔ ان پر ۔۔۔ گناہ سے 
وَالْعُدْوَانِ 
اور زیادتی 

ثُمَّ أَنتُمْ هَؤُلَاءِ تَقْتُلُونَ أَنفُسَكُمْ وَتُخْرِجُونَ فَرِيقًا مِّنكُم مِّن دِيَارِهِمْ تَظَاهَرُونَ عَلَيْهِم بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ 

پھر تم وہ لوگ ہو کہ آپس میں تم خون کرتے ہو اور اپنے ایک گروہ کو ان کے وطن سے نکال دیتے ہو  ان پر گناہ اور ظلم سے چڑھائی کرتے ہو ۔ 

بِا لْاِثْمِ وَالْعُدْوَان ۔ ( گناہ اور ظلم ) ۔ اثم کے معنی گناہ ہیں ۔ چنانچہ  اٰثِمٌ گناہگار کو کہتے ہیں ۔ عدوان۔  کے لفظی معنی سرکشی اور بغاوت کے ہیں ۔ اعتدا ۔۔۔ حد سے بڑھنے کو کہتے ہیں ۔ یہاں یہ لفظ طلم کے معنوں میں استعمال ہوا ہے ۔
 اس جملے سے پتا چلتا ہے کہ بنی اسرائیل آپس میں جو قتل و خونریزی کرتے تھے  اور اپنے ہم وطنوں کو جلا وطن کر دیتے تھے ۔ وہ اصولوں کی خاطر نہیں بلکہ محض گناہ اور ظلم وستم کے طور پر ہوتا تھا ۔ جو قوم اپنوں سے یہ سلوک کرتی ہے وہ دوسروں سے کیا نیکی کر سکتی ہے ۔ 
اس آیت میں الله تعالی یہودیوں کو جتلاتا ہے کہ تم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ نہ تو تم آپس میں خونریزی کرو گے اور نہ ایک دوسرے کو جلا وطن کرو گے ۔ لیکن تم اس وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہو ۔ ایک دوسرے کا خون بہاتے ہو اور اپنے بھائیوں میں سے ایک دوسرے کو گھروں سے بھی نکال دیتے ہو ۔
رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے زمانے میں بنی اسرائیل کے جو دو قبیلے بنو نضیر اور بنو قریضہ مدینہ اور اس کے آس پاس آباد تھے ۔ ان کی عادت تھی کہ ہمیشہ آپس میں  جنگوں میں مصروف رہتے تھے ۔ مشرکینِ مکہ کے بھی دو قبیلے اوس اور خزرج وہاں آباد تھے ۔ یہودیوں کا ایک قبیلہ مشرکوں کے ایک جتھے کے ساتھ ہو جاتا اور دوسرا دوسرے گروہ کے ساتھ ۔ اور جب جنگ شروع ہوتی تو تو وہ سب کچھ ہوتا جو جنگ میں ہوتا ہے ۔ یعنی  قتل اور جلا وطنی وغیرہ ۔ 
تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے بعد بنی اسرائیل کے بارہ فرقوں میں سخت اختلاف پیدا ہوا ۔ ان کی آپس میں بہت خونریزیاں ہوئیں ۔جس کے نتیجے میں ان کی حکومت برباد ہو گئی ۔ وہ دوسروں کے غلام بن گئے ۔ اور انتہائی ذلت اور رسوائی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ 
درس قرآن ۔۔۔ مرتبہ درسِ قرآن بورڈ 

*خونریزی اور جلا وطنی*

وَإِذْ  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ أَخَذْنَا ۔۔۔۔۔۔۔۔ مِيثَاقَكُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لَا ۔۔۔۔۔۔۔۔تَسْفِكُونَ 
اور جب ۔۔۔۔ ہم نے لیا ۔۔۔ پکا وعدہ تم سے ۔۔۔ نہیں ۔۔۔ تم بہاؤ گے 
دِمَاءَكُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وَلَا ۔۔۔۔۔۔۔ تُخْرِجُونَ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔   أَنفُسَكُم ۔۔۔۔۔۔۔مِّن 
خون اپنے ۔۔۔ اور نہیں ۔۔۔۔ تم نکالو گے ۔۔۔۔ اپنی جانوں کو ۔۔۔۔ سے 
دِيَارِكُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ثُمَّ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ أَقْرَرْتُمْ 
اپنے گھروں سے ۔۔۔۔ پھر ۔۔۔۔ اقرار کیا تم نے 
وَأَنتُمْ ۔۔۔۔۔۔۔ تَشْهَدُونَ۔ 8️⃣4️⃣
اور تھے تم ۔۔۔۔۔۔۔۔ تم شھادت دیتے 

وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ لَا تَسْفِكُونَ دِمَاءَكُمْ وَلَا تُخْرِجُونَ أَنفُسَكُم مِّن دِيَارِكُمْ
ثُمَّ أَقْرَرْتُمْ وَأَنتُمْ تَشْهَدُونَ.  8️⃣4️⃣
اور جب ہم نے تم سے پکا وعدہ لیا کہ آپس میں خون نہ بہاؤ گے  اور اپنوں کو اپنے وطن سے نہ نکالو گے  پھر تم نے اقرار کر لیا اور تم مانتے ہو ۔ 

تَسْفِکُوْنَ ۔ ( نہیں تم خون بہاؤ گے ) ۔ تسفکون ۔۔۔ سفک سے نکلا ہے جس کے معنی بہانا اور خاص طور پر 
خون بہانا ہیں ۔ محاورہ کے طور پر اس جملہ کے معنی قتل کرنا بھی ہوتے ہیں ۔ 
اس سورۃ کے پانچویں رکوع سے مسلسل یہود کا ذکر ہو رہا ہے ۔ یہودی اپنے اصل دین سے بھٹک چکے تھے ۔الله تعالی کی دی ہوئی کتاب  تورات میں تحریف و تبدل کرتے تھے ۔ الله جل شانہ کے احکام سن کر اور ان کی تعمیل کا وعدہ کرکے اس سے پھر جاتے تھے ۔ اور جھوٹے اور من گھڑت عقیدوں میں مبتلا تھے ۔ انہیں یہ گمان تھا کہ وہ خواہ کتنے ہے گناہ کریں اور معصیت کے مرتکب ہوں ۔ انہیں ہرگز سزا نہ ہو گی ۔ بلکہ ان کے بزرگ انہیں آگ سے بچا لیں گے ۔ 
یہود کے ان غلط عقائد کی تردید کرتے ہوئے الله تعالی نے قرآن مجید کے ذریعے ظاہر کر دیا کہ نجات کا اصل قانون کیا ہے ۔ صرف وہی لوگ جو الله تعالی پر ایمان رکھتے ہیں اور نیک عمل کرتے ہیں ۔ جنت کے مستحق ہوں گے ۔ اُن کے علاوہ جو شخص معصیت میں گِھر گیا ۔ وہ دوزخ میں داخل ہو گا ۔ 
نجات کا قانون بیان کرنے کے بعد الله جل جلالہ نے صالح اور نیک بندے بننے کا طریقہ بتایا ۔ اور ان کے میثاق کی طرف ان کی توجہ دلائی ۔ 
الله جل شانہ نے یہودیوں سے دو اور باتوں کا وعدہ بھی لیا تھا کہ ایک تو وہ آپس میں خونریزی نہیں کریں گے اور دوسرے یہ کہ اپنی قوم کو ناحق جلا وطن نہیں کریں گے ۔ کیونکہ قوم کا اجتماعی رُعب ختم ہو جائے گا ۔ مخالفوں کو موقع ملے گا ۔ اور وہ حملہ کر کے ان پر تسلّط جما لیں گے اور حاکم بن بیٹھیں گے ۔
درس قرآن ۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 

*جنت اور دوزخ*

بَلَى ۔۔۔ مَن ۔۔۔۔۔۔ كَسَبَ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سَيِّئَةً 
کیوں نہیں ۔۔۔۔ وہ ۔۔۔ اس نے کمایا۔۔۔۔  گناہ 
وَأَحَاطَتْ ۔۔۔۔۔۔۔    بِهِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  خَطِيئَتُهُ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فَأُولَئِكَ 
اور گھیر لیا ۔۔۔۔ اس کو ۔۔۔۔ اسکی خطاؤوں نے ۔۔۔۔ پس یہی لوگ 
أَصْحَابُ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ النَّارِ ۔۔۔۔ هُمْ ۔۔۔۔۔۔۔  فِيهَا 
ساتھی ۔صاحب ۔۔۔۔۔۔ آگ ۔۔۔ وہ ۔۔۔۔ اس میں 
خَالِدُونَ 8️⃣1️⃣
ہمیشہ رہنے والے 
وَالَّذِينَ ۔۔۔۔۔۔۔۔   آمَنُوا ۔۔۔۔۔۔وَعَمِلُوا ۔۔۔۔۔۔الصَّالِحَاتِ 
اور جو لوگ ۔۔۔۔ ایمان لائے ۔۔۔ اور عمل کئے ۔۔۔ ۔۔ نیک 
أُولَئِكَ ۔۔۔۔أَصْحَابُ ۔۔۔۔۔۔الْجَنَّةِ   8️⃣2️⃣
یہی لوگ ۔۔۔۔  صاحب ۔۔۔۔ جنت 
هُمْ ۔۔۔۔۔۔۔فِيهَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خَالِدُونَ
وہ ۔۔۔ اس میں ۔۔۔۔ ہمیشہ رہنے والے 

بَلَى مَن كَسَبَ سَيِّئَةً وَأَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ فَأُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ
 هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ.  8️⃣1️⃣
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ
هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ.   8️⃣2️⃣

کیوں نہیں جس نے گناہ کمایا اور اسے اس کے گناہ نے گھیر لیا  سو وہی دوزخ کے رہنے والے ہیں  وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے اعمال کئے  وہی جنت میں رہنے والے ہیں  وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ 

اَحَاطَتْ بِہِ خَطِیْئَتُهُ ۔ ( اس کو اس کے گناہ نے گھیر لیا ) ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر بدی کی راہ اختیار کی ۔ اور پھر گناہوں کے اندر اس طرح گھر گئے کہ ایمان کے لئے کوئی گنجائش باقی نہ رہی ۔ یہ حالت اہلِ کفر کی ہے ۔  مفسرین نے یہاں کافر مراد لئے ہیں ۔ 
عَمِلُوا الصّالِحَاتِ ۔ ( انہوں نے اچھے عمل کئے ) ۔الله کی رضا اور آخرت میں حصولِ جنت کے لئے اور  دُنیا میں کامیابی و کامرانی 
کے لئے ایمان کے ساتھ اچھے و نیک اعمال کو لازمی شرط قرار دیا گیا ہے ۔
 اچھے اعمال سے مراد وہ کام ہیں جو انسان الله تعالی کے حکم کے مطابق بجا لائے ۔ 
بنی اسرائیل نے بہت سے جھوٹے عقیدے گھڑ لئے تھے ۔ اور یہ عقیدے نسل در نسل چلے آرھے تھے ۔ مثلا یہ کہ وہ الله تعالی کے پیارے اور لاڈلے ہیں  ۔ انہیں ان کے گناہوں کی سزا نہیں ملے گی ۔ اگر ملی بھی تو صرف چند دن کے لئے ۔ نیز یہ کہ ان کے بزرگ بخشوا لیں گے ۔ 
ان عقیدوں کی آڑ میں یہ لوگ ہر ناجائز اور حرام عمل و کردار  کر گزرتے تھے ۔ اور اس خام خیالی اور دھوکے میں مبتلا تھے کہ ان کے لئے نبی آخر الزماں کی تعلیمات کو ماننا ضروری نہیں ہے ۔ 
الله جل جلالہ نے اس آیت میں انکے اس غلط خیال و گمان کی تردید کی ہے ۔ اور بتایا کہ نجات کا دارومدار صرف دو باتوں پر ہے ۔ پہلی یہ کہ انسان الله تعالی پر ایمان رکھتا ہو ۔ اور دوسری یہ کہ وہ نیک عمل کرتا ہو ۔ 
یعنی الله تعالی کے احکام کو سچے دل سے ماننے اور ان کی تعمیل  کرنے پر جزاء و سزا کا دارو مدار ہے ۔ 
خلود فی النار* ۔ ( ہمیشہ دوزخ میں رہنا ) ۔ کا ضابطہ* 
ایمان والوں کے لئے اوّل تو ایمان خود ایک بہت بڑا عمل صالح ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے نیک اعمال بھی نامۂ اعمال میں درج ہوتے رہتے ہیں اس لئے وہ نیکی کے اثر سے خالی نہیں ۔ گناہوں کا احاطہ ہونا یا گناہوں کے گھیر لینے سے خلود فی النّار ان کی حالت پر ثابت نہیں ہوتا ۔ 
کفر کے ساتھ نیک اعمال ضائع اور بے کار ہو جاتے ہیں ۔ اس لئے کفار میں سراپا بدی ہی بدی ہوگی جس کی سزا ہمیشہ کے لئے جہنم ہے ۔کیونکہ حضرت موسٰی علیہ وسلم آخری نبی نہیں ۔ بلکہ ان کے بعد حضرت عیسٰی علیہ السلام  ہیں اور حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم  نبی بھی ہیں اور خاتم الانبیاء ہیں ۔۔۔ تو یہودی ان کا انکار کر کے کافروں میں شامل ہوگئے ۔  ۔ جب اس قاعدے کے مطابق کافر کا ابدی جہنمی ہونا ثابت ہو گیا تو  اسی  قانون کے مطابق یہودی بھی ہمیشہ دوزخ میں رہنے والے شمار ہوں گے ۔
درس قرآن مرتبہ ۔۔۔ درس قرآن  بورڈ 
معارف القرآن ۔۔ از مفتی محمد شفیع رحمہ الله 

*نماز کی فرضیت*

نماز کی فرضیت:

نماز کے معانی:

نماز اردو زبان کا لفظ ہے اور شریعت اسلامی میں اسکا مطلب ہے ایک خاص ترتیب سے اللہ تعالٰی کی عبادت کرنا۔ 

نماز کو عربی میں صلٰوۃ کہتے ہیں۔ اسکے حروف اصلی تین ہیں (ص، ل، الف) 

عربی لغت کے اعتبار سے نماز کےمعنی ہیں دعا کرنا، تعظیم کرنا، آگ جلانا، آگ میں جانا، آگ پر گرم کر کے ٹیڑھی لکڑی کو سیدھا کرنا وغیرہ۔

عربی زبان کایہ قاعدہ ہے کہ کسی لفظ کے لغوی معنی اور شرعی معنی میں مناسبت ضرور ہونی چاہئے۔ پس جس قدر صلوٰۃ کے لغوی معنی ہیں وہ شرعی اعتبار سے صلوٰۃ کے عمل میں موجود ہیں مثلًا

  • نماز میں اپنے لئے ، والدین کیلئے اور تمام مسلمانوں کے لئے دعا ہے۔
  • تعظیم کی تین صورتیں، کھڑے ہونا، جھکنا، سجدہ کرنا یہ سب نماز میں موجود ہیں۔
  • نماز کے ذریعے انسان کے دل میں عشق الٰہی کی آگ بھڑکتی ہے۔
  • نمازی کے گناہوں کا جل کر خاک ہو جانا احادیث سے ثابت ہے۔
  • نمازی کے ٹیڑھے اور برے اخلاق کا درست ہونا بالکل واضح ہے۔

ارشاد باری تعالٰی ہے۔

اِنَّ الصَّلوٰۃَ تَنْھٰی عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمنْکَرِ
 عنکبوت:۸۵
بے شک نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے

نماز کی شان:

شریعت میں نمازی کے عمل کو دوسرے عملوں کی نسبت یہ خاص امتیازی شان حاصل ہے کہ تمام احکام زمین پر فرض ہوئے۔ نماز معراج شریف کی رات میں عرش سے اوپر جا کر فرض ہوئی۔ اللہ تعالٰی نے اپنے محبوب  صلی الله علیہ وسلم کو پاس بلا کر خاص الخاص حضوری میں آمنے سامنے مقام تدلٰی پر فرض کی۔ 

جس قدر اہتمام اس فرض کا ہوا بقیہ فرائض کا اہتمام اس کا دسواں حصہ بھی نہیں ہوا۔ نبی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:

اَلصَّلوٰۃُ عِمَادُ الدِّیْنِ
نماز دین کا ستون ہے

نماز کی فرضیت:

امام سیوطیؒ نے در منثور میں نقل کیا ہے کہ جب نبی کریم  صلی الله علیہ معراج کی شب بیت المقدس میں مسجد اقصٰی کے دروازے پر پہنچے تو وہاں ایک جگہ حوران جنت کو بیٹھے ہوئے دیکھا۔ حوروں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو سلام کیا۔ 

آپ  صلی الله علیہ وسلم  نے پوچھا کہ تم کون ہو ؟ ( مفہوم) ۔ 

حوران جنت نے عرض کیا ۔۔۔ 

نَحْنُ خَیْرَاتٌ حَسَانٌ نِسَاءُ قَوْمٍ اَبْرَارٍ 

یا رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم  ہم نیک لوگوں کی بیبیاں حوران جنت ہیں۔ آج آپ  کے پیچھے نماز پڑھنے آئی ہیں۔ 

یہ سن کر آپ  صلی الله علیہ وسلم وہاں سے آگے چلے جب مسجد اقصٰی کے اندر پہنچے تو ساری مسجد کو نمازیوں سے بھرا ہوا پایا۔

 ایک دراز قامت خوبصورت بزرگ کو نماز میں مشغول دیکھ کر پوچھا 

کہ جبرئیلًؑ۔۔۔۔۔  یہ کون ہیں؟  (مفہوم ) ۔

عرض کیا، یہ آپ  صلی الله علیہ وسلم  کے جد امجد حضرت آدمؑ ہیں۔

 ایک اور نورانی شکل و صورت والے بزرگ کو نماز پڑھتے دیکھا جن کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے۔ 

پوچھا، جبرئیلؑ۔۔۔  یہ کون ہیں؟(مفہوم ) ۔

 عرض کیا کہ یہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ ہیں۔ 

ایک اور بزرگ کو دیکھا جنکی رنگت سانولی سلونی بڑی من موہنی تھی۔ چہرے پر جلال کے آثار نمایاں تھے۔

 پوچھا کہ جبرئیلؑ ۔۔۔۔   یہ کون ہیں؟ ( مفہوم ) ۔

 عرض کیا کہ یہ اللہ تعالٰی کے عاشق صادق لاڈلے پیغمبر حضرت موسٰیؑ ہیں۔ 

الغرض نبی اکرم  صلی الله علیہ وسلم  کے وہاں پہنچتے ہی حضرت جبرئیلؑ نے اذان کہی، آسمان کے دروازے کھلے، فرشتے قطار اندر قطار آسمان سے نازل ہوئے۔ جب ساری مسجد اندر باہر سے بھر گئ تو ملائکہ ہوا میں صف بستہ ہوئے حتٰی کہ زمین و آسمان کا خلا پر ہو گیا۔ 

اتنے میں حضرت جبرئیلؑ نے اقامت کہی تو صف بندی ہو گئ۔ امام کا مصلّٰی خالی تھا۔ ۔ 

حضرت جبرئیلؑ نے امام الاولین والآخرین سید الانس والملائکہ کا ہاتھ مبارک پکڑ کر عرض کیا، 

اللہ کی قسم  !  الله جل جلاللہ کی مخلوق  میں آپ  صلی الله علیہ وسلم  سے افضل اور کوئی نہیں، آپ   امامت فرمائیے۔ چنانچہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم  نے دو رکعت نماز پڑھائی۔ 

سلام پھیرنے کے بعد جبرئیلؑ نے عرض کیا،

 اے محبوب کل جہاں  صلی الله علیہ وسلم  آپ  کے پیچھے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء مرسلین اور ساتوں آسمانوں کے خاص خاص فرشتوں نے نماز ادا کی ہے۔ 

نماز سے فراغت پر آپ صلی الله علیہ وسلم  کو رف رف کی سواری پیش کی گئ۔

 آپ  آسمانوں پر تشریف لے گئے۔ ملائکہ کے قبلہ بیت المعمور کے پاس پہنچ کر آپ  صلی الله علیہ وسلم  نے نماز پڑھی۔ فرشتوں نے اقتدا کی ۔

 نماز کے بعد آپ  صلی الله علیہ وسلم  نے دو طرح کے لوگ دیکھے، 

ایک گورے چٹے سفید رنگ کے جن کے لباس بھی سفید تھے، دوسرے وہ جنکے چہرے سیاہ اور کپڑے میلے تھے۔ 

نبی علیہ السلام نے پوچھا جبرئیلؑ ۔۔۔۔۔     یہ کون لوگ ہیں؟ ( مفہوم ) ۔ 

 عرض کیا، روشن چہروں والے آپ  صلی الله علیہ وسلم  کی امت کے نیکوکار ہیں اور سیاہ چہروں والے آپ  کی امت کے گنہگار ہیں۔ آپ  صلی الله علیہ وسلم  نے وہیں پر گنہگاروں کے لئے شفاعت فرمائی جو قبول ہوئی۔ یہاں سے چل کر سدرۃ المنتہٰی پر پہنچے۔

 وہاں جبرئیلؑ نے عرض کیا، آپ  صلی الله علیہ وسلم  آگے تشریف لے جائیے۔ نبی علیہ السلام نے فرمایا 

اگر تم مجھ سے سچی محبت رکھتے ہو تو پھر ساتھ کیوں چھوڑ تے ہو ۔ ( مفہوم ) ۔

جبرئیلؑ نے عرض کیا 

اگر میں بال برابر بھی آگے بڑھا تو تجلی سے میرے پر جل کر راکھ ہو جائیں گے 

نبی علیہ السلام کو یہاں سے اوپر کی طرف عروج نصیب ہوا حتٰی کہ آپ۔ صاف سیدھے میدان یعنی خطیر القدس پہنچے۔ وہاں آپ  صلی الله علیہ وسلم پر تجلی کا خاص ورود ہوا۔

آپ  نے فورًا فرمایا

اَلتَّحِیَّاتُ لِلہِ وَ الصَّلْوَاتُ وَ الطَّیِّبَاتُ
تمام قولی عبادتیں اور فعلی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ ہی کیلئے ہیں

اللہ رب العزت کی طرف سے ارشاد ہوا۔

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَ رَ حْمَۃُ اللہِ وَ بَرَ کَا تُہ
اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ تعالٰی کی رحمت اور برکتیں ہوں 

نبی علیہ السلام نے اللہ رب العزت کی عنایت و مہربانی کو دیکھا تو گنہگار امت یاد آئی فرمایا

اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَ عَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِیْنَ
سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر
اوجز المسالک ۔ مؤطا مالک 

اللہ رب العزت کو یہ ہم کلامی اتنی پسند آئی کہ اسے یادگار بنا دیا۔

 ارشاد ہوا، اے محبوب صلی الله علیہ وسلم  ہم نے آپ   کی امت پر پچاس نمازیں فرض فرمائیں۔ نبی علیہ السلام اس وقت محو تجلیات الٰہی تھے۔ آپ  صلی الله علیہ وسلم۔ پر پانچ سو نمازیں بھی فرض کر دی جاتیں تو آپ  صلی الله علیہ قبول فرما لیتے۔

 کیا نہیں دیکھا کہ دنیا کا فانی عشق فانی محبوب اور فانی وصال کی حالت ہو ش اڑا دیتی ہے۔ عورت جیسی نازک چیز دیدار یوسفؑ میں ایسی غافل ہوئی کہ بجائے ترکاری کے اپنی انگلیاں کاٹ لیں، 

فرہاد نے شیریں کے دیدار کے بدلے کوہستان کھود مارے،

 ادھم فقیر نے شاہ بلخ کی لڑکی کے حسن و جمال کو دیکھ کر سمندر خالی کرنے پر کمر باندھ لی۔ 

الغرض مشکل ترین بوجھ کو سر پر اٹھا لینا دیدار محبوب کے وقت آسان ہوتا ہے۔ 

اللہ اکبر۔ 

حسن مولٰی کے سامنے عشق لیلٰی کی کیا حیثیت ہے؟

جب نبی کریم   دیدار الٰہی میں مگن تھے آپ  صلی ا لله علیہ وسلم کیلئے پچاس نمازیں پڑھنے کا حکم بہت آسان تھا۔ 

آپ خوشی خوشی واپس تشریف لے آئے۔

 راستے میں حضرت موسٰیؑ نے توجہ دلائی کہ اے محبوب کل جہاں  آپ  محو تجلی تھے آپ   کی ساری امت تو محو تجلی نہ ہو گی۔ میری امت کیلئے دو نمازیں پڑھنی مشکل تھیں آپ   بارگاہ احدیت میں پھر حاضری دیجئے اور آسانی کیلئے فرمائش کیجئے۔ 

چنانچہ چند بار اوپر نیچے آنے جانے کا معاملہ پیش آیا۔ صرف پانچ نمازیں فرض رہ گئیں۔ 

لیکن پروردگار عالم نے فرمایا

مَا یُبَدِّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَ مَا اَنَا بِظَلَّا مٍ لِلْعَبِیْدِ
سورۃ ق:۲۹
میرے ہاں فیصلے تبدیل نہیں کئے جاتے اور میں بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہوں

آپ  صلی الله علیہ وسلم   کی امت پانچ نمازیں پڑھے گی مگر انکو پچاس نمازوں کا ثواب ملے گا۔ 

اصول سامنے آ گیا

مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَۃِ فَلَہُ عَشَرَ اَمْثَا لُھَا
سورۃ انعام: ۱۶۰
جس نے ایک نیکی کی تو اس کیلئے اجر دس گنا ہے

پس پانچ نمازوں کا حکم قائم اور محکم ہو گیا۔ 

فالحمد للہ رب العالمین۔



*جنت کے ٹھیکیدار*

وَقَالُوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لَن ۔۔۔۔۔۔۔۔ تَمَسَّنَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ النَّارُ 
اور وہ کہتے ہیں ۔۔۔ ہرگز نہیں ۔۔۔ چھوئے گی ہمیں ۔۔۔۔ آگ 
إِلَّا ۔۔۔۔ أَيَّامًا ۔۔۔۔ مَّعْدُودَةً ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قُلْ
مگر ۔۔۔۔  دن ۔۔۔ گنے ہوۓ ۔۔۔ فرما دیجئے 
أَتَّخَذْتُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عِندَ اللَّهِ ۔۔۔۔۔۔۔۔ عَهْدًا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فَلَن
کیا تم لے چکے ہو ۔۔۔ الله تعالی سے ۔۔۔ وعدہ ۔۔۔ پھر ہرگز نہیں 
يُخْلِفَ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللَّهُ ۔۔۔۔۔۔۔۔ عَهْدَهُ ۔۔۔ أَمْ ۔۔۔۔۔۔ تَقُولُونَ
وہ خلاف کرے گا ۔۔۔۔ الله ۔۔۔ وعدہ اُس کا ۔۔ یا ۔۔ تم کہتے ہو 
عَلَى ۔۔۔۔ اللَّهِ ۔۔۔۔ مَا لَا ۔۔۔۔۔تَعْلَمُونَ۔ 8️⃣0️⃣
پر ۔۔۔۔ الله ۔۔۔ جو نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ تم جانتے ہو 

وَقَالُوا لَن تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَةً قُلْ أَتَّخَذْتُمْ عِندَ اللَّهِ عَهْدًا فَلَن يُخْلِفَ اللَّهُ عَهْدَهُ أَمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ.  8️⃣0️⃣
اور وہ کہتے ہیں ہم کو ہرگز آگ نہیں چھوئے گی مگر گنتی کے چند دن  کہہ دو کیا تم الله تعالی کے ہاں اقرار لے چُکے ہو کہ الله تعالی اب اپنے اقرار کے خلاف کچھ نہیں کرے گا یا الله کے بارے میں کہتے ہو ایسی باتیں جو تم نہیں جانتے ۔ 

اَلنَّارُ ۔ ( آگ ) ۔ یہاں اس لفظ سے مراد دوزخ کی آگ ہے ۔ جس کا ذکر قرآن مجد میں کثرت سے آیا ہے ۔ اور دنیا کی تمام آسمانی کتابوں میں انسانوں کو خبردار کیا گیا ہے ۔ جہنم کے عذاب سے نہ کسی کی سفارش بچا سکے گی ۔ نہ کوئی معاوضہ کام کرے گا ۔ نہ وہاں کسی کا زور چل سکے گا ۔ 
اَیَّاماً مَّعْدُوْدَۃً ۔ ( گنے چُنے چند دن ) ۔ یہودیوں کا عقیدہ تھا کہ انہیں بُرے اعمال کے بدلے میں صرف چند دن کے لئے دوزخ میں ڈالا جائے گا ۔ اس کے بعد وہاں سے نکال لئے جائیں گے ۔ ان کی روایتوں میں یہ تعداد مختلف بتائی گئی ہے ۔
 بعض سات دن بتاتے ہیں ۔ بعض چالیس دن ۔ یعنی جتنے دن انہوں نے بچھڑے کی پوجا کی ۔ اور بعض کہتے ہیں ہر گنہگار کو اس کی عمر کے برابر  دوزخ میں رکھا جائے گا ۔ 
بنی اسرائیل اپنے آپ کو الله تعالی کا لاڈلا اور محبوب سمجھتے تھے ۔ اس کی دلیل میں وہ الله تعالی کے وہ انعامات بیان کرتے تھے جو الله تعالی نے ان پر وقتاً فوقتاً کئے ۔ اس کے لئے انہوں نے کئ روایتیں اپنے پاس سے گھڑ لی  تھیں ۔ جن کا ثبوت ان کی کتاب میں بالکل نہ ملتا تھا ۔ انہیں من گھڑت اور جھوٹی روایتوں میں سے ایک یہ بھی تھی کہ الله تعالی نے گناہوں کے بدلے اگر سزا دی تو وہ گنتی کے چند روز ہوں گے ۔ وہ ہمشہ دوزخ میں نہیں رہیں گے ۔ 
الله جل جلالہ اپنے آخری نبی صلی الله علیہ وسلم کی معرفت ان سے پوچھتا ہے کہ کیا تم نے اس بات کا الله تعالی سے کوئی عہد یا قول  یا قرار لے لیا ہے ۔ جس کی پابندی کرنے پر وہ مجبور ہے ۔ 
یاتم نے خود اپنے پاس سے یہ باتیں بنا لیں ہیں ؟
اس کا جواب اس کے سوا کچھ نہیں کہ اُن کے یہ سب دعوے من گھڑت ہیں ۔ ان باتوں کے لئے ان کے پاس  اپنے مذہب میں کوئی ثبوت یا سند موجود نہیں ۔ 
درس قرآن ۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 
غور کرنے کا مقام ہے کہ آج ہم مسلمانوں میں بھی یہی عقیدہ جگہ پا رہا ہے ۔ بلکہ مسلمانوں کو بھی اس بات کا یقین ہے کہ ہم اگر اپنے اعمال کے سبب پکڑے گئے تو جلد ہی چھوڑ دئیے جائیں گے ۔ ہمیشہ دوزخ میں نہیں رہیں گے ۔ اور اسی عقیدے کی وجہ سے گناہوں پر دلیری بڑھتی جاتی ہے ۔ 
الله کریم ہمیں سیدھے راستے کی ھدایت دے ۔

*جھوٹی آرزوئیں*

وَمِنْهُمْ  ۔۔۔۔۔۔ أُمِّيُّونَ ۔۔۔۔۔۔۔ لَا يَعْلَمُونَ ۔۔۔۔۔۔الْكِتَابَ 
اور ان میں ۔۔۔ ان پڑھ ۔۔۔ نہیں وہ جانتے ۔۔۔ کتاب 
إِلَّا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ أَمَانِيَّ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وَإِنْ ۔۔۔۔۔۔هُمْ 
سوائے ۔۔۔ جھوٹی آرزوئیں ۔۔۔ اور نہیں ۔۔۔ وہ 
 إِلَّا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔   يَظُنُّونَ7️⃣8️⃣۔  
مگر ۔۔۔ جھوٹے خیال رکھنے والے 
فَوَيْلٌ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لِّلَّذِينَ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ يَكْتُبُونَ ۔۔۔۔ الْكِتَابَ 
پس خرابی ہے ۔۔۔ ان لوگوں کے لئے ۔۔۔ وہ لکھتے ہیں ۔۔۔ کتاب 
بِأَيْدِيهِمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ثُمَّ ۔۔۔۔۔۔ يَقُولُونَ ۔۔۔۔۔۔ هَذَا 
اپنے ہاتھوں سے ۔۔۔ پھر ۔۔۔ وہ کہتے ہیں ۔۔۔ یہ 
مِنْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عِندِ اللَّهِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لِيَشْتَرُوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  بِهِ 
سے ۔۔۔ الله کی طرف سے ۔۔۔ تاکہ خرید و فروخت کریں ۔۔۔ اس پہ 
ثَمَنًا ۔۔۔۔۔۔ قَلِيلًا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فَوَيْلٌ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لَّهُم
قیمت ۔۔۔ تھوڑی ۔۔۔ پس خرابی ہے ۔۔۔ ان کے لئے 
 مِّمَّا ۔۔۔۔۔۔۔ كَتَبَتْ ۔۔۔۔۔۔۔ أَيْدِيهِمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وَوَيْلٌ 
اس سے جو ۔۔۔۔ لکھا ۔۔۔ ان کے ہاتھ ۔۔۔ اور خرابی 
لَّهُم ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔  مِّمَّا ۔۔۔۔۔يَكْسِبُونَ۔ 7️⃣9️⃣
ان کے لئے ۔۔۔ اس سے جو ۔۔۔ وہ کماتے ہیں 

وَمِنْهُمْ أُمِّيُّونَ لَا يَعْلَمُونَ الْكِتَابَ إِلَّا أَمَانِيَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ 7️⃣8️⃣
اور ان میں بعض ان پڑھ ہیں کہ کتاب کی خبر نہیں رکھتے  جھوٹی آرزوؤں کے سوا اور وہ صرف جھوٹے خیال رکھنے والے ہیں 
فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ يَكْتُبُونَ الْكِتَابَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَذَا مِنْ عِندِ اللَّهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا فَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ 
وَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا يَكْسِبُونَ۔ 7️⃣9️⃣
پس ھلاکت ہے ان کے لئے جو اپنے ہاتھ سے کتاب لکھتے ہیں پھر کہہ دیتے ہیں کہ یہ الله تعالی کی طرف سے ہے تاکہ اس پر تھوڑی سی قیمت لے لیں  سو ھلاکت ہے ان کے لئے اپنے ہاتھوں کے لکھے سے اور ھلاکت ہے ان کے لئے اس کی وجہ سے جو انہوں نے کمایا ۔ 

اَمَانِیَّ ۔ ( آرزوئیں ۔ جھوٹی خواہشیں ) ۔ اس کا واحد  اُمنِیَّه ہے ۔ یہ لفظ دو معنوں میں استعمال ہوتا ہے 
ایسی آرزو جس کی کوئی حقیقت نہ ہو ۔ اور کوئی شخص محض خام خیالی میں مگن رہے ۔ -۱
کوئی شخص جھوٹی روایات اور خرافات میں مگن رہے ۔۲ 
یہودیوں کی تاریخ میں اس قسم کی روایات کی بے شمار مثالیں موجود ہیں ۔ مثلا ان کی یہ خام خیالی کہ جنت میں ان کے سوا کوئی اور نہ جائے گا ۔ 
ثَمَناً ۔ ( قیمت ) ۔ اس لفظ کے معنی صرف نقد یا پیسوں ، رقم کے نہیں بلکہ جو چیز بھی کسی چیز کے معاوضہ یا بدلہ میں حاصل ہو اس کا ثمن ہے ۔ اس آیت میں ثمن سے مراد دنیا کا معاوضہ ہے ۔ 
مِمّا یَکْسِبُونَ ۔ ( اس میں سے جو وہ کماتے ہیں ) ۔ اس کے یہاں دو معنی ہیں ۔ ایک اُن کے گناھوں کا ڈھیر ۔ کیونکہ وہ لوگ اپنی ان حرکتوں کی وجہ سے اپنے گناھوں میں اضافہ کرتے چلے جاتے ہیں ۔ 
دوسرے وہ مالی نفع جو کتاب الله میں تبدیلی یا تحریف کر کے یہ لوگ حاصل کرتے ہیں ۔ 
یہودیوں کے جاہل طبقے کو معلوم ہی نہ تھا کہ تورات میں کیا لکھا ہوا ہے ۔ وہ بس چند جھوٹی آرزوؤں سے واقف تھے جو انہوں نے اپنے بزرگوں سے سُن رکھی تھیں ۔ مثلا جنت میں ان کے سوا کوئی نہیں جائے گا ۔ اور یہ کہ ان کے بزرگ ان کو بخشوا لیں گے ۔  اور ان کے یہ خیالات بے اصل ہیں ۔ جن کی کوئی دلیل ان کے پاس نہیں ۔ 
الله جل جلالہ فرماتا ہے کہ ان لوگوں کے لئے سخت خرابی اور ہلاکت ہے جو الله تعالی کے احکام بدل ڈالتے ہیں ۔ اور کہتے ہیں کہ یہ الله تعالی کا حکم ہے ۔  یہ وہ لوگ ہیں جو جاہل عوام کے موافق باتیں اپنی طرف سے بنا کر لکھ دیتے ہیں ۔ اور الله جل شانہ کی طرف ان باتوں کو منسوب کر دیتے ہیں 
مثلا ۔۔ تورات میں لکھا تھا کہ
" پیغمبر آخر الزماں خوبصورت ،  گھنگرالے بال ، سیاہ آنکھیں ، میانہ قد ، گندمی رنگ  پیدا ہوں گے " 
انہوں نے بدل کر یوں لکھا 
لمبا قد ، نیلی آنکھیں ، سیدھے بال " 
تاکہ عوام آپ کی تصدیق نہ کر لیں ۔ اور ہمارے دنیوی منافع میں خرابی نہ پیدا ہو ۔ 

درس قرآن ۔۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 
تفسیر  عثمانی ۔

*قبلہ رُخ ہونا نماز کی شرط ہے*

 
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم فرض اور نفل دونوں قسم کی نمازوں میں اپنا رخ کعبے کی جانب فرمایا کرتے تھے۔ ٹھیک طرح سے نماز ادا نہ کرنے والے ایک صحابی کو نماز کا طریقہ سکھاتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اس کا حکم بھی ارشاد فرمایا:
إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَأَسْبِغْ الْوُضُوءَ ثُمَّ اسْتَقْبِلْ الْقِبْلَةَ فَكَبِّر
صحیح بخاری ۔صحیح مسلم  
“جب تو نماز کے لیے کھڑا ہو تو( اچھے انداز سے) مکمل وضو کر، پھر قبلے کی طرف منہ کر اور تکبیر (تحریمہ) کہہ”
*قبلہ کی حدود*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اہل مدینہ کے لیے مشرق اور مغرب کے درمیان تمام سمت کو قبلہ قرار دیتے ہوئے فرمایا
مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَةٌ
ترمذی ۔ ۳۴۲
“مشرق اور مغرب کے درمیان تمام سمت قبلہ ہے”
اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جو شخص خانہ کعبہ کو دیکھ رہا ہو اسے اپنا رخ ٹھیک ٹھیک اس کی جانب ہی کرنا چاہیے لیکن دور کے رہنے والوں کے لیے فقط درست سمت کا التزام ہی کافی ہے۔
*قبلہ کی سمت معلوم کرنے میں غلطی*
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی رفاقت میں تھے۔آسمان پر بادل چھا گیا تو قبلہ کے بارے میں ہمارا اختلاف ہو گیا۔ ہم نے درست سمت معلوم کرنے کی پوری کوشش کے بعدالگ الگ سمت میں نماز ادا کر لی اور اپنی اپنی سمت کو نشان زدہ کر دیا تا کہ صبح ہمیں معلوم ہو کہ کیا ہم نے قبلہ رخ نماز پڑھی ہے یا نہیں۔ صبح ہونے پر معلوم ہوا کہ ہم نے قبلہ کی سمت نماز ادا نہیں کی۔ ہم نے تمام واقعہ نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا۔انہوں نے ہمیں نمازلوٹانے کا حُکم نہیں دیا اور فرمایا:
قد أجزأت صلاتكم
دار قطنی ۔۲۹۱
“ تمہاری نماز ہو گئی”
*قبلہ کی مختصر تعریف*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم شروع میں بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔ پھر اللہ تعالیٰ یہ آیت نازل فرمائی:
قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَام
سورۃ البقرۃ آیت ۔ 144
“(اے محمد صلی الله علیہ وسلم ) ہم آپ کا آسمان کی طرف منہ پھیر پھیر کر دیکھنا دیکھ رہے ہیں۔ سو ہم آپ کو اسی قبلہ کی طرف جس کو آپ پسند کرتے ہیں منہ کرنے کا حکم دیں گے۔ تو اپنا منہ مسجد حرام (بیت اللہ) کی طرف پھیر لو”
اس آیت کے نزول کے بعد اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نماز میں اپنا چہرہ مبارک خانہ کعبہ کی جانب کیا کرتے تھے۔
جب یہ آیت نازل ہوئی تو کچھ لوگ قباء کے مقام میں صبح کی نماز ادا کر رہے تھے۔ اچانک ان کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی جانب سے ایک پیغام لانے والا آیا جس نے اعلان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم پر آج رات قرآن پاک کی آیت نازل ہوئی ہے جس میں کعبے کی طرف منہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ خبردار، تم بھی اپنا رخ اسی طرف کر لو۔ چنانچہ پہلے ان کا رخ شام کی جانب تھا، اس کے کہنے پر تمام نمازی گھوم کر قبلہ رخ ہو گئے اور امام بھی گھوم کر سامنے کی طرف آ گیا اور کعبے کی طرف رخ کر لیا۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غلط سمت میں نماز پڑھتے ہوئے شخص کو نماز کے دوران ہی صحیح سمت کی خبر دی جا سکتی ہے اور اگر کسی کو دوران نماز پتہ چل جائے کہ وہ غلط سمت میں نماز پڑھ رہا ہے تو اسے چاہیے کہ اسی وقت اپنا رخ صحیح سمت میں کر لے۔

*یہود کی منافقت*

وَإِذَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لَقُوا ۔۔۔۔۔۔ الَّذِينَ ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمَنُوا 
اور جب ۔۔۔ وہ ملتے ہیں ۔۔۔ لوگ ۔۔۔ ایمان لائے 
قَالُوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمَنَّا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وَإِذَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خَلَا 
وہ کہتے ہیں ۔۔۔ ہم ایمان لائے ۔۔۔۔ اور جب ۔۔۔۔ تنہا ہوتے ہیں 
بَعْضُهُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔ إِلَى ۔۔۔۔۔ بَعْضٍ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قَالُوا 
بعض ان میں سے ۔۔۔۔ طرف ۔۔۔ بعض ۔۔۔۔ وہ کہتے ہیں 
أَتُحَدِّثُونَ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔ هُم ۔۔۔۔۔۔۔۔ بِمَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فَتَحَ ۔۔۔۔اللَّهُ 
کیا تم بیان کر تے ہو ۔۔۔۔ ان سے ۔۔۔ وہ جو ۔۔۔۔ کھول دیا ۔۔۔ الله 
عَلَيْكُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لِيُحَاجُّو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  كُم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  بِهِ 
تم پر ۔۔۔ تاکہ وہ جھگڑا کریں ۔۔۔ تم سے ۔۔۔۔ اس کے بارے میں 
عِندَ۔۔۔۔۔  رَبِّكُمْ ۔۔۔۔۔۔ أَفَلَا ۔۔۔۔۔۔۔۔تَعْقِلُونَ۔   7️⃣6️⃣
 پاس ۔۔۔ رب تمہارا ۔۔ ۔۔۔ کیا نہیں ۔۔۔ تم عقل رکھتے 
أَوَلَا ۔۔۔۔ يَعْلَمُونَ ۔۔۔۔ أَنَّ ۔۔۔۔ اللَّهَ 
کیا نہیں ۔۔۔۔ وہ جانتے ۔۔۔ بے شک ۔۔۔ الله 
يَعْلَمُ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ يُسِرُّونَ 
وہ جانتا ہے ۔۔۔۔۔ جو ۔۔ وہ چھپاتے ہیں 
وَمَا ۔۔۔۔۔۔۔ يُعْلِنُونَ۔  7️⃣7️⃣
اور جو ۔۔۔۔ وہ اعلان کرتے ہیں 

وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ قَالُوا أَتُحَدِّثُونَهُم بِمَا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ لِيُحَاجُّوكُم بِهِ 
عِندَ رَبِّكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ۔    7️⃣6️⃣
أَوَلَا يَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ.   7️⃣7️⃣
اور جب مسلمانوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم مسلمان ہوئے اور جب ایک دوسرے کے پاس تنہا ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کیا تم بیان کر دیتے ہو اُن سے جو الله تعالی نے تم پر ظاہر کیا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے  سے تمہارے رب کے سامنے جھگڑا کریں  کیا تم نہیں سمجھتے ۔ 
کیا وہ نہیں جانتے بے شک الله تعالی جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں ۔

لِیُحَآجُّوْکُمْ بِہِ ۔ ( اس کے ذریعہ تمہیں جھٹلائیں ) ۔یہ لفظ حجج سے بنا ہے ۔ لفظ حجت بھی اسی سے نکلا ہے ۔ جس کے معنی دلیل ہیں ۔ اور اس پورے جملے کے معنی ہیں ۔۔۔ اسے دلیل بنانا اور اس کے ذریعے دلیل پکڑنا ۔۔ 
توریت کی تحریف ( بدل ڈالنا)  کرنے والے یہودی اپنے منافق دوستوں سے کہتے تھے کہ تم اپنی کتاب کی تعلیمات مسلمانوں کو بتا کر اس کے ذریعے اپنے خلاف مسلمانوں کے ہاتھ میں دلیل دیتے ہو ۔ 
یہاں سے اُن یہودیوں کا بیان شروع ہو رہا ہے جو منافق تھے ۔ یہ لوگ جب مسلمانوں سے ملتے اور رسول الله صلی الله علیہ وسلم پر اپنا ایمان ظاہر کرتے اور انہیں اور مسلمانوں کو خوش کرنے کے لئے اس آخری نبی کی تائید و تصدیق کے لئے وہ تمام پیش گوئیاں اور علامتیں بیان کر دیتے  جو ان کی مذہبی کتاب میں موجود تھیں ۔
لیکن جب یہ یہودی آپس میں ملتے تو ایک دوسرے کو لعنت ملامت کرتے ۔ کہ تم اپنی تعلیمات مسلمانوں پر ظاہر کرکے خود اپنے خلاف انہیں ہتھیار کیوں دیتے ہو ۔ یہی دلائل مسلمان تمہارے خلاف استعمال کرتے ہیں ۔  
کیا تم نہیں جانتے کہ مسلمان تمہارے پروردگار کے سامنے تمہاری خبر دی ہوئی باتوں سے تم پر الزام قائم کریں گے ۔ کہ پیغمبر آخر الزماں کی نشانیاں پہچان کر بھی تم ایمان نہ لائے ۔اور تمہیں لا جواب ہونا پڑے گا ۔
گویا یہ احمق یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان باتوں کا علم مسلمانوں کو صرف یہودیوں کے ذریعے سے ہی ہو سکتا ہے ۔ حالانکہ الله جل جلالہ ہر بات کو خوب جانتا ہے ۔ اور ان کی تمام ظاہر اور پوشیدہ باتیں نبی صلی الله علیہ وسلم اور مسلمانوں پر ظاہر کر سکتا ہے ۔ 
درس قرآن ۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 
تفسیر عثمانی 

*کلام الله میں تحریف*

أَفَتَطْمَعُونَ ۔۔۔۔۔۔   أَن ۔۔۔۔۔۔  يُؤْمِنُوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لَكُمْ
کیا پس تم طمع رکھتے ہو ۔۔۔ کہ ۔۔۔ وہ ایمان لائیں ۔۔۔ تمہارے لئے 
 وَقَدْ ۔۔۔۔۔۔۔ كَانَ ۔۔۔۔۔۔  فَرِيقٌ ۔۔۔۔۔۔ مِّنْهُمْ ۔
اور تحقیق ۔۔۔ وہہیں ۔۔۔۔ ایک گروہ ۔۔۔ ان میں 
يَسْمَعُونَ ۔۔۔۔۔۔ كَلَامَ ۔۔۔۔۔  اللَّهِ ۔۔۔۔ ثُمَّ 
وہ سنتے ہیں ۔۔۔۔۔ کلام ۔۔۔۔ الله ۔۔۔۔ پھر 
يُحَرِّفُونَهُ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ مِن ۔۔۔۔ بَعْدِ۔۔۔۔۔   مَا
وہ بدل ڈالتے ہیں اس کو ۔۔۔۔۔ سے ۔۔۔۔ بعد ۔۔۔۔ جو 
 عَقَلُوهُ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔   وَهُمْ ۔۔۔۔۔۔   يَعْلَمُونَ۔ 7️⃣5️⃣
سمجھا انہوں نے ۔۔۔ اور وہ ۔۔۔۔ جانتے ہیں 

أَفَتَطْمَعُونَ أَن يُؤْمِنُوا لَكُمْ وَقَدْ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْهُمْ يَسْمَعُونَ كَلَامَ اللَّهِ ثُمَّ يُحَرِّفُونَهُ مِن بَعْدِ
 مَا عَقَلُوهُ وَهُمْ يَعْلَمُونَ.  7️⃣5️⃣
اب کیا تم توقع رکھتے ہو کہ وہ تمہاری بات مانیں گے اور ان میں سے ایک گروہ الله تعالی کا کلام سنتا تھا  پھر وہ جان بوجھ کر اسے بدل ڈالتے تھے  اور وہ اصل بات جانتے تھے ۔

تَطْمَعُوْنَ ۔ ( تم توقع رکھتے ہو ) ۔ یہ لفظ طمع سے نکلا ہے ۔ اس کے عام معنی لالچ کرنے اورحرص رکھنے کے ہیں ۔ اور دوسرے معنی امید اور توقع کے بھی ہیں ۔ اور یہاں یہی معنی مراد ہیں ۔
یُحَرِّفُوْنَہُ۔ ( وہ اسے بدل ڈالتے ہیں ) ۔ اس لفظ کا مادہ حرف ہے ۔ اور مصرد تحریف ہے ۔ جس کے معنی ہیں بدل ڈالنا ۔ یہ تبدیلی دو طریقوں سے ہوتی ہے ۔ 
*تحریف لفظی* ۔ 
لفظوں کو بدل دینا ۔ ان کا تلفّظ بدل دینا کہ لفظ کی حقیقت بد ل جائے ۔ 
مثلا یہودیوں نے *"حِطَّہٌ "* کی جگہ *حِنْطَۃ*    اور۔ راعِنَا* کی جگہ *راعینا* کہا ۔ 
*تحریف معنوی* 
الفاظ کے معنی بدل دینا ۔  ترجمہ اور تشریح کو کچھ سے کچھ کر دینا ۔
الله تعالی نے یہودیوں کی تاریخ کے اہم واقعات سنا کر پچھلی آیت میں یہ بتایا کہیہ لوگ ان باتوں سے کوئی عبرت قبول کرنے والے نہیں ۔ کیونکہ ان کے دل پتھر سے بھی زیادہ سخت ہوچکے ہیں ۔ ان کے دلوں پر عبرتناک واقعات کا کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ 
اس آیت میں الله تعالی مسلمانوں کو سمجھاتا ہے کہ کیا تم اس بات کی آرزو کرتے ہے کہ یہ تمہاری بات مان لیں گے ۔ حالانکہ ان کے بڑوں میں حضرت موسٰی علیہ السلام کے زمانے میں اور ان کے بعد بھی ایک فریق ایسا تھا ۔ جو الله تعالی کا کلام سننے کے بعد جان بوجھ کر اس میں تحریف کرتا تھا ۔ ۔ جب اُن کے بڑوں کا یہ حال تھا تو پھر ان سے بعد آنے والوں سے کس طرح امید ہو سکتی ہے ۔ یہ بد نیت لوگ ہیں ۔ یہ ہرگز ایمان نہیں لا ئیں گے ۔ 
الله تعالی کے اس اعلان سے پتہ چلتا ہے ۔ کہ یہودیوں کے  اسلام لانے کی مسلمانوں کو کچھ زیادہ توقع نہیں رکھنی چاہئیے ۔ 

*یہود کی سنگدلی*

ثُمَّ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  قَسَتْ ۔۔۔۔۔۔۔۔ قُلُوبُكُم ۔۔۔ مِّن ۔۔۔۔  بَعْدِ 
پھر ۔۔۔ سخت ہوگئے ۔۔۔ دل تمہارے ۔۔۔ سے ۔۔۔ بعد
ذَلِكَ ۔۔۔۔ فَهِيَ ۔۔۔ كَالْحِجَارَةِ ۔۔۔۔۔۔۔۔  أَوْ ۔۔۔۔۔۔ أَشَدُّ 
یہ ۔۔۔ پس وہ ۔۔۔ پتھر کی مانند ۔۔۔۔۔۔ یا ۔۔۔ زیادہ 
قَسْوَةً ۔۔۔ وَإِنَّ ۔۔۔۔۔۔۔ مِنَ  ۔۔۔ الْحِجَارَةِ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لَمَا 
سخت ۔۔۔ اور بے شک ۔۔۔ سے ۔۔۔ پتھر ۔۔۔ البتہ جو 
يَتَفَجَّرُ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مِنْهُ ۔۔۔۔۔۔ الْأَنْهَارُ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وَإِنَّ 
جاری ہوتے ہیں ۔۔۔۔ اس سے ۔۔۔ نہریں ۔۔۔ اور بے شک 
مِنْهَا ۔۔۔۔۔۔۔۔ لَمَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ يَشَّقَّقُ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فَيَخْرُجُ   
اس سے ۔۔۔ البتہ جو ۔۔۔ پھٹ جاتے ہیں ۔۔۔  پس نکلتا ہے 
مِنْهُ ۔۔۔۔ الْمَاءُ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وَإِنَّ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مِنْهَا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لَمَا
 اس سے ۔۔۔پانی ۔۔۔ اور بے شک ۔۔۔ اس سے ۔۔۔۔ البتہ جو 
يَهْبِطُ ۔۔۔۔ مِنْ ۔۔۔۔ خَشْيَةِ ۔۔۔۔۔اللَّهِ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وَمَا 
گر پڑتے ہیں ۔۔۔ سے ۔۔۔۔ ڈر ۔۔۔۔۔ الله ۔۔۔ اور نہیں 
 اللَّهُ ۔۔۔ بِغَافِلٍ ۔۔۔ عَمَّا ۔۔۔ تَعْمَلُونَ۔    7️⃣4️⃣
الله ۔۔۔ بے خبر ۔۔۔۔ اس سے جو ۔۔۔ تم کرتے ہو 

ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُم مِّن بَعْدِ ذَلِكَ فَهِيَ كَالْحِجَارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً وَإِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْأَنْهَارُ وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَشَّقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ الْمَاءُ وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ
 وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ.   7️⃣4️⃣

پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہوگئے ۔ پس وہ پتھر جیسے ہو گئے یا ان سے بھی سخت اور پتھروں میں سے تو ایسے بھی ہیں جن سے دریا جاری ہوتے ہیں اور ان میں ایسے بھی ہیں  جو پھٹ جاتے ہیں اور ان سے پانی نکلتا ہے ۔ اور ان میں ایسے بھی ہیں جو الله تعالی کے ڈر سے گر پڑتے ہیں ۔ اور الله تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں ۔ 

الله جل شانہ نے گذشتہ آیات میں بنی اسرائیل کی تاریخ کے چند سبق آموز واقعات بیان فرمائے ۔ جن سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بد عملیوں اور نا فرمانیوں میں مسلسل مبتلا رہے ۔ الله تعالی انہیں معاف فرماتا رہا ۔ لیکن انہوں نے اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ۔ گویا ان کے دل پتھر بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت ہوگئے ۔ 
کیونکہ پتھروں میں سے بھی بعض ایسے ہوتے ہیں جن سے خلقِ خدا کو فائدہ پہنچتا ہے ۔ 
بعض پتھروں سے چشمے پھوٹ نکلتے ہیں اور ان سے دنیا کو پانی ملتا ہے ۔ 
پھر بعض کی جھریوں سے پانی پھوٹ کر نکلتا ہے ۔ 
اور بعض پتھر پہاڑ کی چوٹیوں سے گر تے ہیں ۔ 
گویا ہیبتِ الہی سے لرز کر سجدے میں گرے ہیں ۔ 
مفسرین کرام نے بیان کیا ہے ۔ کہ 
چشموں والے پتھروں کی مثال انسانی آبادی میں انبیاء اور رسول ہیں ۔ ان کے چشمۂ فیض سے الله کریم کی مخلوق روحانی پیاس بجھاتی ہے ۔ 
دوسری قسم کے پتھروں کی مثال اولیاء الله ہیں ۔ ان سے بہت سے لوگ فیض یاب ہوتے ہیں ۔ 
اسی طرح مؤمنین و صالحین ہیں جو اگردوسروں کی اصلاح و ہدایت نہ کر سکیں ۔ پھر بھی ان کا اپنا ایمان و عمل  سالم ہوتا ہے ۔ 
بنی اسرائیل نے نہ انبیاء علیھم السلام کی تعلیمات سے فائدہ اٹھایا ۔ نہ نیک بندوں کی بات سنی ۔ 
گویا ان کے دل عام پتھروں سے بھی زیادہ سخت ہوگئے تھے ۔ جن پر کوئی بات کارگر نہیں ہوتی ۔ 
درس قرآن ۔۔۔ مرتبہ درس قرآن بورڈ 
الله رحیم و کریم سے دعا ہے کہ وہ ہمارے دلوں کو سخت ہونے سے بچا لے ۔ ہمارے ساتھ نرمی اور محبت کا معاملہ فرمائے 

*صلوۃ التسبیح*

حدیث شریف میں صلوٰۃ التسبیح کی فضیلت
صلٰوۃ التسبیح کا حدیث شریف میں بڑا ثواب بتایا گیا ہے ، اس کے پڑھنے سے بہت زیادہ  ثواب ملتا ہے ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو یہ نماز سکھلائی تھی
اور فرمایا تھا اس کے پڑھنے سے تمہارے تمام گناہ اگلے پچھلے نئے پرانے چھوٹے بڑے غلطی سے کئے ہوئے اور جان بوجھ کر کئے ہوئے چھپ کر کئے ہوئے اور کھلم کھلا کئے ہوئے سبھی گناہ اللہ تعالی معاف کردیں گے
اور فرمایا کہ اگر ہو سکے تو یہ نماز روزآنہ پڑھ لیا کرو اور اگر نہ ہوسکے تو ہر ہفتہ میں ایک بار پڑھ لیا کرو اور اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو مہینہ میں ایک بار پڑھ لیا کرو اور اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو سال میں ایک دفعہ پڑھ لیا کرو اور اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو کم از کم زندگی بھر میں ایک بار تو ضرور پڑھ لیا کرو ۔
(سنن ابی داؤد ، باب صلاة التسبيح، حدیث نمبر:۱۱۰۵)

صلوٰۃ التسبیح پڑھنے کے دو طریقے ہیں:
*پہلا طریقہ* 
چار رکعت کی نیت باندھ کر ثناء ۔۔۔۔۔  أعوذباللہ، بسم اللہ اور قرأت کے بعد 
رکوع سے پہلے پندرہ مرتبہ ۔۔۔ سبحان اللہ والحمد اللہ ولا الا اللہ واللہ اکبر پڑھ کر رکوع کرے
اور رکوع میں تین مرتبہ ۔۔۔سبحان ربی العظیم کہنے کے بعد پھر یہی تسبیح دس مرتبہ پڑھے ، پھر رکوع سے اٹھے 
اور سمع اللہ لمن حمدہ اور ربنا لک الحمد کے بعد قومہ میں دس بار پڑھے ،
 پھر سجدہ کرے ، اس میں  سجدہ کی تسبیح کے بعد یہ کلمات دس مرتبہ پڑھے، 
پھرسجدہ سے سر اٹھا کر اللہ اکبر کہہ کر بیٹھے اور یہ کلمات دس مرتبہ پڑھے
 پھردوسرے سجدہ میں دس مرتبہ یہ کلمات  پڑھ کر بیٹھے 
 پھردس مرتبہ تسبیح پڑھے۔۔
پھر الله اکبر کہہ کر کھڑا ہو جائے ۔اور دوسری رکعت کی ابتدا کرے ۔ 
تو اس طرح ایک رکعت میں  75 مرتبہ  یہ تسبیح ہوگئ
اور اسی طرح دوسری رکعت پڑھ کر جب التحیات کے لئے بیٹھے تو پہلے  دس مرتبہ یہ تسبیح  پڑھ کر ، پھر التحیات پڑھے اس طرح چاروں رکعتیں پوری کرلیا کرے ۔ یہ کل. 300 مرتبہ ہوگئے ۔۔۔    
دوسرا طریقہ ۔۔۔۔ 
نیت باندھ کر ثناء کے بعد پندرہ مرتبہ یہ تسبیح پڑھے، 
پھر اعوذ باللہ اور بسم اللہاور قرأت کے بعد رکوع سے پہلے دس مرتبہ
 پھر رکوع میں دس مرتبہ
پھر رکوع سے کھڑے ہو کر دس مرتبہ
 پھر سجدہ میں دس مرتبہ
 پھر سجدہ سے اٹھ کر دس مرتبہ 
پھر دوسرے سجدے میں دس مرتبہ پڑھ کر بغیر بیٹھے اللہ اکبر کہہ کر کھڑا ہو جائے ،
تو یہ ایک رکعت میں 75 مرتبہ ہوگئے ۔۔۔ 
اور اس طرح چار رکعت پوری کرے تو کل تین سو مرتبہ ہو جائیں گے ، یہ طریقہ عام لوگوں کے لئے آسان ہے

(بخاري بَاب صَلَاةِ التَّسْبِيحِ ۱۱۰۵)

*اس نماز میں پانچ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے* ۔ 
(۱) یہ نماز مکروہ اوقات کے علاوہ کسی بھی وقت پڑھنا جائز ہے ۔۔۔ 
 (۲) ان رکعتوں کے لئے قرآن کریم کی کوئی سورت متعین نہیں ہے جو سورۃ بھی یاد ہو پڑھ سکتے ہیں  ۔
(۳) ان تسبیحوں کو زبان سے ہرگز نہ گنے ، کیوں کہ اس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ، ہاں البتہ ہاتھ کی انگلیوں کو ہر تسبیح کے ساتھ اپنی جگہ رکھ كر دبا دیا جائے اور اس طرح یادرکھا کرے تو جائز ہے۔۔۔
(۴) اگر کسی رکن میں تسبیح پڑھنا بھول جائے تو بعد کے کسی بھی رکن میں اس کو پوری کرسکتا ہے ۔
(۵) اگر سجدہ سہو لازم آجائے تو سجدہ سہو میں یہ تسبیح پڑھنے کی ضرورت نہیں۔
ہر رکن کے آخر میں 
*سبحان الله  والحمد لله ولا الہ والله اکبر  ولا حول ولا قوۃ الا بالله العلی العظیم*
ایک بار پڑھ لے ۔ 

حوالہ

حالیہ اشاعتیں

مقوقس شاہ مصر کے نام نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا خط

سیرت النبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم..قسط 202 2.. "مقوقس" _ شاہ ِ مصر کے نام خط.. نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گرامی ...

پسندیدہ تحریریں